خواتین کے پستان، چھاتیاں، بریسٹ کا چھوٹا ہونا، دیسی علاج

خواتین کے پستان، چھاتیاں، بریسٹ کا چھوٹا ہونا، دیسی علاج

خواتین کے پستان، چھاتیاں، بریسٹ، کا چھوٹا ہونا، دیسی علاج
خواتین میں خلط کے پستان کی رگوں میں جم کر سدے ڈال دینے سے بھی پستان کو خوارک کم ملتی ہے اور وہ چھوٹے رہ جاتے ہیں اور تیسری وجہ تھی عام جسمانی لاغری کی وجہ سے پستا ن چھوٹے رہ جانا اعضاء تولید میں کوئی نقص ہو تو اسکی وجہ سے پستان کا چھوٹا رہ جانا. علاج اصل سبب کو دور کرنے سے ہو گا اگر پستان خلط غلیظ کے جمنے کی وجہ سے چھوٹے ہیں تو یہ نسخہ بہترین علاج ہے
نسخہ الشفاء : برنجاسف 3 گرام، دارچینی 3 گرام، بادیان 5 گرام، تخم کثوث 5 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پوٹلی میں باندھ کر رات کو حسب ضرورت گرم پانی میں بھگو دیں اور صبح قدرے گرم کر کے خمیرہ بنفشہ 4 تولہ ملا کر پلائیں اور بادیان 6 گرام، اکلیل الملک 6 گرام، بیج خطمی 6 گرام، تخم کرنب 6 گرام، تخم سویہ 6 گرام، افسنتین 6 گرام، انجیر ذرد 3 دانہ، مرمکی 6 گرام
طریقہ استعمال : تمام ادویہ کو پانی میں پیس کر حسب ضرورت روغن قسط ملا کر نیم گرم پستا ن پر لیپ کریں
اگر عام بدن کی لاغری کی وجہ سے چھوٹے ہوں تو یہ نسخہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : بادام میٹھے 5 دانہ، چینی 10 گرام، گوند کتیرا 6 گرام، نشاستہ 6 گرام
ترکیب تیاری : تمام اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنا کر ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح و شام ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں دیسی گھی اور دودھ کا زیادہ استعمال کریں
پرہیز : دھوپ و آگ کے سامنے بیٹھنے سے زیادہ محنت والا کام کرنے سے جسم کو دبلا پتلا کرنے والی اشیاء سے پرہیز کریں گڑ،لال مرچ، تیل کا کم استعمال کریں
پستان کا چھوٹا ہونا
بعض دفعہ پستان معمولی حالت سے چھوٹے ہو جاتے ہیں جبکہ جنس نسواں میں اس عضو کا ایک خاص اور حسب معمول مقدار تک بڑا ہونا قدرتی فعل ہے. تو انکا معمولی حالت چھوٹا ہوجانا بھی دودھ کی کمی یا فساد کا باعث بن کر اولاد میں ایک حد تک خلل انداز ہو سکتا ہے
اسباب
بعض دفعہ پستان کی قوت جاذبہ. کسی بیماری کی وجہ سے ضعیف ہو کر اس قابل نہیں رہتی کہ وہ اپنی خوراک جذب کر سکے. اس لئے پستان کی ساخت کو پرورش کے لیے کافی خون نہیں ملتا کبھی ان رگوں میں خلطی سدے پڑ جاتے ہیں جن کی راہ پستان کا پرورشی خون آیا کرتا ہے کبھی عام کمزوری و لاغری کی وجہ سے پستان بھی چھوٹے رہ جاتے ہیں کبھی اعضاء تولید ی کے پیدائشی یا عارضی نقصان کے باعث پستان چھوٹے رہ جاتے ہیں
علامات
اگر قوت جاذبہ کسی سبب ضعیف ہو گئ ہوگی تو اسکی علامتیں موجود ہوں گی. اگر سدے وغیرہ ہوں گے تو غالب خلط کی علامتیں ظاہر ہوں گی. اگر اعضاء تولیدی میں کوئی نقصان ہو گا تو اس کی نشاندہی حیض یا دیگر لوازمات بلوغت کے معدوم ہونے سے ہو سکتی ہے
علاج
قوت جاذبہ کی کمزوری کے باعث پیدا ہونے والے عوارض کا علاج بتا رہا ہوں
نسخہ الشفاء : خراطین خشک 6 گرام، جونک خشک 6 گرام، روغن قسط 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو اچھی طرح پیس کر روغن میں ملا کر یک جان کر لیں
طریقہ استعمال : رات کو سوتے وقت مناسب مقدار میں لے کر اینٹی کلاک وائز مالش کریں اور گرم کپڑے پہن لیں. کم از کم ایک ماہ استعمال کریں چند دن میں نمایاں فرق ہو گا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70