خواص شلغم

خواص شلغم

 

 

 

(Turnip) ,سندھی گوگڑوں ,فارسی شلغم ,عربی,لفت

یہ ایک عام سبزی ہے جو پکائی بھی جاتی ہے اور کچی حالت میں بھی کھائی جاتی ہے۔ اس کا اچار بھی ڈالا جاتاہے۔ اسے سادہ حالت یا ہمراہ گوشت پکایا جاتا ہے۔ اس کا اچار بہت لذیذ ہوتا ہے۔ اس کے اجزاءمیں پروٹین ، فاسفورس، کیلشیم اور وٹامن ایچ، سی اور فولاد ہوتے ہیں۔ ہر مزاج والوں کےلئے موزوں سبزی ہے۔ سالن یا سلاد دونوں صورتوں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کا مزاج گرم تر ہے۔ بغیر گوشت کے پکانا زیادہ مفید ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
(1) یہ قبض کشا ہے اور معدے سے ریاح کو خارج کرتا ہے۔(2) جسم کو طاقتور بناتا ہے اور بدن کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔(3) جگر کو طاقت دیتا ہے اور جگر کی پتھری کو توڑتا ہے۔ (4)خشک کھانسی کو بے حد مفید ہے۔ (5 )خون پیدا کرتا ہے اور مصفی خون بھی ہے۔ (6)شلجم کا استعمال بصارت کومضبوط کرتا ہے۔ (7) بھوک بڑھاتا ہے۔(8) جلدی امراض میں اس کا کھانا مفید ہے۔ (9) درد معدہ والوں کو اس کا شوربہ پلانا انتہائی مفید ہے۔ (10) ضعف جگر، گنٹھیا، ضعف مثانہ اور نقرس میں شلجم بے حد مفید ہے ۔ اس کا مسلسل استعمال ان امراض سے نجات دلاتا ہے۔ یہ دوا اور غذادونوں صورتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ (11)شلجم کے بیج شلجم سے افعال میں زیادہ قوی ہیں ۔ (12) شلجم کے بیج مقوی باہ، ہاضم اور مدر بول ہیں ۔ (13)شلجم کھانے والوں کو کمر درد، درد گردہ اور پشت میں درد نہیں ہوتا۔(14) شلجم کا گرم مصالحہ اور سرکہ کے ہمراہ استعمال بہتر نتائج دیتا ہے۔
احتیاط: شلجم بلغم پیدا کرتاہے۔ مگر نمک لگا کر کھانے سے یہ عارضہ نہیں ہوتا۔ دیگر کچا شلجم نفخ پیدا کرتا ہے لہٰذا اسے گرم مصالحے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چائیے۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70