جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض

جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض

جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض

جنسی طور پر منتقل ہونے والا مرض کیا ہوتا ہے؟

جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض اور جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفکشنز،کسی بھی قِسم کے جنسی تعلق کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں اِس میںدونوں صورتیں یعنی ہم صنف افراد سے جنسی تعلق اور صنف مخالف سے جنسی تعلق شامل ہیں۔ اِس معاملے میں ضروری نہیں ہے کہ عضو تناسل داخل کیا جائے، بلکہ رطوبتوں کا تبادلہ ہی جنسی امراض یا جنسی انفکشنزکے لئے کافی ہوتا ہے۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض کس طرح پھیلتے ہیں؟

جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض ایک فرد کی رطوبتیں (مثلأٔ منی، فُرج کی رطوبتیں اور خون وغیرہ) دُوسرے فرد میں منتقل ہونے کے ذریعے آسانی سے پھیلتے ہیں۔

جنسی طور پر منتقل ہونے والے مرض میں مبتلا کسی فرد سے جنسی ملاپ کرنے کی صورت میں اِس بات کا کافی اِمکان ہوتا ہے کہ یہ انفکشن دُوسرے فرد کو بھی منتقل ہوجائے لہٰذا صِرف اپنی بیوی یااپنے شوہر کے ساتھ یا طویل مُدّت کے ساتھی کے ساتھ ہی جنسی تعلقات رکھنے میں ،جنسی انفکشن یاجنسی مرض منتقل ہونے کا اِمکان کم ہوتا ہے اِس کے بر عکس بہت سے جنسی ساتھی رکھنے کی صورت میں اِس کا اِمکان بہت بڑھ جاتا ہے۔البتّہ صِرف ایک جوڑے والے جنسی تعلقات بھی ضروری نہیں کہ خطرے سے محفوظ ہوں، کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ ایک ساتھی ماضی کے کسی جنسی تعلق کے نتیجے میں انفکشن کا حامل ہو۔
فُرج کے راستے جنسی ملاپ انفکشن منتقل ہونے کا ایک معروف راستہ ہے البتّہ دِیگر طریقوں میں درجِ ذیل شامل ہیں

 مقعد کے راستے جنسی ملاپ (مَرد سے مَرد یا مَرد اور عورت کے درمیان)
مُنہ کے ذریعے جنسی سرگرمی۔
 بچّوں کے ساتھ جنسی بد سلوکی ۔
 بچّہ کی پیدائش کے دوران ماں سے بچّے کو انفکشن کی منتقلی۔

ہماری آبادی میں خراب صحت کا ایک بڑا سبب جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفکشنز ہیں۔اِن انفکشنز سے کچھ اور خطرات بھی لاحق ہوتے ہیں مثلأٔ نَلوں میں حمل قائم ہونااور مَردوں اور عورتوں دونوں میں بانجھ پن ہونا۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض کی چند اہم علامات درجِ ذیل ہیں:

 فُرج سے رطوبت خارج ہونا۔
پیشاب کی نالی سے رطوبت خارج ہونا۔
 میں چھالے ہونا ۔
 خُصیوں کی تھیلی میں سُوجن ہونا۔
 غدود کی سُوجن ہونا۔

مندرجہ ذیل جنسی امراض کے لئے، بڑی لیباریٹریوں پرزیادہ تر ٹیسٹ دستیاب ہیں۔

جنسی طور پر منتقل ہونے والے چند عام امراض

جنسی طور پر منتقل ہونے والے چند عام امراض درجِ ذیل ہیں

کلیمائیڈیا۔
 سوزاک۔
 ایچ پی وی یا جنسی اعضاء پر پھوڑے۔
 جنسی اعضاء کی ہر پیز۔
 ایچ آئی وی /ایڈز۔
 ہیپاٹائیٹس ‘بی’
 ہیپاٹائیٹس ‘سی’
 آتشک۔

جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟

 محفوظ جنسی ملاپ کیجئے، کنڈومز استعمال کیجئے، منشّیات سے پر ہیز کیجئے، اور جنسی مرض میں مبتلا کسی فرد سے جنسی ملاپ نہ کیجئے۔ یہ بات آپ کی زندگی سے زیادہ اہم نہیں ہے۔
صِرف پانی میں حل شُدہ چکنائی مثلأٔ کے وائے جیلی (K.Y. Jelly) یا مائع (Liquid) استعمال کیجئے۔تیل میں حل شُدہ دِیگرچکنائیاں کنڈومز کو کمزور کر دیتی ہیں یا ان سے کنڈوم پھٹ بھی سکتا ہے۔
کنڈوم کو یقینی طور پر دُرست طریقے سے پہنئے اور یہ کہ کنڈوم کو عضو تناسل کومکمل طور پر ڈھانپنا چاہئے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کنڈوم کے ذریعے مناسب بچاؤ حاصل نہیں ہو سکے گا۔
 سالانہ (یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق) پَیپ سمیئر (Pap smear) اور جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفکشنز (STIs) کی جانچ کے لئے اپنے ڈاکٹر یا خاندانی منصوبہ بندی کے کلینک سے رابطہ کیجئے۔

اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو ای میل کیجئے ۔
alshifaherbal@gmail.com
جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفکشنز کی صورت میں اہم نقاط

اپنے جنسی ساتھی سے جنسی ملاپ کرنے سے پہلے اُس کے معائنے اور انفکشن سے پاک ہونے کو یقینی بنائیے۔
* جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفکشنز کے مکمل علاج تک جنسی ملاپ سے گریز کیجئے۔

اگر آپ جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفکشنز کے بارے میں فکر مند ہیں تو ای میل بھیجئے
alshifaherbal@gmail.com
0313 9977999
کلیمائیڈیا

یہ کیا ہے؟
یہ انفکشن مَردوں اور عورتوں کو ایک بیکٹیریا کے ذریعے ہوتا ہے۔ یہ انفکشن پیشاب کی نالی، مقعد یا گلے میں ہو سکتا ہے۔ عورتوں میں بچّہ دانی کا مُنہ، بچّہ دانی یا نَلوں یہ انفکشن ہو سکتا ہے۔

یہ انفکشن کس طرح لگتا ہے؟
ایک متاثر ہ فرد کی منی، فُر ج یا بچّہ دانی کے مُنہ کی رطوبت کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں۔

اِس انفکشن کے ہونے کا کس طرح معلوم ہوتا ہے؟
.مَردوں میں
خصیوں میں بھاری پن اور بے آرامی، پیشاب کے دوران درد اور جلن، یا عضو تناسل سے پَس آنا۔
عورتوں میں:
خارش، فُرج سے رطوبت خارج ہونا، یا پیشاب میں جلن ہونا۔
زیادہ تر لوگوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

اِس انفکشن کا ٹیسٹ کس طرح ہوتا ہے؟
پیشاب کا ٹیسٹ کیا جائے یا عضو تناسل، بچّہ دانی کے مُنہ یا گلے سے بتّی کے ذریعے نمونہ حاصل کرکے کلیمائیڈیا کا ٹیسٹ جائے۔

اِس انفکشن کا علاج کیا ہے؟
اینٹی بائیو ٹکس استعمال کیجئے۔

اِس انفکشن کے نتائج کیا ہیں؟
اگر اِس کا علاج نہ کیا جائے تو پیشاب کی نالی، بچّہ دانی یا نَلوں میں scar tissue پیدا ہو سکتے ہیں
اِس کی وجہ سے عورتوں کا حاملہ ہونا اور مَردوں کے لئے عورتوں کو حاملہ کرنے میں دُشواری پیش آسکتی ہے۔

سوزاک (گنوریا)

یہ کیا ہے؟
یہ انفکشن مَردوں اور عورتوں کو ایک بیکٹیریا کے ذریعے ہوتا ہے۔ یہ انفکشن پیشاب کی نالی، مقعد، آنکھوں یا گلے کو متاثر کرسکتا ہے عورتوں میں سوزاک بچّہ دانی کے مُنہ، بچّہ دانی یا نَلوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

یہ انفکشن کس طرح لگتا ہے؟
ایک متاثر ہ فرد کی منی، فُر ج یا بچّہ دانی کے مُنہ کی رطوبت کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں۔

اِس انفکشن کے ہونے کا کس طرح معلوم ہوتا ہے؟

مَردوں میں
عضو تناسل سے زرد رنگ کی رطوبت خارج ہو سکتی ہے، پیشاب میں جلن یا حِسّاسیت ہو سکتی ہے، بار بار پیشاب آسکتا ہے، یا خُصّیوں میں سُوجن ہو سکتی ہے۔

عورتوں میں
ُٖفُرج سے زرد رنگ یا خون کا اخراج ہو سکتاہے، اور پیشاب کرتے وقت درد یا جلن محسوس ہو سکتی ہے

اِس انفکشن کا ٹیسٹ کس طرح ہوتا ہے؟
عضو تناسل ، بچّہ دانی کے مُنہ یا گلے سے بتّی کے ذریعے نمونہ حاصل کرکے ٹیسٹ کیا جائے۔

اِس انفکشن کا علاج کیا ہے؟
اینٹی بائیوٹکس سے علاج کیا جائے۔

اِس انفکشن کے نتائج کیا ہیں؟
اگر اِس کا علاج نہ کیا جائے تو پیشاب کی نالی ،بچّہ دانی یا نَلوں میں scar tissue پیدا ہو سکتے ہیں۔
اِس کی وجہ سے عورتوں کا حاملہ ہونا اور مَردوں کے لئے عورتوں کو حاملہ کرنے میں دُشواری پیش آسکتی ہے۔

ایچ پی وی یا جنسی اعضاء پر پھوڑے /پُھنسیاں

یہ کیا ہے؟
HPVہیومن پیپی لوما وائر س کو کہتے ہیں۔ عضوتناسل، خُصّیوں کی تھیلی، پیشاب کی نالی ، مقعد، بچّہ دانی کے مُنہ، فُرج، فُرج کے مُنہ پر پھوڑے/ پُھنسیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

یہ انفکشن کس طرح لگتا ہے؟
یہ وائرس متاثرہ فرد کی جِلد سے براہِ راست چُھوجانے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

اِس انفکشن کے ہونے کا کس طرح معلوم ہوتا ہے؟
یہ دانے شروع میں چھوٹے اور اُبھار والے ہوتے ہیںجن میں درد یا خارش نہیں ہوتی انہیں آپ خود دیکھ سکتے ہیں یا ڈاکٹرکو آپ کے جسمانی معائنے کے دوران معلوم ہوجاتا ہے۔

عورتوں میں
اِس وائرس کا معمول کے گائینی ٹیسٹ (پَیپ سمیئر) کے دوران پتہ چل جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو کبھی پتہ نہیں چلتا کہ وہ ایچ پی وی سے متاثر ہیں۔

اِس انفکشن کا ٹیسٹ کس طرح ہوتا ہے؟
ڈاکٹرکو آپ کے جسمانی معائنے کے دوران معلوم ہوجاتا ہے، لیکن تصدیق کے لئے مزید ٹیسٹ تجویز کئے جا سکتے ہیں۔

اِس انفکشن کا علاج کیا ہے؟
اِس انفکشن کا کوئی علاج نہیں ہے، لیکن ان دانوں کو ختم کرنے کے کچھ طریقے ہیں ۔ اور علاج نہ کرنے کی صورت میں یہ خود بخود ختم ہوسکتے ہیں لیکن یہ وائرس جسم میں موجود رہتا ہے اور پھوڑے / پُھنسیاں دُوبارہ پیدا ہوسکتی ہیں۔

اِس انفکشن کے نتائج کیا ہیں؟
زیادہ تر صورتوں میں طویل مُدّتی نقصان نہیں پہنچتا۔بعض صورتوں میں ایچ پی وی انفکشن کی وجہ سے بچّہ دانی یا فُرج کے مُنہ، فُرج ،مقعد یا عضو تناسل کا سرطان پیدا کرسکتے ہیں، ایچ پی وی کا انفکشن ہونے کے باوجود بھی ڈاکٹر کے مشورے کے اور باقاعدگی سے طبّی دیکھ بھال کرواتے رہنے کے ذریعے سرطان سے بچا جا سکتا ہے، عورتوں کو باقاعدگی سے پَیپ سمیئر کرواتے رہنا چاہئے جس کے ذریعے بچّہ دانی کے مُنہ میں ہونے والی تبدیلیوں کوسرطان میں تبدیل ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

