Alshifa Natural Herbal Pharma

چہرے کی چھائیاں وغیرہ کا علاج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انتقال ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے۔ میں نے اس وقت چہرے پر ایلوا لگا رکھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ ام سلمہ یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ یہ ایلوا ہے۔ اس میں خوشبو نہیں ہے۔ اس پر تاجدار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ یہ چہرے کو صاف اور خوبصورت بناتا ہے۔ اس لئے اگر لگانا ہو تو رات کو لگایا کرو اور دن میں لگانے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ خوشبو اور مہندی سے بال نہ سنوارو۔ میں نے عرض کیا کہ کنگھا کرنے کے لئے کیا چیز سر پر لگاؤں ؟ ارشاد فرمایا کہ بیری کے پتے سر پر تھوپ لیا کرو۔ (ابو داؤد۔ نسائی)

علماء طب کے نزدیک بیری کے پتوں سے سر دھونے سے بال لمبے، ملائم اور خوشنما ہو جاتے ہیں۔ موجودہ دور میں چہرے کے داغ، دھبے، کیل، چھائیاں دور کرنے کے لئے بڑے بڑے لوشن استعمال کئے جاتے ہیں۔ اگر ان تمام لوشنوں کی بجائے صرف ایلوا استعمال کیا جائے تو خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے

7 thoughts on “چہرے کی چھائیاں وغیرہ کا علاج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم”

  1. میری عمر 40 سال ہے میری آنکھوں کے نیچےچھائیاں ہو گئی ہیں برائی مہربانی کوئی اچّھی سی دوا تجویز فرمایں.
    شکریہ.
    د عا گو
    سلیم انصاری
    اسلام آباد

  2. آنکھوں کی چھائیوں کیلیے،آپ روزانہ صبح ایک گرام اجوائن ثا بت نگل لیا کریں
    بعد میں ایک گلاس دودھ پی لیا کریں ایک ماہ میں یہ عمل دس دن کیا کریں اسی
    طرح تین ماہ کریں انشاءاللھ شفا ہو گی

  3. میری عمر 14سال ھے 3 سال سے میرے چھر پر داغ کیل چھاھیاں اور بی بھت خراب میں نے بھت کچھ کیا اور پھر بی اسی طرح ھے صاف نھی ھو رھا میں نے سکول بی چھرے کی. وجھ سے چوڑ دیا اور میں گھر سے بی نھی نکلتا مجھے بھت شرم آتا اپنے دوست بات کرتے وکت اور کریم بی بھت لگایی ھے

  4. سر پلیزکوئی حل بتائں
    میری بیٹی کا رںگ گورا تھا لیکن بیٹے کی پیدائس کے بعد چہرا چھائیوں کی وجہ سے کالا ہو گیا ہے ،بہت علاج کرایا لکن کوئی فائدہ نہی ہُوا،ایک سال کا عرصہ گُزر گیا ہے ،پلیز کوئی حل ہے تو بتائں میری بیٹی کی ازدواجی زںدگی متاثر ہو رہی ہے ۔۔۔

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top