خواص شہد، عسل، ہنی
Honey
دیگرنام : عربی میں عسل، فارسی مین انگبین، بنگلہ میں مد ہو، گجراتی میں مدھ، سندھی اور پنجابی میں ماکھی، سنسکرت میں مدھو
ماہیت : شہد کی مکھیاں پھولوں کا رس اور دوسرا میٹھی اشیاء سے رس چوس کر اپنے شہد کے چھتہ میں اکٹھا کرتی ہیں جو شکر کے قوام کی مانند میٹھااور لزیز ہوتاہے۔اس میں مختلف پھولوں کی بومزہ اور تاثیر بھی آجاتی ہے۔بلحاظ رنگت یہ سفید اور سرخ دو قسم کا ہوتاہے سرخ رنگ کا شہد شفاف خوشبودار معتدل القوام لیس دار جو صاف اور خوب شیریں ہو بہترین شہد ہوتاہے
مزاج : تازہ شہد گرم ایک خشک درجہ دوم
شہد کہنہ، یعبی پرانا گرم تین خشک درجہ دوم
افعال : دافع تعفن جالی ملین منفث بلغم محلل و منضج سواد مقوی بدن ہاضم منقیٰ دماغ مفتت سدد مقوی باہ دافع سر عت انزال
استعمال : ملین ہونے کی وجہ سے قبض کورفع کرنے کیلئے دودھ میں ملا کر استعمال کرتے ہیں جالی ہونے کی وجہ سے جلدی امراض میں تنہایا دیگرادویہ کے ہمراہ بدن کے داغ دھبوں کو دورکرتاہے۔دافع تعفن ہونے کے باعث مربوں ،شربتوں اورمعجونوں وغیرہ میں استعمال کرنے سے ان کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا مزہ خوشگوار ہوتاہے تقویت بدن اور تقویت باہ کیلئے دودھ میں ملاکر پلاتے ہیں ۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے ضیق النفس اور کھانسی کی ادویات میں بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔کھانے کے بعد ایک چمچ چاٹ لینا ہضم کو درست کرتاہے منقی دماغ ومنضج ہونے کے باعث فالج اور لقوہ کی ابتداء میں سب ادویہ و غذاؤں کو چھوڑ کر ماء العسل پلانا اکثر فائدہ مند ہوتاہے اورمرض کودورکرتاہے قلاع الفم میں شہد اور سہاگہ بریاں لگانا مفید ہے شہد بہترین مقوی باہ دواء ہے اس کو سرعت انزال میں مفید پایا گیاہے یہ تنہا یا دودھ کے ساتھ زیادہ مناسب ہے
بیرونی استعمال : جالی ہونے کے باعث دھند غبارکو دورکرنے کیلئے آنکھوں میں لگاتے ہیں خراب اور متعفن ز خموں کو میل کچل سے صاف کرنے اورپھوڑے سے پھنسیوں کا پکاکر پھوڑنے کیلئے لگاتے ہیں اور جلدی امر اض میں مناسب ادویہ کے ہمراہ طلاء کرتے ہیں کان سے پیپ بہنے کی حالت میں شہد میں بتی آلودکرکے اس پر سہاگہ یا انزروت چھڑک کر کان میں رکھتے ہیں سوختگی آتش سے جو زخم ہوجاتے ہیں ان پر شہد لگایا جائے تو ان میں پیپ نہیں پڑتی اور زخم جلد درست کردیتاہے
فوائد خاص : بلغمی و عصبی امراض مثلاًفالج لقوہ اور باہ وغیرہ
قرآن پاک میں شہد کے بارے میں ارشاد
ترجمہ : تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر وحی بھیجی کہ وہ پہاڑوں ،درختوں کی بلندیوں پر اپناگھر بنائے پھر وہ ہر قسم کے پھلوں سے رزق حاصل کرے اور اپنے رب کے متعین کردہ راستہ پر چلے ۔ان کے پیٹوں سے مختلف رنگ کی رطوبتیں نکلتی ہیں جن میں لوگوں کیلئے شفا ء رکھی گئی ہے۔اللہ کی طرف سے نشانیاں ہیں تاکہ لوگ ان پر غور و فکر کرکے فائدہ اٹھائیں
ارشادات نبوی ﷺ اور شہد
حضرت ابو سعید الخدری ﷺ روایت فرماتے ہیں ۔ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور بیان کیاکہ اس کے بھائی کو اسہال آرہے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اسے شہد پلاؤوہ پھر آکر کہنے لگا کہ شہد پینے سے اسہال میں اضافہ ہوا۔نبی کریمﷺ نے فرمایاکہ شہد پلاؤ اسی طرح وہ حال بیان کرتاہے تین مرتبہ آچکا تو چوتھی مرتبہ ارشاد ہواکہ اسے شہد پلاؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سچ کہاہے اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹ کہتاہے اس نے پھر شہد پلایا اور مریض تندرست ہوگیا
حضرت ابوہریرہؓ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص ہرمہینہ میں کم ازکم تین دن شہد چاٹ لے اس کو اس مہینہ میں کوئی بیماری نہ ہوگی
مقدارخوراک : تین سے چار چمچ
شہد کے 6 مفید اور حیران کن فوائد
قدرت کی بے تحاشہ خوبیوں سے مالا مال شہد انسان کو غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچانے اور صحت مند رکھنے کے لئے انتہائی مفید ہے
شہد ایسی غذا ہے جو دنیا کے ہر کونے میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے، قدرتی طور پر میٹھا ہونے کے ساتھ شہد میں کئی بیماریوں کا علاج بھی چھپا ہے
شہد کے چند زبردست فوائد ایسے ہیں جنہیں آپ نظر انداز نہیں کر سکیں گے