جنسی اعضاء کی ہرپیز

یہ کیا ہے؟
یہ ایک بار بار ہونے والا جِلد کا مرض ہے جو ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مُنہ، فُرج کے مُنہ ،عضو تناسل ، خُصّیوں کی تھیلی، مقعد ، کُولہوں اور رانوں پر چھالے ہو سکتے ہیں۔

یہ انفکشن کس طرح لگتا ہے؟
یہ مرض متاثرہ فرد کی جِلدسے جِلد چُھو جانے سے ہوتا ہے۔

اِس انفکشن کے ہونے کا کس طرح معلوم ہوتا ہے؟
اِس کی علامات بہت ہلکی یا بالکل نہیں ہوتیں۔ بعض صورتوں میں چھالے ، پُھنسیاں،کٹاؤ ،اُبھار یاسُرخی پیدا ہو سکتی ہے جس میں خارش ، جلن یا اِن سے رطوبت کا اخراج ہو سکتاہے۔ علامات خود بخود بھی ختم ہو سکتی ہیں لیکن وائرس جسم میں موجود رہتا ہے۔بعض لوگوں کو یہ مرض صِرف ایک بار ہوتا ہے اور بعض کو یہ مَرض زندگی بھر بار بار ہوتا رہتا ہے یہ مرض مَردوں اور عورتوں دونوں کو ہو سکتا ہے۔

اِس انفکشن کا ٹیسٹ کس طرح ہوتا ہے؟
ڈاکٹر کو اِس مرض کا جسمانی معائنے کے دوران پتہ چل سکتا ہے لیکن بتّی کے نمونے کے ذریعے تصدیقی ٹیسٹ تجویز کیا جا سکتا ہے یہ ٹیسٹ بڑی لیباریٹریوں پر دستیاب ہو تا ہے مثلأٔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال۔

اِس انفکشن کا علاج کیا ہے؟
ہر پیز کا کوئی علاج دستیاب نہیں۔جلد صحتیابی اور اس مرض کے حملوں کی تعداد کم کرنے کے لئے ادویات لی جاسکتی ہیں۔چھالے ختم ہوجانے کے بعد بھی ڈاکٹر کو اِن کے بارے میں بتا نا چاہئے۔

اِس انفکشن کے نتائج کیا ہیں؟

اِس مرض میں زیادہ صورتوں میں مَردوں اور عورتوں کو طویل مّدّت کا نقصان نہیں پہنچتا لیکن اِس مرض کی وجہ سے دِیگر جنسی اور جِلدی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایچ آئی وی /ایڈز

یہ کیا ہے؟
ایچ آئی وی کا وائرس انسانی جسم کے مُدافعتی نظام کو کمزور کر دیتا ہے۔ ایچ اائی وی کی وجہ سے ایڈز کا مرض ہوجاتا ہے ،جس کی وجہ سے جسم کے لئے انفکشنز اور امراض کا مقابلہ کرنا مشکل ہوتا چلا جاتاہے۔

یہ انفکشن کس طرح لگتا ہے؟
ایچ آئی وی کا مرض ایک متاثرہ فرد کے خون ،منی، فُرج کی رطوبتوں اور چھاتیوں کے دُودھ کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

اِس انفکشن کے ہونے کا کس طرح معلوم ہوتا ہے؟

ایچ آئی وی کے انفکشن کی عام طورپر کوئی علامات نہیں ہوتیں، لہٰذا ابتدا میں متاثرہ فرد کو بالکل پتہ نہیں چلتا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اِس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتیں ہیں مثلأٔ بخار، ٹھنڈ لگنا، بہت پسینہ آنا، مستقل تھکن، بُھوک یا وزن میں کمی، عضلات اور جوڑوں میں درد، لمبے عرصے تک گلا خراب رہنا، غدود پر سُوجن، دست، خمیر کے انفکشنز یا جِلد پر چھالے ہونا۔

اِس انفکشن کا ٹیسٹ کس طرح ہوتا ہے؟
ایچ آئی وی انفکشن ہونے کا صِرف ٹیسٹ کے ذریعے ہی پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر خون یا پیشاب کے ذریعے ٹیسٹ کرتے ہیں۔ ٹیسٹ کا نتیجہ دُرست ہونے کے لئے اِس مرض کا شک ہونے کے تین ما ہ بعد ٹیسٹ کروانا چاہئے۔

اِس انفکشن کا علاج کیا ہے؟
ایچ آئی وی /ایڈزکا کوئی علاج دستیاب نہیں،البتّہ بہت سی ایسی ادویات دستیاب ہیں جن کے ذریعے متاثرہ لوگ زیادہ عرصے تک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں ۔

اِس انفکشن کے نتائج کیا ہیں؟
ایچ آئی وی /ایڈز ایک مہلک معض ثابت ہوسکتا ہے ،یہ جسم کے مُدافعتی نظام کو کمزور کر دیتا ہے ۔ایچ آئی وی سے متاثرہ زیادہ تر افراد کو ایڈز کی بیماری ہوجاتی ہے جس کے معنیٰ یہ ہیں کہ اُنہیں سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک امراض ہو سکتے ہیں۔

ہیپاٹائیٹس ’بی

یہ کیا ہے؟
یہ جگر کا انفکشن ہوتا ہے جو مستقل صورت اختیار کر سکتا ہے۔ یہ جگر پر حملہ کرنے والے وائرس کے جسم میں داخل ہونے سے ہوتا ہے ۔

یہ انفکشن کس طرح لگتا ہے؟
اِس وائرس سے متاثرہ فرد کے ساتھ تعلق کے ذریعے یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ مثلأٔ متاثرہ فرد کے ساتھ جنسی مِلاپ کرنے، متاثرہ ماں کابچّہ پیدائش کے دوران یا متاثرہ فرد کے ساتھ سُوئیوں کے مشترکہ استعمال کے ذریعے یہ انفکشن ہو سکتا ہے ۔

اِس انفکشن کے ہونے کا کس طرح معلوم ہوتا ہے؟
جگر پر سُوجن آجاتی ہے اور اِسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کے لئے یہ وائرس چند ماہ میں ختم ہوجاتا ہے۔ بعض لوگوں کے لئے یہ زندگی بھر مستقل صورت اختیار کر لیتا ہے۔ اِس کی وجہ سے جگر سُکڑ سکتا ہے، جگر اپنا کام چھوڑ سکتا ہے یا جگر کا سرطان ہو سکتاہے ۔

اِس انفکشن کا ٹیسٹ کس طرح ہوتا ہے؟
اِس کی اینٹی باڈیز اور مرض کی سطح جانچنے کے لئے خون کے ٹیسٹ دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر خون یا پیشاب کا ٹیسٹ تجویز کر سکتا ہے۔ دُرست ٹیسٹ کے لئے، انفکشن کا اندیشہ ہونے کے تین ماہ کے بعد ٹیسٹ کروانا چاہئے۔

اِس انفکشن کا علاج کیا ہے؟
شدید ہیپاٹائیٹس ‘بی’ از خود ٹھیک ہوجاتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں میں صحت یابی کے بعد اِس وائرس کے لئے مُدافعت پیدا ہو جاتی ہے اور یہ وائرس اُن کے ذریعے دُوسرے لوگوں کو منتقل نہیں ہوتا جب کہ مستقل ہیپا ٹائیٹس ‘بی’ والے افراد سے یہ دُوسر ے لوگوںکومنتقل ہوتا ہے۔ مستقل قِسم کے ہیپا ٹائیٹس ‘بی’ کا علاج interferon، lamivudine اور adefovir جیسی ادویات سے کیا جا سکتا ہے، تا ہم اِن ادویات سے تمام لوگوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔

اِس انفکشن کے نتائج کیا ہیں؟

آتشک

یہ مرض جنسی تعلق کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچّے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جنسی طور پر منتقل ہونے والے اس مرض کا سبب ٹریپو نیما پیلاڈِےَم نامی بیکٹیریا ہوتا ہے۔ ابتدائی علامت ایک بغیر درد والا، کُھلے مُنہ کا چھالہ ہوتا ہے جو عام طور پر عضو تناسل پریا فُرج کے قریب یا اس کے اندر ظاہر ہوتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70