نسخہ الشفاء : سرعت انزال، رقت منی، کثرت احتلام کا،دیسی علاج

نسخہ الشفاء : سرعت انزال، رقت منی، کثرت احتلام کا،دیسی علاج

نسخہ الشفاء : جریان کے لغوی معنی جاری ہونے کے ہیں۔ مجامعت کے بغیر بلا ارادہ اور خواہش منی، مذی یا ودی کی رطوبت کے جاری ہونے کا نام جریان ہے۔ اس مرض میں قبض کی وجہ سے یا بعض اوقات قبض کے بغیر بھی معمولی شہوانی خیالات کی وجہ سے بلا ارادہ عضو مخصوص سے منی خارج ہوجاتی ہے ۔بعض اوقات پیشاب سے پہلے یا بعد یا پھر مکس خارج ہوتی ہے۔ اکثر حالتوں میں کیلشیم اگزیلیٹ، فاسفورس اور شکر وغیرہ کے مرکبات بھی پیشاب کے راستے خارج ہوتے ہیں جن کا تعلق معدہ کی خرابی، ضعف گردہ یا ذیابیطس سے ہوتا ہے جسے بعض نیم حکیم لوگ جریان تشخیص کر دیتے ہیں حالانکہ اس کا جریان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ مندرجہ بالا امراض کا علاج ضروری ہوتا ہے۔
جیسے عورتوں میں لیکوریا ہوجاتا ہے اور یہ کوئی بڑی بات نہیں ایسے ہی مردوں میں جریان ہوجانا بھی کوئی بڑی بات نہیں ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے علاج سے غفلت برتی جائے۔ یہ درست ہے کہ منی انسانی جسم کی بنیاد ہے- لہذا اس کے زیادہ اخراج سے جسمانی و جنسی کمزوری لاحق ہو جاتی ہے ۔
تشخیص
جوانوں میں یہ مرض آج کل بہت زیادہ ہے۔ اپنے ہی ہاتھوں مادہِ حیات کا بہاؤ اس کا اہم سبب ہے۔ پاخانہ کرتے وقت زور لگانا، قبض سے پاخانہ آنے کی وجہ سے پیشاب کے ساتھ پہلے یا بعد میں قوامِ منی خارج ہوجاتا ہے، مرض بڑھ جانے پر معمولی رگڑ، سائیکل اور گھوڑے کی سواری اور صنفِ نازک کو کثرت سے اپنے خیال میں رکھنے سے عمومی طور پر انزال ہو جاتا ہے ۔
مشہور علامات
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں اور آنکھوں کے آگے پتنگے و چنگاڑیاں اڑتی دکھائی دیتی ہیں گالوں کا پچکنا ، منہ پر چھائیاں ، معدہ کی خرابی ، معدہ کی تیزابیت، نظرکی کمزور ، چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھول جانا ، چڑچڑا پن ، دماغ کی کمزوری ، کمر درد، سستی، جسمانی کمزوری، کام کرنے کو دل نہ چاہنا وغیرہ اس مرض کی اہم علامات ہیں
نیچے بتائے گئے نسخے جریان کو جڑ سے ختم کر دیں گے
نسخہ الشفاء : کلونجی 10 گرام، سفید موصلی 25 گرام، ثعلب مصری 25 گرام،خشک سنگھاڑا 25 گرام، بیجبند 25 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پاریک پیس کر سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : 1 چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
نمبر 2 نسخہ الشفاء : گوکھرو 30 گرام، دودھ ، حسبِ ضرورت، سفید خشخاش 10 گرام، مغز بادام شیریں، 6 گرام، عرقِ گلاب آدھا کپ، ثعلب مصری 6 گرام، بہمن سفید 6 گرام، تخمِ شلجم 5 گرام، خولنجان 5 گرام، شقاقل مصری 5 گرام
ترکیب تیاری : 30 گرا م گو کھرولے کر اس کو کسی برتن میں پھیلا کر رکھ دیں اور اس میں دودھ اتنی مقدار میں ڈالیں کے دودھ میں چھپ جائے اور پھر اس دودھ کو خشک ہونے دیں۔جب خشک ہوجائے تو پھر اس میں اتنی ہی مقدار میں دودھ ڈال لیں اور دوبارہ سے خشک ہونے دیں۔ تیسری دفعہ بھی یہی عمل دہرائیں ۔ تیسری دفعہ خشک ہونے کے بعد اس کو پیس کر سفوف بنالیں ۔ اس کے بعد سفید خشخاش ، مغز با دام شیریں ، عرق گلا ب ، ثعلب مصری ، بہمن سفید ، تخم شلجم، پان کی جڑاور شقاقل مصری کو بھی پیس لیں ۔ یہ پیسٹ سا بن جائے گا۔ اب آپ کے پاس ایک سفوف اور ایک پیسٹ تیار شدہ حالت میں موجود ہیں۔ اب ایک گلاس دودھ لے کر اس میں گوکھرو کا سفوف 5 گرام اور دوسرا سارا پیسٹ شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں ۔ پھر اس کے بعد اس میں اپنی ضرورت کے مطابق چینی شامل کرکے چولہے پر رکھ دیں اور اسے دو دفعہ جوش دلادیں۔ لیجئے آپ کی انتہائی خوش ذائقہ اور زبردست دواتیار ہے۔
اس دوا کے استعمال کیساتھ آپ زبردست قوت کے حامل ہوجائیں گے۔ بیماری کی حالت میں کھٹی چیزوں، تیز مرچ صالحے دار کھانے اور بازاری اشیائے خوردنی سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔ بازار میں فروخت ہونے والی غیر معیاری دوائیوں اور عطائی معا لجین کے ٹوٹکوں سے گریز کریں۔ دن میں کسی بھی وقت30 سے 45 منٹ کی واک مفید ہے۔ خود کو مثبت کاموں میں مصروف رکھیں۔گوشت کی نسبت سبزیاں زیادہ کھائیں۔ تمام اقسام کے پھل، انڈے کی سفیدی، مچھلی موزوں غذائیں ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70