خواص مویز، منقہ، منقٰی، زبیب الجبل

خواص مویز، منقہ، منقٰی، زبیب الجبل

خواص مویز،  منقہ،  منقٰی، زبیب الجبل
Raisins
دیگرنام : عربی میں زبیب الجبل ،فارسی میں مویز، سندھی میں داکھ، ہندی میں منکا، اور پنجابی میں منقٰی، کہتے ہیں
ماہیت : مویز جس کو عرگ عام میں منقی ٰ کہتے ہیں یہ دراصل دھوپ میں خشک شدہ انگور ہے اور عام انگور سے بڑااوراندرسے بیج ہوتے ہیں ۔اس کو خشک ہونے پرمویز منقیٰ کہتے ہیں ۔چھوٹے انگور کو جب خشک کرلیایا بیل پر خشک ہوجاتاہے۔تو اس کو کشمش کہتے ہیں
مقام پیدائش : پاکستان کشمیر افغانستان اورہندوستان
مزاج : گرم تر، درجہ اول
افعال : کیثرالقداء ،منضج ،غلیظ ،مفتح سدد ملین شکم ،محلل،جالی ،مقوی معدہ و آمعاء و جگر ،محرک باہ ،مسمن بدن
استعمال : جن مریضوں کو عام غذا نہ دینی ہو ۔انکو غذ ا نکے قائم مقام صرف منقیٰ کھلائی جاتی ہے اس کو اخلاطہ غلیظ کے نضج دینے کے لئے امراض باردیہ بلغمیہ وسوداویہ میں دیگر ادویہ منضجہ کے ہمراہ نقوعاً پلایاجاتا ہے ادویہ مسہل میں شامل کر نے سے ان کے فعل کی اعانت کرتی ہے تلین کے لئے بادیان کے ہمراہ بصورت شیرہ دیتے ہیں اس کا بیج دور کر کے استعمال کریں ۔بریاں کرکے گرم گرم کھلاناکھانسی کے لئے مفیدہے۔دائمی قبض میں اس کو کھلایاجاتاہے معدہ وجگر کوطاقت دینے کے لیے مفیدہے۔نیز معدہ ہ آمعاء کے زخموں کو صاف کرنے کے لئے کھلایاجاتاہے کھانسی میں منہ میں رکھ کر چو ستے ہیں اور مقوی باہ قرص یامعجون میں استعمال کرتے ہیں ۔یہ مسمن بدن بھی ہے پہلے زمانے میں جب کیپسول نہیں ہو تے تھے تو زہریلے جوہر مثلاًجوہر منقیٰ جوہر رس کپور اور جوہرسنکھیاوغیرہ مویز کا دانہ نکال کر اس میں بند کرکے کھلایا جا تا تھا تاکہ وہ حلق میں خراش یا آبلے پیدانہ کرسکے
استعمال بیرونی : اورام کونضج دینے اورتحلیل کرنے کے لئے طلاًء مستعمل ہے جالی معدہ و آمعاء ہونے کے علاوہ جالی قروح بھی ہے چنانچہ قروح خبیثہ وغیرہ میں طلاًء استعمال کیاجاتاہے اکثراطباء پہلے اور آج بھی اس کو حب یا قرص بنانے میں استعمال کرتے ہیں
فوائد خاص : کیثرالقدا ،امراض بلغمیہ
مضر: گردے کے لئے
مصلح : سکنجین اور خشخاش
بدل : کشمش
مقدارخوراک : نوسے گیارہ دانے
طب نبوی اورمنقہ
حضرت تمیم الداریؓ نے نبی کریم کی خدمت میں منقہ کا تحفہ پیش کیا۔اپنے ہاتھوں میں لے کر انہوں نے فرمایا اسے کھاؤ کہ یہ بہترین کھاناہے یہ تھکن کو دورکرتاہے۔غصہ کوٹھنڈا اور اعصاب کو مضبوط کرتا ہے سالن کو خوشبودار بناتابلغم کو نکالتااورچہرے کی رنگت کونکھارتاہے۔دوسری روایت جوکہ حضرت علی ؑ سے ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ یہ سانس کو خوشبودار کرتاہے۔اورغم کودورکرتاہے۔(ابونعیم )

حضرت ابنِ عباسؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی نے فرمایا منقٰی کھایا کرو مگر اس کا چھلکا اتار دیا کرو۔ کیونکہ اس کے چھلکے میں بیماری اور گودے میں شفا ہے۔ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ مٹھاس کی وجہ سے مکھیوں کی غلا ظت چھلکے پر لگی رہتی ہےاس لیئے کھانے سے پہلے اسے اتار دیا جائے۔ (بخاری)
طبی افعال و استعمال : کثیرالغذا،ملطف، محللِ اورام، مقوی جگر، ملین شکم اور مسمن بدن ہے، مریض کو جب غذا نہیں دیتے اسے بیج نکال کر منقٰی کھلاتے ہیں
ذہبیؓ کی دانست مین منقٰی پیاس لگاتاہے۔ جسم میں حدت پیدا کرتا ہے۔ کمزور جسم کو موٹا کرتا ہے۔ اس کے بیج معدہ کی اصلاح کرتے ہیں۔ انار کے دانوں کے ساتھ اس کا خسیاندہ ہاضمہ کیلئے مفید ہے ابنِ قیم ؒ  کی تحقیقات کے مطابق منقٰی کشمش سے بہتر ہے اور پھیپھڑوں کیلئے اکسیر ہے۔ پرانی کھانسی میں فائدہ دیتا ہے۔ گردہ اور مثانہ کے درد کو دور کرتا ہے۔ پیٹ کو نرم اور معدہ کو تقویت دیتا ہے۔ جگر اور تلی کو طاقت دیتا ہے۔ ھاضمہ کو درست کرتا ہے اگر اسکو بیج کے بغیر کھایا جا ئے تو یہ بہترین غذا ہے۔اگر اسکے بیج بھی کھائے جائیں تو پھر یہ معدہ تلی اور جگر کو اپنے اصلی حجم پر واپس لے آتا ہے۔ بلغم نکالنے کے بعد اسکی مزید پیدائش کو کم کر دیتا ہے حکومتِ ہند کے شعبہ زراعت بمبئی کے مطابق منقٰی میں قابلِ خوراک اجزا کی موجودگی90٪ ہے۔ اس میں معدنی نمکوں کے علاوہ تمام وٹامنز، گلوکوز، فولاد ، فاسفورس، کیلشیم، آکسیلیک اور ٹارٹرک ایسڈ پائے جاتے ہیں اس کے بیجوں میں چکنائی اور ٹینک ایسڈ ملتے ہیں۔اس مین شکر کی مقدار 18٪ تک ہوتی ہے مگر یہ شکرجسم کو نقصان نہیں پہنچاتی
منقٰی کو رات پانی میں بھگو کر صبح کو یہ پانی پینے سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے
نبیِ کریم ہمیشہ منقٰی کو پانی میں بھگو کر اس کا پانی نوش فرمایا کرتے تھے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین