خواص پارہ، سیماب، مرکری
Mercury
دیگر نام : لاطینی میں ہائیڈرارچیرم، عربی میں زبیق، فارسی میں سیماب، سندھی میں پاروپانی، گجراتی میں پارو، سنسکرت میں رس راج، ہندی میں پارہ، انگریزی میں مرکری کہتے ہیں
ماہیت : ایک مشہور معدنی تیل ہے جوکہ پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ایک سیال اورسفیددھات ہے یہ سونا اور پلاٹینم سے ہلکی اور دیگر تمام دھاتوں سے وزنی جبکہ پانی سے لگ بھگ تیرہ گناہ بھاری ہوتی ہے پارہ زیرہ سے چالیس درجے نیچے جمتاہے۔جس کے ورق بھی بن سکتے ہیں
مقام پیدائش : امریک پیرو چین آسٹریلیا ہسپانیہ ایلمیڈن میں بڑی کانوں سے حاصل ہوتا ہے
مزاج : گرم وخشک درجہ سوئم ،کشتہ پارہ گرم و خشک
افعال : مقوی بدن مقوی باہ ممسک و مغلظ منی ،مصفیٰ خون،دافع امرض قاتل جراثیم اور کرم آمعا
استعمال : پارہ کو کشتہ کرنے کے بعد اگرعصبی و بلغمی امراض مثلاًفالج لقوہ رعشہ تشنج نزلہ زکام کھانسی دمہ وجع المفاصل اور امراض فساد بھی مستعمل ہے۔مریضان سل ودق میں اس کو استعمال کیاجاتاہے۔خارش دار اور قروح خبیشہ کیلئے مراہم میں پارہ مصفیٰ شامل کیاجاتاہے۔نیز اس کے لگانے سے سرکی جوئیں مرجاتی ہیں۔خام سیماب کامرہم داد چنبل کیلئے نہاہت مفید ہے پارہ کے مرکبات آتشک کیلئے خوردنی اور بیرونی طور پر مستعمل و نہاہت مفید ہیں۔بشرط کے پارہ کا کشتہ درست طور پر تیار کیاگیا ہو۔ورنہ خام کشتہ کے استعمال سے تمام جسم پر پھوڑے پھنسیاں اور آبلے نکل آتے ہیں۔اس لیے پارے کو مدبر کرکے کشتہ کریں
خاص استعمال : بعض اوقات آنتوں کی گرہ کھولنے کیلئے پارہ صاف کرکے بڑی مقدار میں پلاتے ہیں۔جس کے بوجھ سے گرہ کھل جاتی ہے اور پارہ جذب ہوئے بغیر براہ آمعائے مستقیم خارج ہوجاتاہے۔
فوائد خاص : زخموں کا مجفف اور ہوام کا قاتل ہے
مصلح : دودھ اور گھی
مضر: منہ حلق دماغ کان اور جوڑوں کیلئے
بدل : رانگا محلول
مقدارخوراک : کشتہ ایک سے دو چاول تک
مشہورمرکب : مرہم سیماب کشتہ سیماب حب مقوی باہ دوائے جریان وغیرہ
خاص الخاص مجرب : چاندی اور پارہ ہموزن کی گرہ تیار کرلیں یعنی اتنا کھرل کریں کہ گولی خودبخود بن جائے اس گولی کو تھوڑی دیر دودھ میں ڈال کر نکال لیں اور دودھ جماع سے قبل پی لیں۔اس سے امساک بہت زیادہ ہوتاہے
نسخہ پارہ
نسخہ الشفاء : پارہ 10 گرام، ہڑتال ورقیہ 10 گرام پہلے دونوں کو مصفی کر لیں پھر آپس میں یک ذات کر لیں آتشی شیشی میں ڈال کر رکھیں ایک پانچ کلو گھی والا خالی ڈبہ لیں آدھا ریت سے بھر کے درمیان میں شیشی رکھیں باقی ریت سے بھر دیں آٹھ گھنٹے تیز آگ دیں…ٹھنڈا ہونے پر اتاریں شیشی توڑ کر نکال لیں ایک چاول بھی کم نہی ہوگا وزن
حکماء کے لیے نسخہ
سیماب جو کڑاہی میں اٹھ اٹھ کر گرتا ہے فوارے کی مانند 250 گرام جست کڑاہی میں پگھلا لیں آدھ پاو قلمی شورہ کی چٹکیاں مارو۔ شورہ جست تیل ہو گا پھر 250 گرام نوشادر کی چٹکیاں ماریں سب تیل ہو گا مگر کڑاہی قدرے بڑی اور مضبوط ہو آگ تیز ہو۔ 5 ۔6 ۔منٹ تیل کو پکا ئیں پھر آگ بند کر کے ٹھنڈا ہونے دیں اس میں 3 کلو پانی ڈال دو وقفے وقفے سے ہلا دیا کریں ، 12 گھنٹے بعد مقطر لے کر الگ رکھ دیں۔ پھر اسی جست شورہ نوشادر کے مواد میں جدید ،،3 کلو پانی ڈال کر رکھیں عمل کی تکرار کریں۔ اسی ترتیب سے 3 -۔ ۔3 کلو کر کے 3 بار عمل کر کے 9 کلو پانی جمع کر لیں۔ اس مقطر پانی کو خشک کریں۔ نمک ہو گا رات کو شبنم میں رکھیں تیل ہو گا۔ کھلے منہ کی شیشے کی بوتل لے لیں۔ اس میں تیل ڈالیں اور تیل میں 250 گرام پارہ ڈال دیں۔ بوتل کو دودھ دہی والے شاپر میں لپیٹ لیں۔ ایک کیارہ نما جگہ اس طرح بنائیں جیسے مالی پودے کے گرد کیارہ یا گڑھا پانی دینے کے لئے بناتا ہے۔ اس گڑھے کے درمیان بوتل کو زمین میں کھڑی حالت میں دبا دیں کہ 3- 4 انچ مٹی اوپر آ جائے۔ اور بوتل غائب ہو جائے۔ کیارے کو روزانہ پانی کی بالٹی پلا دیا کریں کہ زمین میں ہر وقت کیچڑ رہے زمین کو خشک نہیں ہونے دینا۔40 روز کے بعد بوتل کو نکال کر کڑاہی میں تیل سمیت پارہ ڈال کر پکائیں۔ تیل تھوڑے وقت میں خشک ہو جائے گا پارہ کڑاہی میں مینار پاکستان بنا لے گا۔ فوارے کی طرح اٹھتا گرتا رہے گا
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal