خواص تگر، اسارون
Indian Valerian
خاندان Valeriana Wallicha
دیگرنام : عربی میں اسارون ،سندھی میں تکرکاٹھی ہندی میں مشک با بنگالی میں نیتر بالا یا سوگندھ بالا
ماہیت : اس کا پودا چھوٹا اور اس کے ہرحصے پر نرم نرم رواں ہوتاہے۔پتے ایک انچ سے تین انچ تک لہردار اورکنگردار بنفشہ کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں۔پھول سفید یا گلابی گچھوں میں اور پانچ پنکھڑیاں والے جولائی میں لگتے ہیں۔پھل چھوٹے اکتوبر میں آتے ہیں۔جن کے اندرتخم اجوائن خراسانی کی طرح ہوتے ہیں۔جڑ بے قاعدہ گرہ دار خوشبو دار کسی کا تخم اجوائن خراسانی کی طرح ہوتے ہیں جڑ بے قاعدہ گرہ دار خوشبودار کسی کا رنگ بھورا زردی مائل اور کسی کا رنگ بھورا
ذائقہ :کسی قد ر تلخ ہوتاہے
مقدام پیدائش : یہ راولپنڈی اپرہزارہ ,مالاکنڈ خیبر کرم ایجنسی کے علاوہ ہمالیہ پہاڑمیں کشمیر سے بھوٹان تک پانچ ہزار سے بارہ ہزار فٹ کی اونچائی پرکھاسیا کی پہاڑیوں پرہوتا ہے۔یہ افغانستان میں بھی پایاجاتا ہے۔لیکن یہ زیادہ سفید اور خوشبو دارہوتا ہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال :محلل مفتح مدربول و حیض مسخن مقوی اعصاب معدہ و جگر ملطف محرک باہ مجفف
استعمال : اسارون محلل اورام وریاح ہونے کی وجہ سے ان موادوں کو تحلیل کرتا ہے۔جو پتھری کا سبب ہوتے ہیں۔نقرس میں جو مواد جمع ہوکر ورم کا سبب ہوتے ہیں۔ان کو تین چار ہفتوں میں تحلیل کردیتا ہے۔بشرطیکہ مواد میں حدت نہ ہو۔مفتح ہونے کی وجہ سے یرقان سدی میں جگر کا سدہ کھولتا ہے مدرہونے کی وجہ سے احتباس حیض کو دور کرتا ہے۔اور مدربول ہونے کی وجہ سے پتھرکے ٹکڑوں کو خارج کرتا ہے۔دماغ واعصاب معدہ جگر رحم گردہ کو رطوبت لزجہ مرخیہ صاف کرتا ہےکیونکہ اساروں مجفف بھی ہے۔جالی ہونے کی وجہ سے بدن پر بطور طلاءمیل کچیل کودور کرکے جلد کو صاف کرتا ہے۔غبار اور دھندمیں آنکھوں میں لگانا مفید ہے۔مقوی ہونے کی باعث معدہ اعضائے تناسل گردہ و مثانہ اوراعصاب کو قوت دیتا ہے اسارون کو صبح کے وقت بھیڑ کے دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے باہ میں پہلے ہی دن زیادتی محسوس ہوتی ہے تازہ دودھ کے ہمراہ اس کا طلاء کمر کنج ران و پیڑ و پر لگانا مقوی باہ ہے۔گرمی کے موسم میں یہ جڑیں پانی میں بھگو کر اس پانی سے نہاتے ہیں۔وئید کہتے ہیں کہ یہ دوا صفراوی تپ سنگرہنی اور اسہال کیلئے بہت مفیدہے عصبی و دماغی امراض مثلاًفالج لقوہ صرع استرخاء خدر اور نسیان میں خصوصی طور پر اسارون کا استعمال کیاجاتا ہے
نفع خاص :مفتح سدہ جگر ،مقوی دماغ اور مدربول کے علاوہ امراض باردہ عصبانہ وغیرہ
مضر : پھیپھڑوں کو
مصلح : مویز منقیٰ
بدل : وج ترکی زنجیل
مقدارخوراک : دو سے پانچ گرام
مشہورمرکب : جوارش جالینوس ،جوارش بسباسہ معجون خدر وغیرہ
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba
جڑی بوٹیوں کی پہچان،ممفردات حکیمی،جڑی بوٹیوں کے مزاج،دیسی طب اور جڑی بوٹیاں،دیسی علاج طب، پاکستانی جڑی بوٹیاں،دیسی جڑی بوٹیاں اور ان کے خواص، جڑی بوٹیوں کے نام pdf،جڑی بوٹیوں کے نام اور تصاویر،جڑی بوٹیوں کی کتاب،جڑی بوٹیوں کی کتاب ،پہاڑی جڑی بوٹیاں،جڑی بوٹیوں کی کتابیں، دیسی جڑی بوٹیاں، طبی جڑی بوٹیاں، انڈین جڑی بوٹیاں،کتاب المفردات، الشفاء ہربل،حکیم عرفان،خواص تگر، اسارون
الشفاء نیچرل ہربل لیبارٹریز پرائیویٹ لمٹیڈ
انٹر نیشنل کسی بھی ممالک میں ڈلیوری دس دن میں ملے گی