تلبینہ، دودھ، جَو، کھجور کی کھیر _______بے انتہا قیمتی فوائد

تلبینہ، دودھ، جَو، کھجور کی کھیر _______بے انتہا قیمتی فوائد

تلبینہ، دودھ، جَو، کھجور کی کھیر، بے انتہا قیمتی فوائد
الشفاء : تلبینہ کیا ہے دودھ ، جو (بارلے) اورکھجور کی کھیر ہے، جو اپنے اندر بیش بہا خصوصیات لیے ہوئے ہے، یہ ایک مکمل غذا ہے جو ناشتے میں کھائی جا سکتی ہے، اس کا مستقل استعمال حیرت انگیز فوائد دیتا ہے
تلبینہ کھیر کے فوائد
خون کی کمی دور ہوتی ہے
ایک سے ڈیڑھ ما ہ میں ہیموگلوبن کو جسم کی ضرورت کے مطابق بڑھاتا ہے
وزن میں اضافہ ہوتا ہے
کمزور لوگوں کے لئے تلبینہ بہت مفید ہے، روزانہ استعمال سے جسم کی کمزوری دور کرکے وزن میں اضافہ کرتا ہے
ذہنی، دماغی کمزوری
پڑھنے والے بچوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز کرتا ہے۔ جو بچے اپنا سبق یاد کرتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔ تلبینہ کے استعمال سے ان کا حافظہ تیز ہو جاتا ہے۔
بیماروں کے لیے
بیمار لوگوں کے لیے جو بالکل بستر سے اٹھ بھی نہ سکتے ہوں، تلبینہ بہترین ہے۔ یہ غذا کمزوری کو دورکرکے چلنے پھرنے کے قابل بناتی ہے۔
بوڑھے لوگوں کیلئے
بوڑھے لوگوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جو لوگ کمزوری کی وجہ سے اٹھ بیٹھ نہیں پاتے ان لوگوں کو کھانا کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کے لیے تلبینہ کی کھیر نہایت مفید ہے۔ تلبینہ کی کھیر صبح کے ناشتے کے ساتھ لیں ۔ یہ نہ صرف فائدہ مند ہے بلکہ خوش ذائقہ بھی ہوتی ہے۔
تلبینہ بنانے کی ترکیب
نسخہ الشفاء : دودھ 2 کلو، جَو (چھیلا ہوا) 200 گرام، کھجور 15 سے 20 رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں شہد  حسب ذائقہ
ترکیب تیاری : دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔ ہلکی آنچ پر25 منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں
جو گل کر دودھ میں مل جائیں تو کھجور مسل کر شامل کرلیں ۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔ کھیر کی طرح بن جائے گی۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں ۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
نوٹ ؟ کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں
نوٹ : اگر جَو کا آٹا نہ ملے تو جَو کا دیسی دلیہ اتنی ہی مقدار میں لیں، ڈبے والا نہ ہو دیسی دلیہ ہو، حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں رسول الله کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے (ابن ماجہ)
اسی مسلے پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں اسی واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لیے تلبینہ پکایا جاتا تھا تو تلبینہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک وہ یا تو تندرست ہوجاتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ نیم گرم تلبینہ مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے حضرت عائشہ بیمار کیلئے تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے ازحد مفید ہے (ابن ماجہ)
نوٹ :  تلبینہ نہ صرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا، ٹانک بھی، دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی، خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن، ذہنی امراض، دماغی امراض، معدہ، جگر، پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے زبردست جنرل ٹانک ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین