خواص اڑوسہ، بانسہ vasaka

خواص اڑوسہ، بانسہ vasaka

خواص اڑوسہ، بانسہ
vasaka
دیگرنام : پنجابی میں بسونٹا، بھینکڑ،گجراتی میں اڑوشو، ہندی میں ہانسہ،مرہٹی میں آڈلسا،بنگالی میں پاکش، انگر یزی میں وسا کا ،عربی میں حشیشہ السعال
ماہیت : یہ دو طرح کا ہوتا ہے۔جس کے پتے سیاہی اور پھول کالے ہوتے ہیں۔سفید اس کے پتے سفیدی مائل اور پھول سفید ہوتے ہیں
ہانسہ کا پودا لگ بھگ چار فٹ سے دس فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔کہیں کہیں عام درخت کا قدبیس فٹ تک دیکھا گیا ہے۔یہ عموماًکھنڈرات ،باغیچوں،قبرستان اور پہاڑیوں پردیکھا گیا ہے
مقام پیدائش : پاکستان میں زیادہ تر جہلم کشمیر جبکہ ہندوستان میں خصوصاًپنجاب،دہلی، یوبی، کجوہمالیہ اوربنگہ دیش میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ زیادہ تر سخت کنکریلی اور پتھریلی زمین میں اگتا ہے
پتے : آم اور جامن کی طرح چار سے آٹھ انچ لمبے ڈھائی سے ساڑھے تین انچ چوڑے نوکدار اور چکنے ہوتے ہیں۔جس سے خاص قسم کی بو آتی ہے۔جس طرح چائے کی بوہوتی ہے
پھول : شاخوں کے سروں پرسفید یانیلے رنگ کے گچھوں کی طرح شکل میں ہوتے ہیں اورشیر کے کھلے منہ کی طرح لگتے ہیں۔سال میں دو بار پھول لگتے ہیں موسم بہار اورسردیوں کے موسم اس کے پھولوں کے نیچے رس ہوتاہے
پھل : لگ بھگ ایک انچ لمبا اگلے حصے میں کچھ موٹااور پچھلے حصے میں چپٹا سادرمیان سے دو برابر حصوں میں ایک لکیر سے بناہوتاہے۔اس کے اندر سیاہ رنگ کے تخم بھرے رہتے ہیں۔ہانسہ کاہرجزو کار آمد ہے
نوٹ : اس کی دو اقسام خاردار اور بغیر خار بیان کی ہیں
ذائقہ : جز،تخم چھال اورپتے تلخ،پھول پھیکا لیکن اس کی جڑ قدرے شیریں ہوتی ہے
مزاج : گرم خشک درجہ اول بعض کے بقول گرم تر اور سرد تر جبکہ ہانسہ کے پھول کو سرد و تربیان کرتے ہیں
افعال : مخرج بلغم، دافع تشنج، قاتل جراثیم، قاتل کرم دیدان، مصفیٰ خون، حابس الدم، دافع بخار، مدر حیض، مسکن، مفتت
استعمال : مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے ضیق النفس (دمہ)اور کھانسی میں مفید ہے۔یہ مصفی آواز ہے کیونکہ قصبہ الریہ کو بلغم سے پاک کر کے اس کی خشونت کو دور کر تا ہے مخرج بلغم،دافع تشنج اور قاتل جراثیم ہونے کے باعث بچوں کی کالی کھانسی کو دور کرنے کیلئے اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ استعمال کیا جاتاہے۔انہی افعال کی وجہ سے سل ودق کیلئے مفید ہے۔چنانچہ سل و دق میں اس کے پتوں کی یا جڑ کی چھال کاجوشاندہ مفرداًیادیگرادویہ ہمراہ مستعمل ہے۔اور انہی امراض میں اس کے پھولوں سے شربت یا گلقندبناکر کھلایا جاتاہے قاتل کرشکم ہونے کے سبب یہ کدو دانے کے ہلاک کرنے کیلئے مستعمل ہے اور ادنی کپڑوں میں اس کے پتے رکھنے سے ان کو کیڑا نہیں لگتا ہے۔دافع بخار ہونے کی وجہ سے بخاروں میں بطور جوشاندہ استعمال کیا جا تا ہے خصوصاً جب بخار کے ہاں کھانسی بھی ہو اور متعفن بلغم خارج ہوتا ہو۔ملیریابخار کے ہاں جب کھانسی بھی ہو تو ہانسہ کی جڑ کو کالی مرچ وغیرہ کے ساتھ رگڑ کر دیتے ہیں مصفی خون ہونے کی وجہ سے جزام ،آتشک اور جرب و حکہ میں مفید ہے۔حابس الدم یعنی خون بند کرنے والا ہونے کی وجہ سے رعاف اور نفث الدم میں مفید ہے۔اس کے تازہ پتوں کارس نکال کر شہد میں ملا کر چٹاتے ہیں یا پھولوں کاگلقند بناکر کھلاتے ہیں صمغ عربی ، گوندکیترا،رب السوس نمکہ ہانسہ ہموزن لیکر قدرے شہد ملا کر نخودی گولیاں تیار کرلیں ایک گولی روزانہ کھلائیں سل و دق اور دمہ کیلئے مفید ہے مدر حیض پتوں کاسفوف تازہ زخم کے خون کو بند کرتاہے۔برگ اڑوسہ کو تھوڑے مکھن میں پیس کر رات کو آنکھ پر باندھنارمد کی شیکایت کوچاردن ٹھیک کرتاہے
گل قند بنانے کی ترکیب : پھول ہانسہ بقدر ضرورت لے کر اور ان میں برابر کھانڈ ملا کر ہاتھوں سے خوب ملیں اس کے بعد کسی مرتبان میں ڈال کرمنہ بند کرکے پانچ روز رکھ چھوڑیں گلقند ہانسہ تیار ہے
فوائد خاص : ضیق النفس، کھانسی اور مدرحیض بھی ہے
مضر : مبرو متراج کیلئے
مصلح : شہد اور مرچ سیاہ
کیمیاوی اجزاء : قلم دار جوہر دیسی سین ،اڑوسین ،ڈٖحاٹوڈگ ایسڈ،اڑوسہ کا ایسڈ ،ایمونیا ،شحم رال ،شکر،لعاب دار رنگین مادہ گوند نمکیات
مقدار خوراک : پتے اور جڑ کاسفوف دو تین گرام ماشہ جوشاندہ یاخسیاندہ میں پانچ گرام سے دس گرام گلقند چھوٹا جائے کا چمچ سے بڑا چمچ تک ،نمک ہانسہ
مشہورمرکبات : شربت اعجاز،آیورودیدک میں ہانسہ اولیہ اور ایلوپیتھک میں شربت وساکا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین