بالوں کے امراض دیسی نسخہ جات

بالوں کے امراض دیسی نسخہ جات

بالوں کے امراض دیسی نسخہ جات
نسخہ الشفاء : لمبے چمکدار خُشکی سکری سے پاک بالوں کے لیے بہترین نسخہ جات
بالوں میں خُشکی، سکری، روکھا پن، وغیرہ وغیرہ یہ تکلیفیں آج کی نہیں ہیں بلکے انسان صد یوں سے ان پریشانیوں کا سامنا کر رہا ہے اور مہنگے بازاری شیمبو اور کنڈیشنرز کے وجود میں آنے سے بہت پہلے ان سب بیماریوں سے نپٹنے کے لیے وہ آسان گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتا تھا اور کبھی بھی بالوں کی ان پریشانیوں کو خاظر میں نہیں لاتا تھا
اس آرٹیکل میں صدیوں سے استعمال ہونے والے چند گھریلو نسخوں کو شامل کیا جارہا ہے تا کہ انہیں استعمال کر کے آپ بھی باآسانی خُشکی سے پاک گھنے، لمبے، پُرکشش بال آسانی سے حاصل کر سکیں
خُشکی سکری سے نجات کے لیے نسخہ
صدیوں سے آزمودہ یہ نسخہ انتہائی مُفید ہے بالوں میں سکری کی صورت میں لیموں کا جُوس زیتون کے تیل اور کھوپرے کے تیل میں مکس کر کے سر کی جڑوں میں اچھی طرح مالش کر لیں اور 2 گھنٹے کے بعد سر کو کسی کیمیکل سے پاک شیمپو سے دھو لیں اور اس عمل کو ہفتے میں 2 سے تین دفعہ دہراتے رہیں۔
نسخہ الشفاء : رائی دانہ اورمیتھی دانہ کو پیس کر پیسٹ بنالیں اور اس پیسٹ کو بالوں کو جڑو ں میں لگائیں اور پھر اس کے جادوئی اثرات کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں
نسخہ الشفاء : بالوں میں سکری کی صورت میں ٹماٹر کی پیسٹ بنائیں اور اسے بالوں میں لگا دیں، جی ہاں ٹماٹر بالوں میں سے سکری ختم کر دے گا
نسخہ الشفاء : نیم کے تازہ پتے پیس کر بالوں اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور صاف سُتھرے صحت مند بال حاصل کریں
بال چمکدار کرنے کے لیے نسخہ
نسخہ الشفاء : آدھا کپ دودھ میں ایک انڈہ اچھی طرح پھینٹ لیں اور پھر اُسے بالوں کی جڑوں اور بالوں میں لگا دیں اور کُچھ دیر بعد شیمپو کر دیں آپکے بالوں کی چمک دُور دُور تک جائے گی
نسخہ الشفاء : بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد 2 چمچ لیمو کا رس پانی میں ملا کر یا2چمچ سر کا (سیب کا سرکا زیادہ مُفید ہے) بالوں میں لگائیں بال چمکدار اور توانا ہوجائیں گے اور ہوا چلنے پر آپ کو ہوا بالوں کے درمیان سے گُزرتی محسوس ہو گی
آئلی بالوں کے لیے نسخہ
اگر بال آئلی ہیں تو ملتانی مٹی لیکر بالوں میں لگائیں یہ بالوں میں سےاضافی تیل کو چوس لے گی اور بال چمکدار اور صحت مند نظر آئیں گے
بالوں کی سفیدی کے لیے نسخہ
نسخہ الشفاء : صدیوں سے آزمودہ یہ ٹوٹکا بالوں میں سفیدی کے آنے پر انتہائی مُفید ہے، آملہ پاوڈر، میتھی دانہ پاوڈ، چکندر کا جُوس مہندی میں مکس کر کے بالوں پر لگائیں اور حیرت انگیز نتائج خود نوٹ کریں
ہوم میڈ ہیر کنڈیشنر کا نسخہ
نسخہ الشفاء : بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد اس میں ملتانی مٹی کا لیپ کردیں اور ایک گھنٹے بعد دھو دیں اس سے آپ کو بہترین کنڈیشنر کے نتائج ملیں گے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین