جھائیں، چھائیاں، جلد کے داغ دھبے، دیسی نسخہ جات
چہرے کے نشان، چھائیاں داغ دھبوں کیلئے مجرب ٹوٹکے
نسخہ الشفاء : کوڑی کو جلا کر باریک کرلیں پھر اس میں آب لیموں ملا کر جلد پر لگانے سے نشانات دور ہوجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : ہلدی اور تلوں کو پانی میں پیس کر لیپ کریں چند دنوں تک روزانہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : تلسی کے پتے پانی میں پیس کر لیپ کریں اس سے جھائیاں دور ہوجائیں گی
نسخہ الشفاء : کف دریا کو باریک کرکے آب لیموں میں ملا کر چہرے پر ملیں
نسخہ الشفاء : مولی کے بیج باریک کرکے آب لیموں میں ملا کر چہرے پر لیپ کریں
نسخہ الشفاء : جوہر گندھک جو انگریزی میں فلاور آف سلفر کے نام سے ملتا ہے اس سے آدھی چمچی لے کر ایک چھٹانک دودھ میں خوب حل کرکے رات کو رکھ دیں صبح کو اوپر کا نتھرا ہو دودھ چہرہ پر ملیں
نسخہ الشفاء : برگ سناء مکی کو خوب باریک کرکے سفیدی بیضہ مرغ میں ملا کر روزانہ رات کو چہرے پر لگائیں
نسخہ الشفاء : بالچھڑ کو باریک کرکے تیز سرکہ میں ملا کر چہرہ پر لیپ کریں
نسخہ الشفاء : رسونت کو سرکہ میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں
نسخہ الشفاء : ریوند چینی کو باریک کرکے آب لیموں میں ملا کر چہرے پر لیپ کریں
نسخہ الشفاء : خولنجاں کو باریک کرکے آب لیموں میں ملا کر چہرے پر ملیں
نسخہ الشفاء :گھونگچی سرخ کو رات کے وقت پانی میں بھگودیں صبح کو چھلکا علیحدہ کرکے مغز کو تیز سرکہ میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں
نسخہ الشفاء : سرسوں ذرد کے دانے بڑے بڑے ہوں 70 گرام، کو ایک پاؤ دودھ میں ہلکی آنچ پر اتنا جوش دیں کہ دودھ سرسوں میں جذب ہوجائے پھر اسے خشک کرنے کے بعد باریک پیس لیں تھوڑے سفوف میں پانی ملا کر روزانہ چند بار ملیں
نسخہ الشفاء : لیموں کاغذی کے سرکے حصہ کو چاقو سے کاٹ کر علیحدہ کرلیں پھر ہلدی کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے لیموں میں بھر دیں پھر لیموں کے ٹکڑے کو ملا کر ایک ہفتہ تک محفوظ مقام پر رکھ دیں اس کے بعد ہلدی کو لیموں سے نکال کر اس کے برابر بانس کی پرانی جڑ کو ایک ساتھ پانی میں پیس کر رات کو چہرے پر لیپ کریں صبح کو گرم پانی سے دھو لیں
نسخہ الشفاء : سنگترہ کا تازہ چھلکا 35 گرام، سرسوں 10 گرام، دونوں کو خوب باریک حل کریں پھر اس میں آب لیموں یا آب سنگترہ اس مقدار میں ڈالیں کہ لیپ کی طرح ہوجائے رات کو سونے کے وقت چہرہ کو گرم پانی اور صابن سے دھو کر کپڑے سے خشک کرکے تیار شدہ لیپ لگائیں صبح کو گرم پانی سے دھوئیں چند روز استعمال کریں بہت فائدہ ہوتا ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal