خواص ریوندخطائی، ریوندچینی

خواص ریوندخطائی، ریوندچینی

خواص ریوندخطائی، ریوندچینی

Revand Chini

Rhubarb Root
خاندان Polygonaceae 
دیگرنام : عربی راوند، فارسی میں بیخ ریباس، کاغانی میں چٹیال، بنگلہ میں ریون چینی، ہندی میں رئے وت چینی اور انگریزی میں رہوبارب روٹ کہتے ہیں
ماہیت : یہ ریباس کی جڑ ہے ۔ اس کی مکمل ماہیت نیچے دیکھیں ۔ ریوند کی کئی اقسام ہیں سب سے بہتر ریو ند خطائی ہے ۔اس کاسفوف زرد اور چمک دار ہوتاہے۔یہ چین سے آتی ہے۔اور اعلیٰ قسم کی ہوتی ہے۔ہمارے ہاں جو ریوند چینی ملتی ہے۔اس کا سفوف خاکستری زرد رنگ کا بنتاہے
مقام پیدائش : پاکستان ہندوستان اور چین چھ ہزار فٹ سے لے کر دس ہزار فٹ کی بلندی تک پائی جاتی ہے
مزاج : مرکب القوی اطباء کے نزدیک گرم خشک درجہ دوم
افعال و خواص و استعمال : جالی،محلل مسکن لازع (خراش پیداکرنے والی
افعال اندرونی : منفث بلغم ، مقوی معدہ و امعاء ، کاسرریاح ،مدربول و حیض ،محرک و مقوی جگر مقوی بدن ، مفتح سدد ، مسہل مگر بعد میں قابض
استعمال بیرونی : اس کا سفوف بناکر سرکہ میں ملاکر لیپ کرنا بدن کے داغ دھبوں مثلاًجھائیں نمش چھیپ وغیرہ کو دور کرتاہے۔اندرونی اور بیرونی طور پر ورموں کیلئے لیپ کرنا مفید ہے  پرانے زخموں پر ریوند چینی گھس کر ذراًچینی گھس کر ذراسا دیسی صابن ملاکر پھایا لگاتے ہیں اس سے مواد صاف ہوکر زخم مندمل ہوجاتاہے
استعمال اندرونی : کھانسی دمہ میں بلغم کو نکال کر درست کرتاہے۔اور معمولی مقدار میں کھانا معدہ کو تقویت دیتاہے ۔ اور اپھارے کو دور کرتی ہے دستوں کو بند کرنے کیلئے بھی معمولی مقدار میں کھلائیں ۔ اس کا سفوف یا جوشاندہ دیگر ادویہ کے ہمراہ احتباس بول کے لئے مفید ہے۔ گردے اور مثانہ کے درد بھی استعمال کرتے ہیں ۔ مقوی و محرک جگرہے۔ بخاربوجہ خرابی جگر میں شورہ قلمی نوشادر اور ریوند چینی وغیرہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں جو پیشاب اور حیض کو بھی جاری کرتی ہے۔ سدہ کھولتی آنتوں کو فضلات ردی سے پاک کرتی ہے ۔ ریاح کو تحلیل کرتی ہے ۔ یہ جگر کے ساتھ خصوصیت رکھتی ہے اور پرانے بخاروں کو نفع دیتی ہے یرقان استسقاء اور ورم جگر میں مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں اگر اس کو زیادہ مقدارمیں کھلایا جائے تو پتلے دست لاتی ہے۔جگر تلی اور آنتوں کے سدہ کھولتی ہے ۔ حیض جودرد سے آتا ہو اور خون بھی کم آتا ہو تو ریوند اور مصبری ہموزن باریک پیس کر حیض آنے سے تین دن پہلے چھ گرام پانی کیساتھ کھلائیں ۔ کابلی ہریڑ اور غاریقون اور ایلوا ایک ایک گرام اور ریوندخطائی تین گرام ملاکر گولیاں چار چار رتی بناکر دیں ۔ یہ گولیاں دماغ کا تنقیہ کرتی ہیں ۔اور ہر قسم کے دردسرشقیقہ فالج دوارکزاز جنوں دماغ نزلات پریشانی اور کان آوازیں آنے کیلئے مفید ہے۔جب بدہضمی کی وجہ سے دست آرہے ہوں تو زیادہ مقدار میں استعمال کراتے ہیں ۔ جس سے اولاًکھل کر دست آجاتے ہیں اور پھر قبض ہوتی ہے۔ریوند خطائی ایک سے ڈھائی رتی تک رطوبت معدیہ کی تراوش بڑھاتی ہے۔اور معدہ کی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے دس رتی سے پندرہ رتی رطوبت امعاء کو زیادہ کرکے تھوڑی مسہل ہوتی ہے اور اس کی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے ۔ یہ کرائی سوفینک ایسڈ اور ایموڈین کی وجہ سے ہوتی ہے ۔اور دوا دینے کے چھ سات گھنٹے بعد اکثر مروڑ ہوکر زردرنگ کے پتلے دست آنے لگتے ہیں ۔دستوں کے بعدری اوٹینک ایسڈ کی وجہ سے آنتوں کی تراوش کم ہوکر قابض تاثر کرتی ہے ریوند کے رنگین اجزاءگردے کے ذریعے خارج ہوکر پیشاب کی رنگت کو زرد کر دیتے ہیں اور مقدار بڑھا دیتے ہیں سفوف ریوند ہمراہ شربت بزوری پیشاب جاری کرتاہے
