درد سر کا مجرب نسخہ
کوئی ایک بھی مریض نہیں اس جس نے یہ معجون استعمال کی ہو اور اس کا سردرد ختم نہ ہوا ہو کیا بوڑھے کیا‘ جوان مرد ہو یا خواتین جس نے بھی استعمال کی‘ اس کو شفاءملی۔ دعائوں کی درخواست کے ساتھ نسخہ حاضر خدمت ہے۔
نسخہ
گل سرخ بادر نجبویہ‘ برگ گائو زبان‘ گل بنفشہ اصل السوس ہر ایک ایک تولہ‘ انجیر زرد دس دانہ‘ مویز منقیٰ‘ عناب ہر ایک بیس دانہ سپستان سودانہ‘ سب دوائوں کو رات کے وقت تین پائو پانی میں بھگوئیں۔صبح کو جوش دیکر چھان کرقند سفید پائو سیر داخل کرکے قوام بنائیں اوور آخر قوام میں کشمش ایک پائو پیس کر شامل کردیں۔ بعدازاںبرگ سناءمکی سات تولہ‘ ہلیلہ زرد تین تولہ‘ ان تینوں دوائوں کو خوب باریک سفوف کرکے روغن بادام شیریں میں چرب کرکے قوام میں ملادیں۔ صبح کو ایک ماشہ سے تین ماشہ تک عرق بادیان بارہ تولہ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔چندماہ۔