جگر ضعف کمزوری جگر، دیسی نسخہ جات

جگر ضعف کمزوری جگر، دیسی نسخہ جات

جگر ضعف کمزوری جگر، دیسی نسخہ جات
یہ مرض میں جگر کے فعل میں کمزوری آ جاتی ہے، یہ مرض فولک ایسڈ کی کمی سے پیدا ہوتا ہے، جو کہ طبعی حالت میں خون بننے کیلیے نہایت ضروری ہے، اس سے جگر کی تمام طاقتوں میں خرابی آ جاتی ہے، جگر ایک عضو رئیس ہے، جس میں ہضم ثانی ہوتا ہے، اور اس کی صحت پر جسم کی صحت کا انحصار ہے، جگر کی کمزوری و خرابی کے ساتھ معدہ کے فعل افعال میں بھی خلل خرابی پڑتا ہے، اس لیے جگر کے علاج کے ساتھ معدے کی اصلاح کا خیال رکھنا ضروری ہے، اخلاط اربعہ میں یعنی خون، صفراء، بلغم اور سودا یہیں سے بن کر تمام جسم کی پرورش کرتے ہیں، لہذا اس کی صحت پر تمام جسم کی صحت کا دارومدار ہے، جگر دائیں پسلیوں کے نیچے اور معدہ کے اوپر واقع ہے، یہ خون پیدا ہونے کی جگہ ہے
وجوہات
یہ مرض فولک ایسڈ کی کمی سے پیدا ہوتا ہے، جو کہ طبعی حالت میں خون بننے کے لیے نہایت ضروری ہے، کمی خون, یہ عارضہ جگر میں خون یا صفرا جمح ہونے، جگر کے سدے یا ورم وغیرہ سے بھی پیدا ہو جاتا ہے، ایک کھانا ہضم ہونے سے پہلے دوسرا کھانا کھا لینا، جس طرح معدے کے لیے مضر ہے اسی طرح جگر کے لیے مضر ہے، نہار منہ ٹھنڈا پانی پینا، ورزش کے بعد ٹھنڈا پانی پینا، لمبا راستہ سفر پیدل طے کرنے کے بعد فورا، پانی پینا, کبھی حمام نہانے کے بعد پانی پینا, کبھی خون میں حرارت ذیادہ پیدا ہونے یا صفرا کی کثرت سے جگر کمزور ہو جاتا ہے، برف کا زیادہ استعمال جگر کو نقصان دیتا ہے اور فعل ہضم کو خراب کرتا ہے، خون یا صفرا کی زیادتی سے بھی حرارت اعتدال سے بڑھ کر جگر کو کمزور کر دیتی ہے
علامات
جب جگر کی کسی ایک قوت یعنی ہاضمہ، جاذبہ، ماسکہ اور دافعہ میں سے یا سب قوتوں میں خرابی واقع ہوتی ہے، تو جگر کے افعال میں نقص پیدا ہوتا ہے اسے ضعف کمزوری جگر کہتے ہیں
چہرہ کا رنگ پھیکا زرد یا سفیدی مائل کبھی سیاہی مائل نیلگوں ہو جاتا ہے، بھوک کا کم لگنا، جنرل صحت کی کمزوری، کمی خون، بدن کمزور ہو جاتا ہے، زبان ہونٹ سفید، نبض کمزور، چہرہ پھیکا، حرارت کی شدت میں پیاس کی زیادتی، پیشاب کی سرخی، گاڑھا، قبض، بدن میں سستی اور گرانی، چہرے پر بھربھراہٹ دکھائی دیتی ہے، ذائقہ کڑوا، آنکھوں کی چمک جاتی رہتی ہے، محنت. مشقت کا کام نہیں ہو سکتا، اٹھتے بیٹھتے چکر آتے ہیں، تھوڑی دیر چلنے سے ٹانگیں جواب دے جاتی ہیں، بواسیر خونی، کثرت حیض، سیلان الرحم لیکوریا، فاقہ کشی، رنج غم و فکر، اور کثرت جماع کے باعث بھی یہ مرض پیدا ہوتی ہے
جگر کے مقام پر ہلکی جلن اور ورم کی علامت
علامات مخصوص
ضعف ہاضمہ کی مخصوص علامات یہ ہیں
بدن ڈھیلا اور چہرے پر آماس تہئج بھربھراہٹ ہوتی ہے، رنگ متغیر ہو جاتا ہے، پیشاب سفید رنگ کا ہوتا ہے پاخانہ غسالی گوشت کے دھون کی طرح کا ہوتا ہے
ضعف جاذبہ کی علامات یہ ہیں
بدن کمزور ہو جاتا ہے، پاخانہ نرم اور سفید رنگ کا ہوتا ہے، اور مقدار میں بہ نسبت صحت کے حالت کے زیادہ ہوتا ہے
ضعف ماسکہ کی علامات یہ ہیں
بدن ڈھیلا ہوتا ہے، چہرے پر بھربھراہٹ ہوتی ہے، رنگ پھیکا ہوتا ہے
ضعف دافعہ کی علامات یہ ہیں
بدن ڈھیلا ہوتا ہے، چہرہ کا رنگ مکروہ سا ہو جاتا ہے، بھوک کم ہوتی ہے، قبض رہتی ہے، پیشاب پاخانہ تھوڑی مقدار میں آتا ہے، پھر اگر اس کا سبب برودت ہو گی تو زبان اور ہونٹوں کی سفیدی، بدن کا ڈھیلا پن، چہرہ کی بھربھراہٹ، نبض کی سستی ہو گی، پیشاب سفید اور غسالی ہوگا، ملمس جگر ٹھنڈا ہوگا، اگر اس کا سبب خون یا صفرا کی وجہ سے ہو تو حرارت کی زیادتی ہو گی، تو مقام جگر پر سوزش اور جلن معلوم ہو گی، ملمس جگر گرم ہوگا
علاج
کاسنی کا استعمال امراض جگر میں بہت مفید ہے
جگر کی امراض میں بہت سرد ادویہ استعمال نہ کریں، جب تک کہ ان میں کچھ گرم ادویہ نہ ملا لیں
جگر کی امراض میں جو ادویہ استعمال کریں انہیں بہت باریک پیس لیں
سوائے مزاج گرم جگر والے کو کونین فولاد اور خبث الحدید مضر ہوتا ہے
اور سوئے مزاج بارد جگر میں ڈال کاسنی، خرفہ، اسپغول مضر ہوتا ہے
سبب کے مطابق علاج تجویز کریں
ضعف ہضم میں حب کبد نوشادری غذا کے بعد دونوں وقت دیں
قبض ہو تو جوراش جالینوس 3 گرام صبح دیں
آب کاسنی سبز مروق جگر کے لیے جھاڑو کا درد کام کرتی ہے، اور جگر کے گرم اور بعض سرد امراض میں بھی مفید ہے
شربت دینار جگر کے تمام امراض میں مفید ہے
جوارش جالینوس بے حد مقوی جگر ہے
ریوندچینی بارد الکبد کے لیے
چوب چینی حار الکبد گرم کے لیے مخصوص ہے اور بےحد مفید ہے بلغم شور والے اکثر حارالکبد ہوتے ہیں، ان کو صبح سے بارہ بجے دن تک دوائیں حار و بارد ملا کر دینا چاہیے
لیکن بحالت ضعف اور ضرورت حرارت عزیزی بے تکلف قوی مرکبات حار دے سکتے ہیں
نسخہ الشفاء : ست گلو 10 گرام، قلمی شورہ 10 گرام، افسنتین 6 گرام، نوشادر 6 گرام، ریوند خطائی 6 گرام، فیریایٹ کونین سائٹراس 3 گرام، کشتہ فولاد 3 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک :  2 رتی تازہ پانی کیساتھ صبح اور شام کھانے کر ایک گھنٹی بعد
جگر کی تمام بیماریوں کیلئے فوری اثر دواء
نسخہ الشفاء : ریوند خطائی 50 گرام، نوشادر 10 گرام، قلمی شورہ 10 گرام، فلفل سیاہ 10 گرام، بالچھڑ10 گرام، ساذج ہندی 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : 4 رتی سے 2 گرام عرق مکوہ کیساتھ صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد
برائے ضعف جگر
نسخہ الشفاء : افسنتین 10 گرام، برنجاسف 10 گرام، ریوند خطائی 10 گرام، نوشادر10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک گرام تک  عرق کاسنی و عرق مکو کیساتھ صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کروائیں
نسخہ، جگر کی تمام خرابیوں کے لیے مجرب دواء
نسخہ الشفاء : سونٹھ 50 گرام، نوشادر 20 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، سناء مکی 80 گرام، ریوند عصارہ 40 گرام، گل سرخ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر اس میں 80 گرام بادام روغن کو خوب اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں
مقدار خوراک : آدھا گرام سے ایک گرام تک صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کروائیں
 نسخہ برائے جگر
تمام امراض جگر خصوصاً ضعف جگر اور عظم الطحال، ورم تلی، ان بخاروں کے لیے جو جگر کی خرابی سے پیدا شدہ ہوں نہایت مفید ہے، کمی خون میں نافع جسم میں قوت پیدا کرتا ہے یرقان و استسقاء میں نافع ہے
نسخہ الشفاء : ریوند خطائی 50 گرام، الائچی سبز 30 گرام، گندھک آملہ سار مدبر در شیر20 گرام، جوکھار 20 گرام، قلمی شورہ 20 گرام، ہرمچی 10 گرام، کچور10 گرام، ملٹھی 10 گرام، کشتہ فولاد 10 گرام، مرچ سیاہ 6 گرام، مجیٹھ 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک سے دو گرام صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کروائیں
نسخہ، دوائے جگر
جگر کی اصلاح کرتی ہے, پرانے بخاروں اور ان کے امراض کے لیے جو جگر کی خرابی سے ہوتے ہیں کے مفید ہے
نسخہ الشفاء : ریوند خطائی 10 گرام، نوشادر 10 گرام، پھلی 10 گرام، شورہ قلمی 20 گرام، کشتہ فولاد 6 گرام ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : 1 رتی عرق گاوزبان کیساتھ صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کروائیں
نسخہ، جگرشربت زرشک
نسخہ الشفاء : تخم کاسنی 50 گرام، زرشک 50 گرام، مغز خیارین 25 گرام، سونف 25 گرام، ملٹھی 25 گرام، چینی 1 کلو، حسب طریقہ شربت بنائیں
مقدار خوراک : دو دو چمچ گلاس پانی میں ملا کر صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کروائیں
نسخہ، اکسیر جگر
جگر کے فعل کو درست کر کے خون کافی مقدار میں پیدا کرتی ہے، چہرے کا رنگ سرخ، جگر کی جملہ امراض کمی خون، میٹیالے دست، کمزوری جگر دور کر کے چستی پیدا کرتی ہے، دل کی دھڑکن کیلیے اکسیر ہے
نسخہ الشفاء : آملہ 500 گرام، ہلیلہ 500 گرام، بلیلہ 500 گرام، لوہے چون 500 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور لوہے چون میں شامل کر دیں اور ایک مرتبان میں 5 کلو دہی ڈال کر رکھ دیں ایک ہفتہ بعد لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر دستہ سے رگڑیں جب بالکل باریک ہو جائے کہ رڑک نہ دے تو خشک کر کے باریک پیس کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک گرام صبح نہار منہ لسی یا دہی کیساتھ استعمال کروائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70