خواص الائچی کلاں، بڑی الائچی، موٹی الائچی، کالی الائچی
انگریزی Large cardamom
لاطینی Amomum Subluatum
فیملی Scitamineae
دیگرنام : عربی میں قاقلہ کبار،فارسی میں ہیل کلاں ،گجراتی میں موٹی الائچی ،سندھی میں پھوٹا وڈا بنگالی میں بڈالائچ کہتے ہیں
ماہیت : یہ اصل میں چھوٹی الائچی کے خاندان اورقسم میں سے ہے۔اس کا پوداسداہرا بھرایعنی سرسبزرہتا ہے اور یہ پودا ادرک یا انبہ ہلدی کی طرح ہوتا ہے۔جوتین چارفٹ اونچا ہوتا ہے۔پتے اٹھارہ بیس انچ لمبے اور چار پانچ انچ چوڑے ،تھوڑے گول اور نالی دار ہوتے ہیں۔ان کا رنگ سبز مٹیالا ہوتا ہے۔ پھول اورپھل نچلے حصے میں لگتے ہیں پھول سفید نالی دار جن پر بیگنی رنگ کے چھینٹے نظرآتے ہیں۔پھل گول نوک دار اور لال رنگ کے ہوتے ہیں سوکھ جانے پر بھورے رنگ کے جن پردھاریاںسی بنی ہوتی ہیں اوران کے اندرتخم ہوتے ہیں
ذائقہ : تھوڑا تیزکڑوا اور خوشبو دار ہوتاہے
رنگ : چھلکا اوردانہ دونون سیاہ اور جب دونوں کا سفوف کیا جائے تو سفید ہوتا ہے
مقام پیدائش : بنگال ،مالابار،جنوبی نیپال،اورسمندری کنارے یاکسی تالاب کے نزدیک پتھریلی زمین پر پیدا ہوتا ہے
مزاج : گرم و خشک درجہ دوئم
افعال : مطیب دہن ،مقوی معدہ ،ہاضم و کاسرریاح مفرح
نوٹ : افعال وخواص میں بھی اسی طرح کام کرتی ہے جیسے چھوٹی الائچی
استعمال : الائچی کلاں کھانوں میں استعمال ہونے والے گرم مصالحہ کاایک اہم جز ہے۔بعض لوگ چھوٹی الائچی ماسوائے بڑی الائچی کو خوشبو دہن کیلئے چباتے ہیں۔بطوردواءضعف معدہ اور ضعف درد شکم میں استعمال ہوتا ہے مقوی معدہ سفوف اورمعجون میں شامل کی جاتی ہے۔بھوک پید اکرتی ہے۔حابس اسہال ہونے کے علاوہ متلی قے اور ریاح معدہ کو دفع کرتی ہے۔چھلکے کا لیپ گرمی کے دردسرکونفع دیتا ہے
نفع خاص : حابس اسہال ،دافع غیشان
مضر : قابل غور ہے کہ الائچی کلاں قابض کے صورت میں آنتوں کیلئے مضر ہے
مصلح : قندسفید اور کتیرا
بدل : چھوٹی الائچی
مقدارخوراک : نصف ماشہ سے ایک گرام
مرکبات : پیغام صحت ،جوارش آملہ بہ نسخہ خاص زرور کتھ،تریاق شکم سفوف
بڑی الائچی کا استعمال پیٹ کی گیس ختم کرنے کےلیے مفید
آج کل کی مرغن غزا کے باعث اکثریت کو پیٹ میں گیس کی شکا یت رہتی ہے جس کے باعث بھوک بھی کم لگتی ہے جبکہ اکثر لوگوں کو تو پیٹ میں شدید درد بھی محسوس ہوتا ہےاور دوا کا استعمال بھی بے سود ہوتا ہے۔لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آج آپ کو بتا رہے ہیں اس سے نجات کا آسان اورسستا حل جس کے استعمال سے مرض ایسے ٹھیک ہوگا جیسے کبھی تھا ہی نہیں
اگر آپ کو پیٹ میں گیس کی شکایت ہے تو صبح، دوپہر اور شام 3عدد بڑی الائچی کے دانے چبا کر کھا لیا کریں۔ 3روز تک مسلسل استعمال کریں تیسرے روز آرام محسوس کریں گے
بڑی الائچی گرم قدرے قابض پسینہ آور فرحت بخش بادی کو ہٹاتی ہے کھانے کو ہضم کر دیتی ہے معدے کے لئے بہت طاقت بخش چیز ہے ۔ بھوک لگاتی ہے ۔ پھیپھڑے اور گلے کی بلغم کو جزب کرتی ہے ۔ اس کے چھلکوں کا پانی ہیضہ اور عام بخاروں میں بہت مفید ہے پیاس کو وہ پانی بہت جلد تسکین دیتا ہے۔کھانڈ ملا کر دو الائچی پھانکنے سے پسینہ آکر طبیعت کھل جاتی ہے چھلکوں کا ماتھے پر لیپ سردرد کو دور کرتا ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba