خواص موچرس، سنبھل کی گوند
Silk Cotton tree Gum
ماہیت : سنبھل درخت کی گوند ہے جب پہلے نکلتی ہے تو سفید گاڑھی اور لیس دار ہوتی ہے۔لیکن خشک ہو کر سرخ رنگ کے گول کھوکھلے ٹکڑوں کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔اور یہ ٹکڑے آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں ۔اس کے درخت کی ماہیت سنبھل میں دیکھیں ۔گوند کا ذائقہ کسیلا اورلیس دار ہوتاہے
مزاج : سرد خشک درجہ سوم
افعال : قابض ،مجفف حابس الدم ممسک سیلان الرحم ،مغلظ منی
استعمال : مذکوراہ افعال کی وجہ سے اس کو تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ حابس اسہال جریان و رقت سلسل البول کثرت حیض اور سیلان الرحم میں سفوفات یا معاجین میں شامل کرتے ہیں قابض ہونے کے باعث استحکام دندان کی غرض سے سنونات میں شامل کرتے ہیں جوش دہن جوکہ پارہ کی وجہ سے ہو۔اس کے جوشاندے سے مضمضہ کراتے ہیں
اس کا منجن دانتوں کو مضبوط کرتاہے اس کا لتہ ترکرکے رکھتا رطوبت رحم کو خشک کرتاہے
فوائد خاص : ممسک و مغلظ منی حابص سیلان الرحم
مضر : دہر ہضم ،نفاخ
مصلح : گرم مصالحہ جات دار چینی
مقدار خوراک : تین سے پانچ گرام
(مشہور مرکب) معجون موچرس : یہ معجون رطوبات رحم کو خشک کرتی ہے یعنی لیکوریا میں کثرت سے استعمال ہونے والی دواء ہے
موچرس کے نسخہ جات
ممسک اعظم و مقوی
موچرس کو تو سب ہی جانتے ہیں یہ سمبل کا گوند ہوتا ہے حسب ضرورت لے لیں اور پیس کر کسی چینی کے برتن میں ڈالکر اس پر دودھ برگد اتنا ڈالیں کہ تر بتر ہو جائے ایک دن چھوڑ کر پھر دودھ برگد سے تر کرین اسی طرح سات دفعہ تر کریں اور پھر کسی آئرن پر رکھ کر ہتھوڑے کی مدد سے کوٹیں اور سب کو یکجان کر دیں کم از کم دوسو ضرب لگائیں اب قدرے چھوٹے بیر برابر گولیاں بنا لین ایک گولی بوقت ضرورت ہمراہ دودھ استعال کر کے وہ فائدہ حاصل کریں جس کا آپ نے تصور بھی نہ کیا ہو گا
نسخہ جسم کے دردوں سے نجات
پہلی خوراک سے جسم کا درد ختم ہوجاتا ہے
نسخہ الشفاء : اسگند 30 گرام، موچرس 30 گرام، میتھی دانہ 30 گرام، سونٹھ 30 گرام، ہینگ صاف 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول روزانہ رات کو کھانے کے بعد پانی سے کھائیں درد کو بھگائیں
فوائد : ہر قسم کے ہڈیوں کے درد جوڑوں کمر کے درد کا مکمل علاج ہے
نوٹ : بلڈپریشر کے مریض 20 گرام ملٹھی کا اضافہ کرکے استعمال کر سکتے ہیں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal