دماغ کی کمزوری سے ضعف باہ، کا دیسی علاج

دماغ کی کمزوری سے ضعف باہ، کا دیسی علاج

 دماغ کا شمار بھی اعضاء رئیسہ میں ہوتا ہے ، اعصاب رگ و پٹھے جن سے تمام بدن کی حس و حرکت وابستہ ہے وہ بھی دماغ ہی سے پرورش پاتے ہیں دماغ میں کمزوری آ جانے سے بے حسی جیسی کیفیت پیدا ہونے سے خواہش جماع کم یا مفقود ہو جاتی ہے اگر جماع کی استعداد باقی رہے تو پوری لذت حاصل نہیں ہوتی
دماغ کی کمزوری کے اسباب
دماغی کاموں کی کثرت ، زیادہ رنج و غم غیر معمولی تفکرات کا مسلسل اور عرصہ دراز تک رہنا یا سر پر چوٹ لگنا
دماغ کی کمزوری کی علامات
دماغ کمزور ، حافضہ خراب ، درد سر و چکر ، ضعف نظر ، نزلہ زکام کی شکائیت و ہوش و حواس پراگندہ سے ، ہاتھ پاؤں تھکے تھکے سے کام کاج کرنے اور چلنے پھرنے کو دل نہ چائے ، خواہش جماع کم ہو حسب عادت جماع کرے تو لذ ت نہ آئے انزال فوراَ یا بہت دیر بعد ہو جماع کے بعد آنکھوں کے نیچے اندھیرا سا ہو
دماغ کی کمزوری کا علاج
جن اسباب سے مرض پیدا ہو ان کو دور کریں مقوی دماغ تیل سر میں ڈالیں ، تمام بدن پر چنبیلی کے تیل کی مالش کریں ، کپڑوں پر پسندیدہ عطر لگائیں ، بستر پر سرہانے بیلہ چنبیلی گلاب وغیرہ کے پھول رکھ کر سویا کریں مقوی دماغ دوائیں اور غذائیں کھائیں ہمبستری سے اجتناب کریں ، بکرے کا مغز ، نر بھیڑ کا مغز ، نر چڑے کا مغز ، نر مرغ کا مغز صحرائی پرندوں کا مغز پکا کر کھائیں
اصلی چنبیلی کا تیل  استعمال کریں بازاری تیل جو وائٹ آئل میں ایسنس ملا کر بناتے ہیں اس کا استعمال کا کوئی فائدہ نہیں ، اصلی چنبیل کا تیل میسر نہ ہو تو تلوں کے تیل کی مالش کریں
نسخہ الشفاء :  مغز بادام 7 عدد، مغز خیارین 6 گرام، مغز تربوز 6 گرام، مغز خربوزہ 6 گرام ،مغز پیٹھا 6 گرام، تخم خشخاص 6 گرام
ترکیب تیاری : پہلے بادام رات کو پانی میں بھگو کر صبح چھیل کر سارے مغزیات ملا کر خوب باریک سفوف بنا لیں پھر دودھ میں ملا کر 25 گرام گھی گرم کر کے دو لونگوں کا بگھار دے کر پکائیں حسب ذائقہ چینی ملا کر پی لیا کریں
اگر دماغ کی کمزوری عمر کی زیادتی کی وجہ سے ہو تو کشتہ سونا اصلی مومیائی ، لبوب کبیر وغیرہ استعمال کریں
احتیاط : دماغی کام سے پرہیز کریں رنج و غم کو پا س نہ آنے دیں ثقیل اور بادی اشیاء چنامٹر باقلا گوبھی اور بینگن وغیرہ نہ کھائیں
دماغی کمزوری والوں کے لئے ہدایات : گرمی کے موسم میں صبح و شام تازہ پانی سے اور سردی کے موسم میں ہلکے گرم پانی سے غسل کریں سر گلے اور سینے کو سرد ہوا سے بچائیں سر پر میل نہ جمنے دیں جسم اور لباس کی صفائی کا خوب خیال رکھیں علی الصبح کسی باغ یا کھلی جگہ میں ٹہلنا اور ہلکی ورزش بھی مفید ہے

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین