نسخہ الشفاء : لیوکیمیا، خون میں سفیدذرات بڑھ جاتے ہیں، اس کا دیسی علاج

نسخہ الشفاء : لیوکیمیا، خون میں سفیدذرات بڑھ جاتے ہیں، اس کا دیسی علاج

اس لاعلاج مرض کاعلاج طب میں کامیاب علا ج موجود ہے
تعارف
اس مرض میں سفید ذرات خون میں اسقدر بڑھ جاتے ہیں کہ سرخ ذرات خون انتہائی کم رہ جاتے ہیں سفیدذرات خون کے بڑھنے سےجسم کارنگ پھیکا سفیدی مائل ہوجاتا ہے ناخن بالکل سفید دودھ کی طرح ہو جاتے ہیں
اسباب خون کے سفید ذرات
خون کے سفید ذرات اس کیلوس کو کہتے ہیں جو غذا کے ہضم ہونے کے بعدعروق مارسایقا(غدد جاذبہ) کے ذریعے جگروخون میں داخل ہوتاہے چونکہ عروق ماساریقا اور غددجاذبہ و طحال ولبلبہ وغیرہ ایک ہی مزاج کے اعضاء ہیں اس لئے محققین نے ان سے سفیدذرات خون کا بنناتسلیم کیا ہے
خون میں سرخ ذرات کے اسباب
ہرایک سرخ دانہ خون کے ایک خاص قسم کے بے رنگ پروٹین سے بناہوتا ہے اس کی ساخت یا بناوٹ خانہ دار ہوتی ہے جس کی ترکیب میں فولاد ہوتا ہے چونکہ سرخ ذرات کی بناوٹ میں ارضی مادہ ازقسم، فولاد پایا ہے اسی لئے محققین نے سرخ ذرات خون کی پیدائش استخوان یعنی ہڈیوں کے گودے میں تسلیم کی ہے جس کا براہ راست تعلق قلب وعضلات سے ہے جب کے سفیدذرات ہڈیوں کے گودے میں جاتے ہیں تو وہاں کیمیائ تبدیلی کھاکرسرخ ذرات خون میں تبدیل ہو جاتے ہیں جب ہڈیوں کے بناۓ ہوۓ سرخ ذرات خون پھیپھڑوں میں آتے ہیں تو شوخ سرخ ہو جاتے ہیں اس وقت خشک سرد تحریک زوروں پر ہوتی ہے، اگر بدقسمتی سے ہڈیوں کے گودے میں سرخ ذرات خون کی بناوٹ میں کمی آجائے تو خون کی سرخی کم ہو جاتی ہے اس وقت گرم خشک تحریک بڑھ جاتی ہے یعنی غدد جاذبہ تیز ہو جاتے ہیں جن سے سفید ذرات خون کی مقدار بڑھ جاتی ہے
یادرکھیں
جب سودااعتدال پر ہوتا ہے تو خون میں سرخی اعتدال پر رہتی ہے جب سودا میں کمی اور صفراء میں زیادتی ہوتی ہے تو خون کارنگ زردی مائل پھیکا ہو جاتا ہے جس سے بدن کا بھی پھیکا پڑ جاتا ہے، ان دونوں صورتوں کے علاوہ، جب بلغم و اعصابی رطوبات بڑھ جاتی ہے تو خون میں سرخی رہتی ہے نہ زردی بلکہ جسم کا رنگ سفیدی مائل ہو جاتا ہے مریض کو اٹھتے بیٹھتے چکر آتے ہیں دل گبھراتا ہے ضعف قلب وخفقان قلب کی شکایت ہو جاتی ہے نقاہت بڑھ جاتی ہے
قارئین آپ نے دیکھا ہوگا بعض مریضوں کے ناخن نیچے بیٹھ جاتے ہیں اور ان میں گڑھے پڑ جاتے ہیں یہاں تک کہ ان میں ایک یا دو قطرے پانی ٹھہر جاتا ہے ایسے مریضوں میں کیلشیم کی کمی قرار دے کر کیلشیم کی حامل غذائیں استعمال کرائ جاتی ہیں کیلشیم جو ہڈیوں کی غذا ہے پوری ہوتے ہی بیٹھے ہوئے ناخن اوپر ہو جاتے ہیں
لیو کیمیا کا علاج
نسخہ الشفاء : الائچی خورد25 گرام، طباشیر25 گرام، زہر مہرہ خطائی 25 گرام، ہلیلہ زرد 50گرام، کلیجی جوان بکرا 150گرام
ترکیب تیاری : کلیجی کے سوا سب کو باریک پاوڈر بنالیں پھر توئے پر کلیجی خشک کر لیں اور اسکا پوؤڈر بنا لیں باقی ادویہ کو بھی پیس کر سفوف بنا کر کلیجی پاؤڈر میں مکس کر کے دوبارہ ہلکا سا گرائینڈ کر لیں پھر ایک گرام والے کیپسول بھرلیں 2 کیپسول روزانہ صبح، دوپہر، رات، پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں یاں مرض ختم ہونے تک جاری رکھیں
پر ھیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرھیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں ، شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70