Alshifa Natural Herbal Pharma

لیکوریا معدہ اور جگر کے امراض

لیکوریا معدہ اور جگر کے امراض

پوشیدہ امراض اور لیکوریا جیسے تکلیف دہ امراض میں مبتلا خواتین کیلئے اور معدہ اور جگر کے امراض میں مبتلا مردوخواتین ضرور پڑھیں

 لیکوریاکا علاج
سپاری تیلیا1 تولہ، گل سپاری 1 تولہ، گل دھاوا 1 تولہ، لودھ پٹھانی 1 تولہ، موچرس 1 تولہ، سنگھاڑے 1 تولہ، گوندکیکر1 تولہ، گوند کتیرا 1 تولہ،بہمن سرخ 1 تولہ، بہمن سفید 1 تولہ ، طباشیر 1 تولہ، دانہ خورد 1 تولہ،پھٹکڑی بریاں 1 تولہ، سنگجڑا بریاں 1 تولہ، ماجو 1 تولہ، مائیں 1 تولہ، مصری 1 پاﺅ۔
سب کوباریک کر کے سفوف بنالیں۔ خوراک ایک چھوٹا چمچہ صبح و شام ہمراہ گائے کے دودھ انشاءاللہ شفا ہوگی۔

مقوی معدہ معجون
پودینہ 6 ماشہ، خورد 6 ماشہ، کلاں 6 ماشہ، لونگ 6 ماشہ، سنڈھ 6 ماشہ، تخم کرفس 6 ماشہ، ناگرموتھا6 ماشہ، بالچھڑ 6 ماشہ، زیرہ سفید 1 تولہ، سازج ہندی 1 تولہ، ساتھر 1 تولہ، آملہ 1 تولہ، مگھاں 1 تولہ، تج قلمی 1 تولہ، ست پودینہ 3 ماشہ، زعفران 3 ماشہ، عرق گلاب 5 تولہ ، شہد 1 پاﺅ، چینی 3 پاﺅ۔

طریقہ کار
دو تولہ بالچھڑ پاﺅڈر الگ لے کر اس میں پانی ملا چینی کا قوام تیار کریں۔ بقیہ دواﺅں کا سفوف بنالیں۔ زعفران عرق گلاب میں کھرل کریں۔ پھر قوام کو آگ پر چڑھا کر شہد ملا کر بقیہ دوائیں ملا دیں۔ معجون تیار ہے۔
خوراک: 3 ماشہ صبح و شام کھانے کے بعد ہمراہ پانی۔ انشاءاللہ معدے کی تمام تکالیف سے نجات ہوگی۔

اکسیر جگر
قلمی شورہ 5 تولہ، پھٹکڑی سفید 5 تولہ، ہیراکسیس 5 تولہ، نوشادر 5 تولہ، سب کو باریک کر کے کجی میں بند کر کے تین کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ پھر دوائی نکال لیں اور اس میں یہ نسخہ ملائیں۔
ریوند چینی 5 تولہ، افسنطین 5 تولہ، میٹھا سوڈا 5 تولہ، مصبر 1 تولہ اس کا سفوف بنا کر پہلے والے نسخہ میں ملا دیں۔ بس دوائی تیار ہے۔
خوراک
2 ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی دیں۔ کالے یرقان کے لئے بھی بہتر ہے۔ انشاءاللہ جگر کی بیماریوں سے شفا ہوگی۔

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top