ریوند خطائی دودھ اور پیشاب کے ذریعے خارج کرتی ہے۔کرائی سوبین کی وجہ سے دودھ کا ذائقہ تلخ ہوجاتاہے۔اور اس میں مسہل تاثیر پیدا ہوتی ہے
فوائد خاص :  مسہل اخلاط الزجہ
بدل : گل سرخ امراض معدہ وجگرکیلئے
مضر : کمزور لوگوں کو بطور مسہل نہ دیں
مصلح : گوند بول کتیرا لعاب بہی دانہ
مقدارخوراک : ایک سے تین رتی قبض کیلئے ۔ ایک گرام سے دوگرام تک دستوں کے لئے
ریباس : ریوند چینی کا پودا
ماہیت : ایک پودا ہے جولگ بھگ تین چار فٹ اونچا ہوتاہے۔اس کی ڈنڈی دو انگل چوڑی اور موٹی ایک انگل کے برابر ہوتی ہے۔ اس کے تنے پر بہت سی شاخیں ہوتی ہیں ۔ جن پر چھ انچ کے لگ بھگ دو فٹ تک پتے کٹے پھٹے کناروں والے ہوتے ہیں ۔ پھول تقریباًآدھ پون انچ بیگنی رنگ کے جن کے اندر چپٹے بھورے رنگ کے بیج بھرے ہوتے ہیں ۔جڑلمبی گول ٹکڑے مخروطی ،بے ڈول ،شکل اور مٹیالے سے رنگ کی ہوتی ہے۔یہ توڑنے سے ٹیڑھی توٹتی ہے ۔ اس کا ذائقہ کسیلا اور قدرے تلخ بدبودار ہوتاہے ۔ اگر اس کو چبایا جائے تو تھوک زرد ہوجاتاہے ۔ ریباس کی جڑ کو ریوند چینی کہتے ہیں
ریباس کے پتے سبز سرخ ذائقہ ترش اور قدرے شیریں ہوتاہے۔
مقام پیدائش : جہاں برف پڑتی ہے یاسردی شدید ہوتی ہے۔وہاں ریباس پیدا ہوتی ہے۔شملہ آسام اور نیپال میں بوئی جاتی ہیں
مزاج : مرکب القوی
افعال و استعمال : صفراء کو توڑتی اور لطافت پیداکرتی ہے ۔ مقوی معدہ و جگر ہونے کی وجہ سے بھوک بڑھاتی ہے  گرم مزاجوں کو قوت دیتی ہے۔ وسواس اور خفقان میں نافع ہے ۔ یورپ میں اس کو بطور خوراک استعمال کیا جاتاہے
مقدارخوراک : بقداربرداشت
ریباس ایشیائی پودا جو گز بھر تک بڑھتا ہے۔ ڈنڈی کے سرے پر چوڑے چوڑے پتے ہوتے ہیں۔ ڈنڈیاں خوراک کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ اور اس کی جڑ بطور دوا استعمال کی جا تی ہے۔ جو ریوند چینی اور ریوند خطائی کے نام سے مشہور ہے یہ پودا دریائے رہی اون کے کنارے کثرت سے پیدا ہوتا تھا۔ لہذا اسی نسبت سے اس کانام ریوند پڑ گیا۔  کئی لحاظ سے چین میں پیدا  ہونے  والی ریوند کو بہتر سمجھا جاتا تھا لہذا ریوند کے ساتھ چین کی نسبت سے چینی  کے لفظ کا اضا فہ ہو گیا یہ پودا سطح سمندر سے 4000-12000 فٹ کی بلندی پر پیدا ہوتا ہے
اقسام کے لحاظ سے یہ پودا 9 مختلف اقسام میں پایا جاتا ہے۔جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس کا موثر جز کرائی سوفینک ایسڈ ہے۔ ریوند ہندوستان پاکستان اور چین میں بہت زیادہ مقدار میں پیدا ہوتی ہے۔ چین میں پیدا ہونے والی ریوند یعنی ریوند چینی ہی عمدہ سمجھی جاتی ہے۔ بازار میں ریوند چینی کے نام سے جو ملتی ہے وہ اصل نہین ہوتی ۔ اصل ریوندچینی بازار میں  ریوند خطائی کے نام سے مل سکتی ہے
ریوند چینی اور قدیم اطباء کے نظریات
ریوند چینی کا استعمال ریاحی امراض، ضعف معدہ، درد ون کی کثرت، عضلات کا ڈھیلے پڑجانا،ورمِ طحال، دردِ  گردہ وجگر،آنتوں کے مروڑ، مثانہ  و سینہ کے دردوں ، شکم کے بالائی حصہ کا پھیل جانا،دردِ رحم و عرق ا نسا،ہچکی،آنتوں کے زخم،اسہال مزمن،اور نوبتی بخار میں فائدہ مند ہے اسکو سرکہ میں ملا کر لگانے سے چوٹ داد  اور مسوں کے نشانات زائل ہو جاتے ہین،۔ پانی میں ملاکر لگانے سے نرم اور تحلیل ہوجاتے ہیں۔ اس مین گرمی کے ساتھ ساتھ کسی حد تک قوتِ قابض بھی ہوتی ہے اس میں متضادس قوتیں پائی جاتی ہیں چنانچہ اس میں جوہرِ ارضی باور ہوتا ہے اس لیئے قبض پیداکرتی ہے۔۔ قابض ہونے کے باوجود یہ اعصاب کے تفرق و اتصال اور عضلات کے زخمون میں فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ (جالینوس) عضلات کی بندش کے ٹوٹ جانے اور اس کے پھیل جانے، نیز عضلات کے دردوں میں اس کے روغن کی مالش سے فائدہ ہوتا ہے۔ (ابنِ سینا)
اندرونی اعضا کو یہ دوا طاقت بخشتی ہے اور سد وں کو کھولتی ہے۔ ان کی فاسد رطوبات کو خشک کرتی ہے۔ڈھیلے اعضا میں سختی پیدا کر دیتی ہے۔ مقوی جگر ہے۔ خام اور لیسدار بلغم کی مسہل ہے۔ اور استسقا میں نافع ہے۔  یہ ایامِ طفولیت میں گردہ و مثانہ کی نرم پتھریوں کو توڑتی ہےاور ان کے دردوں میں بے حد مفید ہے۔ مدر بول ہے، عروقِ ماسا ریقا اور جگر کے سدوں یا کثرتِ رطوبت کی وجہ سے معدہ اور آنتوں میں استرخا پیدا ہو جانے کے باعث عارضی ہونے والے اسہال میں نافع ہے۔  سینے کے امراض میں جب سدوں اور ورموں کی وجہ سے درد ہوتا ہے اور سد وں کو کھولنیے کی ضرورت  پیش آتی ہے تو اس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے۔عضلات کے تفرق و اتصال میں اس کا کھانا مفید ہے۔ غذا کے بہت زیادہ کھا لینے کی وجہ سے عارض ہونے والے تخمہ کی  یہ سب سے مفید  دوا ہے۔ کیونکہ یہ معدہ اور آنتوں کا تنقیہ کرتی ہے۔یہ دماغ کا بہترین تنقیہ کر کے قوتِ فہم کو تیز ہے۔ اپنے فعلِ تنقیہ ہی کے باعث یہ دوا بلغم اور بخارات کے صعود کی  وجہ سے پیدا ہونے والے دردِ سر میں نافع ہے۔ بلغمی اور ریحی قولنج میں یہ ریاح کو تحلیل کر کے اور اجابت کو صاف لاکر فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ (سیفان اندلی)
ریوند چینی اور طب یونانی
نمبر 1 ۔ معدے اور جگر کی سردی کو ختم کرتی ہے
نمبر 2 ۔ جگر تلی اور آنتوں کا سدہ کھولتی ہے
نمبر 3 ۔ قوتِ جاذبہ بالخصوص جگر کی اصلاح کرتی ہے
نمبر 4 ۔ سوئالقینہ اور ہر قسم کے مرض استسقا کو ختم کرتی ہے
نمبر 5 ۔ آنتوں کو فضلاتِ ردی سے پاک کرتی ہے
نمبر 6 ۔ پیشاب آورہے، حیض جاری کرتی ہے
نمبر 7 ۔ یرقان کا سدہ کھولتی ہے
نمبر 8 ۔ آنتوں کے زخموں کو درست کرتی ہے
نمبر 9 ۔ پیٹ کے مروڑ کو نفع پہنچاتی ہے
نمبر 10 ۔ پھوڑوں پر چھڑکنے سے مواد خشک ہوجاتا ہے
نمبر 11 ۔ بچوں کی بد ہضمی کیلئے عمدہ دوا ہے
نمبر 12 ۔ احشا وغیرہ کے اورام میں مفید ہے
نمبر 13 ۔ مسہل ہے
نمبر 14 ۔ پتلی اور گاڑھی خلطوں کو دستوں کی راہ خارج کرتی ہے
نمبر 15 ۔ مادے کو معتدل قوام کرتی ہے
نمبر 16 ۔ نفخ کو تحلیل کرتی ہے
نمبر 17 ۔ ریاح کو خارج کرتی ہے
نمبر 18 ۔ پتھری توڑتی ہے
نمبر 19 ۔ گردوں کی اصلاح کرتی ہے
نمبر 20 ۔ بڑھی ہوئی تلی کو کم کرتی ہے
نمبر 21 ۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے
نمبر 22 ۔ ریوند چینی کے استعمال سے بلڈ یوریا (نائٹروجن) میں کمی واقع ہو جاتی ہےاور گردہ فیل ہونے والے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba


Urdu Name : Revand chini، Revand khtai
(ریوند چینی) (ریوندخطائی)
Punjabi Name : Revand chini
(ریوند چینی)
Arabic Name : Al-Raawand، Jazur rawand seenee،Rawand، Al-rawand al-hindi ، Rebas ، Rebaj 
 (الراوند) (جذور راوند صيني) (راوند)  (الرواند الهندي) (ریباس) (ریباج)
Jazur al-rawand ، Al-Raawand al-seenee،Rawand mukhzini ، Rawand al-hadayiq 
(جذور الراوند) (الراوند صيني) (راوند مخزني)(راوند الحدائق)
Persian Name : Rewas chini ،Rewand chini،Rewand ghani، Bekhe Rewas ، Rawash 
(ریواس چینی) (ریوند چینی) (ریوند غنی) (بیخ ریواس) (راواش)
Rewand tatar ، Rawand ، Rubarab، Rewand 
(راوند) (ریوند تاتار) (روبارب) (ریوند)
Hindi Name : Revand-chini، Rewandchini، Archu 
(ریوند چینی) (ریوندچینی) (ارچو)
Ayurvedic Name : Amlavetasa ، Amlavetasa،Amlaparni ، Pitamuuli، Revandachini 
(املاویٹسا) (عملا ویٹاسا) (ریوند چینی)  (پیٹامولی) (عملاپرنی)
Gandhini Revatika ، Revatchini،Archa ، Gandhini، Chukri 
(گاندھینی ریواٹکا) (ریوت چینی) (چوکری)  (گاندہنی) (ارچا)
English Name : Rhubarb Roots
 (رہوبارب روٹ)
Latin name : Rheum emodi Wall
(رھیوم امودی وال)
Rheum palmatum (رھیوم پلماتُم)