قوتِ مدافعت کے لئے مفید
شہد میں پروبائیوٹک بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا کام انجام دیتا ہے جسے لیکٹو بیسیلس کُن کائی بھی کہا جاتا ہے، یہ بیکٹیریا قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ جراثیم سے لڑنے میں مدد بھی کرتا ہے
ننید کوبہتر کرتا ہے
شہد کے استعمال سے جگر میں گلائیکوجن پیدا ہوتا ہے جو یادداشت کے ہارمون میلانن پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے پرسکون نیند آتی ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے
وزن کم کرنے میں مددگار
شہد میں وٹامن بی6 اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی تعداد کو کم کرکے وزن کم کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے
زخموں پر اثر انداز
شہد کو جب زخم پر لگایا جاتا ہے تو اس میں موجود گلوکوز اور فرکٹوز پانی کو جذب کر لیتے ہیں شہد میں موجو د بیکٹیریا ایک قدرتی دوائی کی طرح کام کرتا ہے اس کے علاوہ شہد میں پائی جانے والی غذائی مواد سے سوجن بھی نہیں ہو تی
دل کے امراض سے بچاؤ
شہد کے استعمال سے پولی فونک اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جسم میں بڑھ جاتی ہے جو دل کے امراض سے بچانے میں مددگات ثابت ہوتی ہے
شہد بالوں کو نرم و ملائم بناتا ہے
شہد قدرتی کنڈیشنر بھی ہے جو بالوں کی نمی کو برقرار رکھتا ہے جس سے بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں قرآن مجید نے شہد کی مکھی کو اتنی اہمیت دی ہے کہ ایک سورت اس کے نام سے نازل کی ہے اور اس کے کمالات کی تعریف فرمائی ہے اس سے ظا ہر ہوتا ہے کہ مکھی اور اس سے حاصل ہونے والے عناصر میں انسا نی زندگی کے لئے افادیت پائی جاتی ہے مکھیوں کا چھتا چھ کونوں والے خانوں پر مشتمل ہوتا ہے جسکی دیواریں موم سے بنتی ہیں انکی دراڑوں اور سوراخوں کو بند کرنے کے لئے درختوں کی کونپلوں سے بیروزہ کی طرح کا ایک لیس دار مادہ جسے پروپولز کہتے ہیں حاصل کیا جاتا ہے ان چھتوں میں درجہ حرارت کو قائم رکھنے کے لئے ائیر کنڈیشن کا مربوط انتطام ہوتا ہے۔ اور مکھیاں اپنے پسندیدہ حالات میں شدید جدوجہد سے مربوط زندگی گزارتی ہیں کارکن مکھیاں تمام دن اڑتی ہیں۔ پھولوں سے ماءالحیات (نیکٹر) تلاش کرتی ہیں ہر پھول کے نیچے مٹھاس کا چھوٹا قطرہ ہوتا ہے مکھیاں اسکی تلاش میں ڈالی ڈالی منڈلاتی ہیں اور جہاں مل جائے اسے اپنی منہ کی تھیلی میں رکھ کر چھتے کی طرف لوٹ آتی ہیں اور اپنی برادری کو اس علاقہ میں مزید ماء الحیات کی موجودگی یا غیر حاضری کی اطلاع بھی دیتی ہیں
ابتدائی طور پر اس ماءالحیات میں پچاس سے اسی فیصد تک پانی ہوتا ہے۔ چھتے میں لے جا کر اسے گاڑھا کیا جاتا ہے اور جب اسے سے شہد بنتا ہے تو اس میں پانی کی مقدار سولہ سے اٹھارہ فیصد کے درمیان رہ جاتی ہے
حضورﷺ نے چونکہ قرآن اور شہد کو شفاء کا مظہر قرار دیا ہے، اسلئے بزرگوں نے قرآن مجید کی صفت شفاء سے استفادہ کرنے کے لئے اس کے ساتھ شہد کو شامل کر لیا کیونکہ اس کی شفاء کا انکشاف بھی قرآن مجید نے کیا۔ شہد ایک یا دو دفعہ پلانا بیماری جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کافی نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے باربار پیا جائے تاکہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم ہلاک ہو جائیں
شہد کے فائدے
یہ مقوی بدن ہے، معدے کو طاقت دیتا ہے بھوک بڑھاتا ہے، بوڑھوں کو توانائی دیتا ہے اور بلغم نکالتا ہے یہ ادویہ کو حل کر کے انکے اثرات کو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے اگر اس میں گوشت رکھ دیا جائے تو تین ماہ تک گلنے نہیں دیتا اسی طرح سبزیوں کو بھی تین ماہ تک محفوظ رکھتا ہے جسم پر لگایا جائے تو ایک عظیم نعمت ہے اسکا سرمہ آنکھوں کو روشن کرتا ہے اسکا منجن مسوڑھوں کی حفاظت اور دانتوں کو چمکاتا ہے
حضورﷺ کی عادت مبارکہ کے بارے میں یہ ثابت ہے کہ آپ ﷺ اسے پانی میں گھول کر پیتے تھے اور ہمیشہ خالی پیٹ یا نہار منہ شہد استعمال فرمایا
پتھری کو خارج کرتا ہے معدہ اور بصارت کو قوت دیتا ہے۔ زیرہ کے پانی کے ساتھ اسکا پینا زہروں کے علاج کے لئے مفید ہے شہد کو کندر کے ساتھ ملا کر دینے سے سینہ اور پھیپھڑوں کا تنقیہ ہوتا ہے یرقان کو دور کرتا ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal