خواص کیکر، ببول، مغلیان
Acacia Arabica
Gum arabic tree
دیگرنام : عربی میں سنط عربي، اردو میں ببول، پنجابی میں کیکر، فار سی میں مغیلاں، درخت بابل، ہندی میں کیکر، بنگالی میں بابلا، سندھی میں ببر، گجراتی میں بادل، اور انگریزی میں ایکشیا ایریت بیکا کہتے ہیں
ماہیت : مشہور خاردار درخت ہے اس کا درمیانی قد 25سے 30فٹ اونچا ہوتاہے شاخیں کانٹے دار کچھ نیچے کو جھکی ہوتی ہیں پتے اکھٹے بہت چھوٹے املی کے پتوں کی طرح مگراس کے جوڑے دس سے بیس ایک درمیانی تنکے کے ساتھ بالمقابل لگے ہوئے ہوتے ہیں کانٹے سفید ایک سے تین انچ لمبے آگے سے سوئی کی طرح نوک دار ہوتے ہیں ۔چھال اندرسے سرخ اور اوپر سے کھردری مٹیالے رنگ کی خشک ہوتی ہے پھول پیلے رنگ کے چھوٹی بیری کے بیری کے بیر کے برابرہلکے خوشبواور گول ہوتے ہیں
اقسام : چھوٹے بڑے لحاظ سے یہ درخت دو قسم کے ہوتے ہیں
مقام پیدائش : ببول برصیغر میں بکثرت پیدا ہوتاہے لیکن دو ڈھائی ہزار فٹ اونچائی کے بعد یہ درخت نہیں ہوتاہے
مزاج : سرد خشک بدرجہ دوم
افعال : قابض مجفف مبرد
استعمال بیرونی : اس کی چھوٹی شاخیں دانتوں کو صاف کرنے کے لئے بطور مسواک استعمال کرتے ہیں پوست ببول اور باد ام کے چھلکے کو جلاکر پیسنے اور نمک ملاکردینے سے عموماًسنون بن جاتاہے۔پوست ببول کے جوشاندہ سے امراض حلق میں غرغرے اور سیلان الرحم میں اس کا استنجاکراتے ہیں مضبوطی و استحکام دندان کیلے پوست ببول کو منہ میں رکھ کر چباتے ہیں
استعمال اندرونی : قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے اس کو اسہال رقت منی سرعت انزال احتلام سوزاک جریان اور سیلان الرحم میں بطور سفوف کھلاتے ہیں برگ نورستہ اور ببول کا زیرہ اور غنچہ انار کے ہمراہ پیس کر اسہال اطفال کو روکنے کیلئے دیتے ہیں
فوائد خاص : رقت منی میں
مضر : معدہ اور آنتوں کیلئے
مصلح : کتیرااور شہد
بدل : چھال، امرود
مقدارخوراک : پانچ سے سات گرام
مشہورمرکب : حب تپ بلغمی، حب سل لعوق سپستان، سنوں پوست مغیلان
سفوف کیکر پھلی، جریان، سرعت انزال کا علاج
نسخہ الشفاء : کیکر پھلی 100 گرام، گوند کیکر 25 گرام، موصلی سفید انڈیا 25 گرام، موصلی سیاہ 25 گرام، سنبل 25 گرام، کوزہ مصری 150 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک چمچ چھوٹی چائے والی صبح اور شام کھانے کے دو گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ 15 دن استعمال کریں
فوائد : منی کے قطرے آنا، جریان، سرعت انزال کا مکمل علاج ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal