خواص سلاجیت، موم لائی
Asphalit, Shilajit
دیگرنام : بنگلہ میں شلاجتو،سندھی میں کمارو،عربی میں حجرالموسیٰ،ہندی میں اور اُردو میں سلاجیت جبکہ انگریزی میں ایسفالیٹ کہتے ہیں
ماہیت : ایک قسم کی سیاہ رطوبت ہے جوعموماً پہاڑوں کے شگاف سے گاڑھی نکل کر جم جاتی ہے۔ جو پہاڑوں کی سطح سے مئی جون کی سخت گرمی میں تراوش پاکر منجمد ہوجاتی ہے۔اس کو لنگور بہت شوق سے کھا تا ہے۔ یہ مختلف پہاڑوں میں مختلف اقسام مثلاًسلاجیت لوہا،سونا،چاندی اور تانبا کے ملے جلے اجراء والی پائی جاتی ہے لوہے کی کان میں سے پیدا ہونے والے سلاجیت کا رنگ سیاہ چکنا ذائقہ کڑوا قدرے مٹھاس لئے ہوئے اور بھاری ہوتاہے۔یہ سلاجیت عمدہ ہے سونا کی کان میں سلاجیت زردی مائل اور ذائقہ میٹھاجبکہ چاندی کی کان کی سلاجیت تانبے کے رنگ کا ذائقہ کسیلا کڑوا بلکہ سب سے زیادہ کڑوا ہے
اصلی سلاجیت کی پہچان : جلتے ہوئے لکڑی کے کوئلوں پر اصلی سلاجیت ڈالی جائے تو وہ بالکل سیدھی اوپر کواٹھے گی ۔پانی میں تمام گھل جائے گی ذائقہ خفیف مٹھاس لئے ہوئے کڑوا ہوگا
مقام پیدائش : سلاجیت کلو،کشمیر گلگت اتر کاشی تک ہمالیہ پہاڑ کے حصوں میں کوہ آبوبندھیاچل کے علاہ کھٹمنڈ و سے آکر بکتی ہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال : مقوی بدن، مقوی معدہ، گردہ و مثانہ، مفتت سنگ گردہ، مثانہ، مقوی باہ، مولد و مغلظ منی قالع بلغم قاتل کر م شکم جریان منی مولدحرارت
استعمال : یہ رسائن دوائی ہے یعنی بہت سے امراض کو دور کرتی ہے
مقوی بدن ،مقوی باہ ،مولد و مغلظ منی ہونے کی وجہ سے تقویت بدن وباہ مولد منی ادویات میں بدرقہ جات استعما ل کرتے ہیں قاطع بلغم ہونے کی وجہ سے نزلہ زکام کھانسی اور دمہ میں استعمال کرتے ہیں ۔مقوی گردہ ومثانہ و معدہ ہونے کی وجہ سے سلسل البول زیابیطس شکری کیلئے مفیدہے۔ مفتت حصاۃ ہونے کی وجہ سے پتھری کو توڑ کر نکالتی ہے۔ مقوی بدن ہونے کی وجہ سے جسم کو مضبوط بناکرازسرنوجوانی لاتی ہے۔رسائن ہونے کی وجہ سے بڑھاپے کو دور کرتی ہے۔مرض جریان کی جملہ اقسام کو فائدہ کرتی ہے۔ ذیابیطس میں کشتہ ابرک کے ہمراہ کھلانامفیدثابت ہوا ہے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سلاجیت جوڑوں کے درد اوراعصابی دردوں میں مفیدہے اور اکثر لوگوں کو اس سے فائدہ بھی ہوتاہے
نفع خاص : مقوی اعضاءوباہ
مضر : گرم مزاجوں کیلئے
مصلح : دودھ واشیاءرطب
بدل : مومیائی
مقدارخوراک : نصف گرام سے ایک گرام تک
نوٹ، احتیاط : غیر مصفاسلاجیت کے استعمال سے پاگل پن غشی بے ہوشی سل و دق یا جلدی امراض پیداکرتی ہے
سلاجیت مصفیٰ کرنے کاطریقہ : سلاجیت میں ایک مومی مادہ پایاجاتاہی جسے تیز آنچ پررکھنے سے نقصان ہوتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ سورج تاپی سلاجیت کو آگنی تاپی سلاجیت اور ترجیح دی جاتی ہے۔سلاجیت تقریباً چارگنا شیرگرم یا پانی گرم میں گھول کپڑا چھان کر آہنی ظرف میں ڈال دیتے ہیں ۔اور اس سیال کو دھوپ میں رکھ دیتے ہیں ۔جب اس کے اوپر بالائی سی آجائے تو اسے اتارلیں بس یہی آفتابی لینے کے بعد شدھ سلاجیت ہے جس کو ست سلاجیت بھی کہتے ہیں ۔ایک دفعہ سیال پر سے بالائی اتار لینے کے بعد پھر بھی بالائی آتی رہتی ہے۔اس کو اتار کر محفوظ کرلیں۔ جب بالائی آنا بند ہوجائے تو باقی اجزاء ضائع کردیں
جنسی کمزوری اورمردانہ طاقت کا زبردست نسخہ
جن احباب کو بھی استعمال کروایا بہت فائدہ ہوا حسرت و نا امیدی میں نوید بہار اعتماد ہے
نسخہ الشفاء : : کلونجی 50 گرام، عقرقرحا 50 گرام، تخم ریحان 50 گرام، جڑ پان 50 گرام، سلاجیت 15 گرام، کچلہ مدبر 3 گرام، عنبر خالص 3 گرام، پارہ 3 گرام، گندھک مدبر3 گرام
ترکیب تیاری : پارہ و گندھک کی کجلی بنا کر کچلہ مدبر در آب ادرک شامل کر لیں 3 گھنٹے آب لہسن دیسی میں عنبر کھرل کر کے یکجان کریں پھر تخم ریحان کے سوا باقی تمام اجزاء کوٹ پیس کر سب مکس کر لیں سفوف بنالیں اور محفوظ کرلیں ان تمام اجزاء میں تخم ریحان بغیر کوٹے مکس کرلیں
مقدارخوراک : ایک گرام صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال
فوائد : عضو خاص میں سختی پیدا ہوتی ہے، سرعت انزال دور ہوجاتا ہے، ٹائمنگ، اعصابی کمزوری، سستی کا سو فیصد اعلی درجے کا کامل علاج ہے، چالیس روز کے متواتر استعمال سے بڑھاپے میں بھی جوانی محسوس ،ونے لگتی ،ہے کھوئی ہوئی طاقت جوانی کی امنگیں اور شباب کے ولولے پیدا کرنا اسکا پہلا کام ہے
نوٹ : دودھ دیسی گھی بکثرت استعمال کریں،اصول طب اور ادویہ سازی سے ناواقف بھائی خود بنانے کی ز حمت نہ کریں بلکہ قریب کسی ماہر طبیب سے تیار کروا لیں، بواسیر خونی ،بلڈ پریشر ھائی کے مریض استعمال نہ کریں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal