Alshifa Natural Herbal Pharma

نسخہ الشفاء : موٹاپا ختم کرنے کے لیے

نسخہ الشفاء : موٹاپا ختم کرنے کے لیے
نسخہ الشفاء : سونف50 گرام، اجوائن دیسی 50 گرام، ثنامکی 100گرام، تخم خربوزہ 100گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کواچھی طرح صاف کرکے دس کلو پانی میں ڈال کرہلکی آنچ پکائیں پانی جب سات کلو رہ جائے تو چھان لیں اورجو ادویہ ڈالی ہیں ان کو ضائع کردیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں ڈال کر محفوظ رکھ لیں
مقدار خوراک:صح اور شام خالی پیٹ آدھا گلاس نیم گرم کرکے پیئں ایک سے دو ماہ تک
فوائد : تمام جسمانی سوزش ختم کرتا ہے اور یورک ایسڈ ختم کرتا ہے گیس قبض ختم کرتا ہے پیٹ کی اور بازؤں اورکولہوں کی فالتو چربی ختم کرکے جسم کو خوبصورت بنا تا ہے
ہمارا آزمودہ نسخہ ہے
نسخہ،گیس بدہضمی موٹاپا کے لیے
نسخہ:فلفل سیاہ20گرام،نمک سیاہ20گرام،تخم دھتورہ10گرام،ست پودینہ6رتی نوشادر20گرام
ترکیب تیاری:تمام ادویہ کا باریک سفوف بنالیں
مقدارخوراک : پانچ چاول کے دانے برابر صبح و رات کھانے کے دس منٹ بعد پانی کیساتھ کھائیں
نوٹ؟؟ جتنی مقدار بتائی ہے اس سے ذیادہ مت استعمال کریں ورنہ پیٹ خراب ہوجائے گا
فوائد : گیس بدہضمی ختم ہوتی ہے اور موٹاپا ختم ہوتا ہے قبض ختم ہوجاتی ہے یہ بہترین نسخہ ہے
شراب نوشی اور موٹاپا جگر کی بیماریوں کا باعث
موٹاپا اور شراب نوشی کی عادت جگر کیلئے تباہی کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بات یونیورسٹیز آف آکسفورڈ اینڈ گلاسکو نے دو الگ الگ طبی تحقیقات میں برٹش میڈیکل جرنل میں شائع کی ہیں۔ تحقیق کرنے والے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شراب نوشی جگر کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے جبکہ جولوگ شراب نہیں پیتے مگر موٹے ہو چکے ہیں ان کے جگر کی حالت بھی شرابیوں جیسی ہو جاتی ہے۔ برطانیہ میں موٹاپے کے باعث جگر کی خرابی کے لاکھوں مریض موجود ہیں۔ پہلی تحقیق میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے 1.2 ملین لوگوں میں موٹاپے او جگر کی بیماری کے درمیان تعلق کو دیکھا جن میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔ اس تحقیق کو ڈاکٹر بیویٹی لیو نے کیسز آپیڈا مالوجی یونٹ کے تحت مکمل کیا۔ اس کے علاوہ دوسری تحقیق میں موٹے افراد جو شراب پیتے تھے اور جو نہیں پیتے تھے ان کے جگر کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جو لوگ شراب نہیں پیتے وہ بھی جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔

جسم میں موٹاپا بڑھانے والے خلیے

ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق ڈائٹِنگ کے ذریعے انسانوں کے جسم میں موٹاپا بڑھانے والے خلیے کم نہیں ہوتے ہیں۔ سویڈن میں واقع کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موٹاپا بڑھانے والے خلیوں کی تعداد بلوغت کے دوران طے پاتی ہے جو کہ بعد میں بھی تبدیل نہیں ہوتی ہے
یہ پوسٹ نسخہ آپ جہاں کسی بھی ویب سائٹ پر دیکھیں تو سمھ جائیں
صرف اور صرف یہ میرا حکیم محمد عرفان کا نسخہ ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top