آنکھوں اور دماغی طاقت کے لیے مجرب ترین نسخہ
ویسے تو انسان کا پورا جسم (بلکہ ہر عضو) قدرت کا ایک عظیم معجزہ ہے ہر عضو اپنی اپنی جگہ اہم اور نہایت قیمتی ہے مگر کچھ عضو ایسے ہیں جن کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ مختلف دوسرے کام کرنے کیلئے ان پر انحصا ر کرنا پڑتا ہے ایسا ہی ایک عضو آنکھیں ہیں آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بہت ہی قیمتی نعمت ہے مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ ہم ان کی قدر اس طرح نہیں کرتے جتنی کرنی چاہیے خاص کر اس وقت دل بہت دکھتا ہے جب چار یا پانچ سال کے بچے بچیاں آنکھوں پر عینک لگائے نظر آتی ہیں جب اس ننھی سی عمر میں ان کایہ حال ہے تو آگے جاکر کیا ہوگا اللہ ہی بہتر جانتا ہے آنکھوں کی حفاظت اور صفائی کے سلسلہ میں چند مشورے اور نسخہ جات درج ذیل ہیں
نمبر 1، آنکھوں کی خرابی (خاص کر بچوں میں) میں ٹی وی کا بڑا دخل ہے۔ ٹی وی بالکل نہیں دیکھنا چاہیے۔
نمبر 2، کمپیوٹر کی سکرین کو مناسب فاصلے پر رکھ کر کمپیوٹر استعمال کرنا چاہیے۔
نمبر 3، کمپیوٹر کو زیادہ عرصہ دیر تک لگاتار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
نمبر 4، کچھ لوگ لگاتار 10 گھنٹے کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں ایسا کرنا غلط ہے گاہے بگاہے ادھر اُدھر دیکھنا چاہیے تاکہ آنکھوں پر مسلسل بوجھ نہ پڑے۔
نمبر 5، کھانا کھاتے وقت مطالعہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ آپ کا دماغ کھانے ا ور اس کے ہضم کرنے کی طرف راغب ہو ۔
نمبر 6، آنکھوں کو (دن میں کئی بار) تازہ ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے تاکہ تھکاوٹ دور ہو اور گردوغبار صاف ہوجائے۔
نمبر 7، لکھائی پڑھائی کاکام لیٹ کرنہیں کرنا چاہیے اس سے آنکھوں اور دماغ پر بوجھ پڑتا ہے۔
نمبر 8، بہتر ہےلکھائی پڑھائی کاکام کھلی اور ہوا دار جگہ اور قدرتی روشنی یعنی سورج اور دن کی روشنی میں کرنا چاہیے۔
نمبر 9، آنکھوں اور دماغ کی طاقت کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ بہت ہی مفید ہے بفضل تعالیٰ کسی قسم کی عینک کی ضرورت نہیں پڑتی ۔
نسخہ الشفاء : مغزبادام 50 گرام، اسطخودوس 25 گرام، دھنیا خشک 25 گرام، خشخاس سفید 50 گرام، سونف 50 گرام، کوزہ مصری 50 گرام، ورق چاندی 70 عدد، دانہ چھوٹی الائچی 20 گرام، شہد استعمال کرلیں تو یہ نہایت ہی خوش ذائقہ معجون بن جائے گی۔
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر بعد میں ورق چاندی ملا لیں اگر معجون بنا نی ہو تو 500 گرام خالص شہد ملا لیں کوزہ مصری نہیں ملا نی
مقدارخوراک : کھانے کے ایک گھنٹہ بعد صبح، دوپہر، شام ایک چمچ چائے والا استعمال کریں ایک ماہ
نوٹ : لکھائی پڑھائی اوردماغی کام کرتے وقت وقفہ وقفہ سے ریسٹ کریں تاکہ صرف شدہ توانائی بحال ہوسکے اس وقفے کے دوران درج ذیل کام کرنا بہت ہی مفید ہیں:۔لمبے لمبے سانس لینا۔ کوئی مائع چیز پانی وغیرہ استعمال کرنا۔ آنکھوں سر کا مساج کرنا، آسمان کی طرف نیلی روشنی کو دیکھنا۔ پانی کے چھینٹے مارنا، آنکھوں کو گردو غبار، دھویں، تیز روشنی، زہریلی گیسوں اور دیگر مضراثرات چیزوں سے بچانا چاہیے
قوت بصارت میں اضافہ کے لیے روحانی نسخہ
غسل کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملیئے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کبھی نظر کمزور نہ ہوگی چاہے عمر سو سال سے تجاوز کرجائے
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲
ترجمہ : تو ہم نے تجھ پر سے پردہ اٹھایا تو آج تیری نگاہ تیز ہے
ہر نماز کے بعدتین بار پڑھ کر انگلی پر پھونک مار کر انگلی آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ موتیا سے شفاء ہوگی
سورۂ یٰسین پڑھ کر سرمہ پر دم کریں دم کردہ سرمہ آنکھوں میں لگایا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ موتیا سے شفا ہوگی
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲
سات بار درود شریف‘ سات بار مندرجہ بالا آیت اور پھر سات بار درود شریف پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے دونوں انگو ٹھوں کو پھونکیں پھر دونوں انگوٹھوں کو دونوں آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ نور بصرو زوال نظر کیلئے فائدہ مند ہوگا
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal