خواص گلو، گرچ

خواص گلو، گرچ

خواص گلو، گرچ
 Tinospora Cordifolia
Heart-leaved moonseed
دیگرنام : ہندی میں گرچ بنگالی میں گلانچا گجراتی میں گل بیل ،سنسکرت میں گڈوچی اور انگریزی میں ٹائنو سپورا کارڈی فولیاکہتے ہیں
ماہیت : گلو مشہور اور لمبی عمر والی نمابوٹی ہے۔ یہ اپنے نزدیک کے کسی درخت دیوار یا کسی اور سہارے سے اوپرسے بل کھاتی ہوئی بڑھتی ہے اس کے تنے سے بہت سی ڈنڈیاں نکل کر زمین میں دھنس جاتی ہے یا اس کی ٹہنیوں کا کاٹ کر زمین میں گاڑدینے سے نئے پودے پیداہوتے ہیں ۔تنے کے اوپر کی چھال بہت پتلی اور مٹیالی ہوتی ہے۔لیکن نیچے سے سبز ہوتی ہے۔پتے پان کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں ۔جو پانچ سے بارہ سینٹی میٹر تک لمبے ہوتے ہیں ۔جن کا رنگ گہر ا سبز اور آگے سے نوک دار ہوتے ہیں پھول گرمیوں میں چھوٹے چھوٹے زرد رنگ کے گچھوں کی شکل میں لگتے ہیں ۔ان کے بیج ٹیڑھے اور چکنے سے ہوتے ہیں ۔اس کے تمام جزو کڑوے ہوتے ہیں  آیورویدک شاستر میں آملہ گلو اور ہرہڑ کو امرت سے پیدا ہوئے مانتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو امرتابھی کیاجاتاہے
مقام پیدائش : پاکستان و ہندوستان درخت نیم پر چڑھی ہوئی گلوبہترین ہوتی ہے
مزاج : گرم خشک درجہ اول۔بعض کے نزدیک مرکب القویٰ سرد خشک
افعال : دافع بخار،مقوی و قابض معدہ ،قاتل کرم شکم ،مصفیٰ خون نافع سوزاک و جریان مدربول
استعمال : گلوسبز بخار کی جملہ اقسام حتی ٰ کہ حمیات مرکبہ مزمنہ اور تپ دق کیلئے نقوعاًو مطبوعاًمستعمل ہے اگر گلو سبز سے پانی نچوڑ کر استعمال لیاجائے تو وہ زیادہ قوی اثر ہوتاہے۔قابض ہونے کی وجہ سے اسہال مزمنہ اور اسہال خونی کے بندکرنے کیلئے استعمال کراتے ہیں اور سوزاک و جریان میں بھی تنہایا مناسب ادویہ کے ہمراہ مستعمل ہے۔مصفی ٰ خون ہونے کی وجہ سے امراض جلدیہ اور آتشک و جذام میں استعمال کراتے ہیں تلخ ہونے کی وجہ سے کرم شکم کے قتل کرنے کیلئے پلاتے ہیں ۔اس کا نشاستہ بھی ست گلو کے نام سے استعمال کیاجاتاہے مزمن بخار کیلئے گلو سبز ٹکڑے کرکے رات کو گرم پانی میں بھگو دیتے ہیں اور صبح کو زلال لے کر شربت بنفشہ ملاکرپلاتے ہیں  گلو کو مناسب ادویہ کے ہمراہ اسہال سوزاک اور جریان میں استعمال کرتے ہیں جیسے اسہال و پیچش میں پسی ہوئی سونٹھ زخم میں شہد تپ لرزہ میں طباشیر اور سوزاک میں کشتہ قلی کے ہمراہ دیاجاتاہے گلوکو خوب کچل کر چار سے چھ گھنٹہ پانی میں جوش دیں پھرچھان کر پانی کو اتنا خشک کریں وہ گولیاں بنانے کے لائق بن جائے تو یہ عصارہ گلوبن جائے گا جو مصفیٰ خون ،دافع بخار اور قاتل کرم شکم ہوگا۔اس میں ہڑتال گاؤدنتی کا عمدہ کشتہ دافع بخار تیار ہوتاہے
فوائد خاص : دافع حمیات ،مصفیٰ خون
مضر: بے ضرر ہے
مصلح : طباشیر ،دانہ ہیل
بدل : ست گلو
مقدارخوراک : لکڑی  10 گرام، سے 20 گرام مطبوخ یا نقوع یا آب گلو گلو کی شاخ اور پتوں کو نچوڑ کر لیاجائے 20 گرام، سے 30 گرام تک
گلو ،Tinospora Cordifolia
گھروں میں عام لگائی جاتی ہے اور لوگ اسکو گلو کے نام سے پہچانتے ہیں اسکا مزاج گرم خشک پہلے درجے میں ہے عام فوائد کے لحاظ سے ہندوستانی آیوریدک میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں طبیب اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے
کیمیکل انالسسز : گلو کے اندر درج ذیل الکلائیڈ اور جوہر پائے جاتے ہیں
BERBERINE
GILOIN
GILOENIN
GILO STEROL
WAX
RESIN
وغیرہ. اسکے علاوہ گلو کے اندر ایک تلخ مادہ بھی پایا جاتا ہے
ست گلو
گلو کی موٹی ٹہنیاں لے کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ان کو ھاون دستہ میں کچل لیں. تین گنا پانی میں بگھو دیں. روزانہ ایک دو بار ہاتھوں سے پانی کے اندر ہی مل دیا کریں. پانچ دن بعد پانی چھان کر دھوپ میں کسی ا یسے برتن میں رکھیں جو  پرات کی طرح ہو تاکہ دھوپ سے پانی اڑ جائے. نیچے سفیدی مائل  ست گلو رہ جائیگا. بازار سے کبھی نہ لیں کیونکہ اسکی قوت دو سال بعد ختم ہو جاتی ہے اور بازاروں میں بہت پرانا ملتا ہے
فوائد
پیشاب میں شکر آئے اور اس پر چیونٹیاں اکٹھی ہوں تو ایک رتی صبح شام پانی سے پیلا یرقان ہو تو ایک رتی صبح شام پانی یا لسی سے ہر قسم کے موسمی بخاروں کیلئے “کرنجوہ کے سفوف کے ساتھ ملا کر دیں ٹی بی یعنی تپ دق والے کو صبح شام ایک رتی دیں اسکے علاوہ ست گلو کو بہت سے ادویات میں شامل کیا جاتا ہے
قوت مدافعت بڑھانا
جن لوگوں کو بیماریاں بار بار گھیر لیتی ھیں انکی امیونٹی
IMMUNITY
بڑھانے کیلئے گلو کے پتوں کا رس تین چمچ اور شہد ایک چمچ ملا کر روزانہ پلانے سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے
پرانا بخار
کچھ لوگوں کو بخار ایسے گھیرتا ہے کہ جان نہیں چھوڑتا ان کو چاھئے کہ مٹی کے کٹورے میں پانی ڈال کر اس میں اجوائن دیسی ایک چمچ اور گلو کا تین چار انچ کا ٹکڑا کچلا ہوا ڈال کر رات کو رکھیں صبح پن کر ایک چٹکی نمک ملا کر پلا دیں چند دن میں بخار کو ہڈیوں سے نکال دیتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین