خواتین کے پستان، چھاتیاں، بریسٹ، کا بڑا ہونا، لٹک جانا، دیسی علاج
خواتین کے جب پستان معمولی مقدار سے بڑھ جاتے ہیں تو دودھ کی مقدار بھی کم ہو جاتی ہے
اسباب
کبھی جسم میں بلغم اور چربی کی زیادتی سے اور کبھی عام جسمانی فربہی کے ساتھ ہی پستا ن بھی بڑھ جاتے ہیں اور موٹے ہو جاتے ہیں کبھی کوئی چربی دار مادہ یا دوسری قسم کی سا خت پیدا ہو کر پستان کی جسامت کو بڑھا دیتی ہے. بعض اوقات پستان کو زیادہ ملنے سے یا زیادہ مالش کرنے سے لٹکے رہنے سے خون کی انکی طرف زیادہ گردش کی وجہ سے یہ شکا یت پیدا ہو جا تی ہے بعض دفہ خاندانی یا ملکی آب و ھوا کے اثرات مرتب ہو جاتے ہیں
علامات
دودھ کی نالیوں پر غیر ضروری دباؤ پڑنے سے دودھ کی اخراج مقدار کم ہو جاتی ہے. بعض دفعہ دودھ کی پیدائش بھی کم ہو جاتی ہے اور دودھ پیدا کرنے والا مادہ پستان کی پرورش میں صرف ہو جاتا ہے اگر یہ شکایات دوران خون کی وجہ سے ہو گی تو پستان کی سرخی کی علا متیں پائی جائیں گی اگر بلغم یا عام فربہی کی وجہ سے ہوں گی تو بلغمی علامات پایی جائیں گی خاندانی اثر یا ملکی تاثیر سے ہوں گی تو دریافت کرنے سے معلوم ہو گا
طریقہ علاج
مریضہ کو ایسا لباس پہننے کی ترغیب دیں جس سے پستان کو سہارا ملے اور انکا لٹکاؤ نہ ہو اگر دوران خون کی زیادتی ہو تو یہ لیپ کریں
نمبر 1 نسخہ الشفاء : مازو سبز 10 گرام، کھرپامٹی 10 گرام، سفیدہ کاشغری 6 گرام، بزرالنج 6 گرام، سرکہ خالص 60 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پاریک پیس کرسرکہ میں ملا کر لیپ بنا لیں اورپستانوں پر لیپ کریں کم از کم روزانہ تین گھنٹہ ایک ماہ استعمال کریں
نسخہ نمبر 2 کھانے والا : مازو سبز 6 گرام، تخم تمرہندی 3 گرام، پوست انار 3 گرام، شکر سرخ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پاریک پیس لیں
مقدارخوراک : یہ سفوف ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام خالی پیٹ تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن کھائیں روغن اناردانہ اگر بازار سے مل جائے تو اسکا روزانہ رات سوتے وقت پستانوں پر مساج کر لیا کریں
اگر عام بدن کی فربہی اور بلغم کی زیادتی سے ہو تو بلغم کو خشک کرنے کے لیے یہ نسخہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : خبث الحدید ایک قرص جوارش جالینوس 7 گرام میں ملا کر صبح و شام نیم گرم پانی سے کھلائیں اور یہ لیپ کریں
نسخہ الشفاء : زیرہ سیاہ کو سرکہ خالص میں پیس کر لیپ کریں
اور ساتھ یہ سفوف کھلائیں
نسخہ الشفاء : بادیان 10 گرام، ناخواہ 10 گرام، برگ سداب 10 گرام، زیرہ سیاہ 10 گرام، مرزنجوش 6 گرام، لک مغسول 6 گرام، بورہ ارمنی 3 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
مریضہ کو گھر کے ضروری کام کاج کرنے کی ہدایت دیں
ورزش معمول بنائیں اور سفوف مہزل 3 ماشہ تازہ پانی سے دن میں ایک دفع کھلایا کریں
پرہیز : نہانے کے دوران پستان کو زیادہ دبانے سے زیادہ ملنے سے چھونے سے پرہیز کریں
تنگ برا پہنا کریں بلغم پیدا کرنے والی ثقیل اشیاء بادی سے پرہیز کریں معمولی زود ھضم غذا. بھوک رکھ کر کھائیں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal