مخدوم جہانیاں جہانگشت رحمتہ اللہ علیہ کے آزمودہ وظائف
ہر شرسے حفاظت
دعا خواجہ شیخ ابو سعید مخزومی رحمتہ اللہ علیہ نے تعلیم فرمائی تھی ضرورت کے وقت صبح کی نماز میں تین مرتبہ ورد کریں ۔یہ دعا مہینے کی پہلی جمعرات سے پڑھنا چاہئے:۔
”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ تَحَصَّنَت سِرِّی بِسمِ اللّٰہِ کَانَت لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ یَا بَدھُمَا لمُوثا ضِدِی کَمَت بِاَلفِ اَلفِ قُل ھُوَ اللّٰہُ اَحَد اَللّٰہُ الصَّمَدُ لَم یَلِد وَلَم یُولَد وَلَم یَکُن لَّہ کُفُواً اَحَد بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَ“
مخلوق میں عزت پانے والے
تسخیر کے لئے اس دعائے مبارک کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں اور ہر نماز کے بعد اور خصوصاً بعد نماز فجر 3مرتبہ پڑھا کریں جو شخص دیکھے گا محبت کرنے لگے گا:
”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَا وَدُودُ اَنتَ الَّذِی اَعلَنتَ سِرَّ الحُبِّ وَالمَوَدَّةِ فِی قُلُوبِ الاَبرَارِ وَانتَ الَّذِی اَکمَلتَ اللَّذَّاتِ للِطَّالِبِینَ بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَ“ہر میدان میں کامیابی
جو کوئی اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اس کا ورد کرے گا حق تعالیٰ اس کو ہر میدان میں فتح دے گا اور خاتمہ بالخیر ہو گا۔ بادشاہوں اور بڑے لوگوں کی نظروں میں اس کی عزت بڑھے گی۔
”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ سُبحَانَ ذِی المُلکِ وَالمَلَکُوتِ سُبحَانَ ذِی العِزَّةِ وَالعَظمَةِ وَالھَیبَةِ وَالقُدرَةِ وَالجَمَالِ وَالکَمَالِ وَالجَبَرُوتِ سُبحَانَ الَّذِی لَایَنَامُ وَلَا یَمُوتُ سُبُّوح قُدُّوَس رَبُّنَا وَرَبُّ المَلٰئِکَةِ وَالرُّوحُ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَ“جادو کے توڑ کے لیے
جو شخص اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا وہ ہر نماز کے بعد اس کا ورد کرے ، اگر کسی شخص نے اس پر جادو کیا ہو گا تو کرنے والے پر لوٹ جائے گا اور تمام جنات، شیاطین اور انسانوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔
”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ بِسمِ اللّٰہِ سَدَرَت اِخوَاہَ الجِنَّ وَالاِنسَ وَالشَّیَاطِینِ وَالسَّحَرَةِ وَاِلَّا بِالسِّةَ مِنَ الجِنِّ وَالِانسِ وَالشَّیَاطِینِ وَیَلُوذُبِھِم بِاللّٰہِ العَزِیزِ الاَعَزِّ وَبِاللّٰہِ الکَبِیرِ الَاکبَرِ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ اَجمَعِینَ“۔شوہر اور بیوی میں محبت
اگر شوہرسے بیوی کم محبت کرتی ہو یا بیوی سے شوہر کم محبت کرتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے لیکن یہ صرف میاں بیوی کی محبت کیلئے ہے۔ بعد نماز عصر با وضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو ایک (101) بار یَاوَدُودُ پڑھے اس کے بعد تین بار درود شریف پڑھے اور مطلوب کا تصور باندھ کر اس کے سینہ پر تصور ہی میں دم کر دے۔ یہ عمل پڑھتے وقت منہ میں مصری کی ڈلی رکھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ میاں بیوی ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں گے۔ مجرب عمل ہے۔
کند ذہن اور موٹی عقل کا خاتمہ
اگر کوئی چاہتا ہے کہ بچے کا پڑھنے لکھنے میں ذہن کھل جائے اور اس کی عقل‘ سمجھ بوجھ‘ سب صحیح کام کرے تو اس کیلئے با وضو اول تین بار درود شریف پڑھے پھر سات سو چھیاسی 786بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمٰ o پڑھے اور آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر ایک بوتل پانی پر دم کرے اور وہ پانی صبح ناشتہ سے قبل اور سوتے وقت پلایا جائے تو انشاءاللہ تعالیٰ ذہن روشن ہو گا اور عقل و شعور میں اضافہ ہوگا۔
ہر قسم کی برکت کے واسلے
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی آمدن میں برکت ہو‘ گھر میں خیر و برکت ہو‘ دکان میں برکت ہو‘ خوب گاہک اور خریدار آئیں۔ اسی طرح وقت میں برکت ہو۔ غرضیکہ ہر قسم کی برکت ہو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت با وضو گیارہ سو بار جمعہ کے روز بعد نمازِ جمعہ یا بعد نماز عصر پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کی برکت کے دروازے کھل جائیں گے۔ وہ آیت یہ ہے:
ذٰلِکَ فَضلُ اللّٰہِ یُوتِیہِ مَن یَّشَآئُ ۱ وَاللّٰہُ ذُو الفَضلِ العَظِیمِ۔
گمشدہ چیز کا ملنا
گمشدہ چیز کے لئے یہ عمل بہت آسان ہے ۔ہر وقت‘ صبح و شام ‘دن رات برابر پڑھتا رہے ۔ناغہ نہ کرے اور بد دل ہو کر نہ چھوڑے اور یہ خیال کر کے پڑھے کہ انشاءاللہ میری چیز آج ہی مل جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ چیز چند دن میں مِل جائے گی ورنہ دو ماہ تک ضرور مل جائے گی۔ برابر بلا ناغہ پڑھنا شرط ہے۔
وَاذکُر رَّبَّکَ اِذَا نَسِیتَ۔(الکھف:24)
برائے دردِ سر
اگر کسی شخص کے سر میں درد ہو یا اسے چکر آتے ہوں۔ دماغی کمزوری میں مبتلا ہو ا س کے لئے درد کی جگہ ہاتھ رکھ کر یہ کلمات سات بار پڑھ کر سر پرپھونک مار دے۔ عورت خود اپنے سر کے درد کی جگہ کو پکڑ لے اور مرد پڑھ کر اس کے سر پر پھونک مار دے۔ چند مرتبہ کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ سر کا درد ختم ہو جائے گا اور دماغی کمزوری دور ہو گی۔دماغی کمزوری کیلئے یہ شرط ہے کہ یہ عمل روزانہ کسی وقت ایک ہفتہ (سات ۷ دن مسلسل کرے)۔وہ کلمات یہ ہیں:۔
اُسکُن سَکَنتَکَ بِالَّذِی لَہ مَا فِی اللَّیلِ و النَّھَارِوَ ھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