Scientific Name : Rheum Officinale
(رھیوم افسینالے)
Gujarati Name : Ladakirevandchini ، Gamni،Revandchini
(لڈکی ریوندچینی)  (گامنی) (ریوندچینی)
Kashmiri Name : Pumbehakh
(پمبی ھکہ)
Kannada Name : Revalchini
 (ریول چینی)
Telugu Name : Nattu-revalchini
 (ناٹو – ریول چینی)
Tamil Name : Makkikkilanku، Nattirevalchinni،Nattu iravel cinni، Petikkilantu، Variyattu 
 (ماکی کیلنکو) (نٹائرول چینی)  (نٹوارول چینی)  (پیٹی کیلنٹو) (واریاٹو)
Mancatcina kilanku ،Mancatcinakkilanku،Iraval chinni ، Petikkilanku،Irevalcini 
(منکٹسینا کیلنکو) (مانکٹسیناکیلنکو) (اراول چینی)  (پیٹی کیلنکو)  (آئرولسینی)
Revalchini kattai ، Variyatitukkilanku،Ireval cinni ، Cinakkilanku ، Kantam 
(ریول چینی کٹیائی) (واریا ٹیٹو کیلنکو) (آئرول سینی) (سیناکیلنکو)(کنٹم)
Marathi Name : Ladakirevandchini
(لڈکی ریوندچینی)
Sanskrit Name : Amlavetasa
(املا ویٹاسا)
Unani Name : Revandchini
 (ریوند چینی)
Nepalese Name : Padamachal
 (پاڈامچل)
Afghanistani Name : Chukri، Rawash
 (چوکری) (راوش)
Bengali Name : Revanchini ، Rheuchini
(ریون چینی) (رھیوچینی)
French Name : Rhubarb de l’Inde
 (رہوبرب دے لاند)
German Name : Emodi-Rhabarber
(ایموڈی رباربر)
Himalaya-Rhabarber
(ہمالیہ رباربر)
Chinese Name : Zang bian da huang
 (زانگ بین دا ہانگ)
Russian Name : Reven emodi
(ریوین ایمودی)

ریسرچ ، تحریر و ترتیب حکیم محمد عرفان
اس آرٹیکل کو کاپی کرنے والے کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے
گی کیونکہ ایک آرٹیکل کو مکمل کرنے میں کئی دن سخت محنت ہوتی ہے

جڑی بوٹیوں کی پہچان،ممفردات حکیمی،جڑی بوٹیوں کے مزاج،دیسی طب اور جڑی بوٹیاں،دیسی علاج طب، پاکستانی جڑی بوٹیاں،دیسی جڑی بوٹیاں اور ان کے خواص، جڑی بوٹیوں کے نام pdf،جڑی بوٹیوں کے نام اور تصاویر،جڑی بوٹیوں کی کتاب،جڑی بوٹیوں کی کتاب ،پہاڑی جڑی بوٹیاں،جڑی بوٹیوں کی کتابیں، دیسی جڑی بوٹیاں، طبی جڑی بوٹیاں، انڈین جڑی بوٹیاں،کتاب المفردات، الشفاء ہربل،حکیم عرفان،خواص ریوندخطائی، ریوندچینی

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70