Alshifa Natural Herbal Pharma

انار

انار شفاء بخش پھل ہے اور جنت کے میووں میں سے ایک ہے۔ حضور انور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا “انار کھاؤ اس کے اندرونی چھلکے سمیت کہ یہ معدے کو حیات نو عطا کرتا ہے۔“ انار دل و جگر کیلئے قوت بخش ہے۔ پُرانی کھانسی، یرقان، سینے کے درد، پیٹ کی سوزش اور بھوک کی کمی کیلئے انار مفید ہے۔ ٹی بی کے مریض کیلئے انار کا استعمال غذائیت بخش بھی ہے اور صحت بخش بھی دواؤں سمیت انار کھانا بصارت میں اضافے کا باعث بنتا ہے وہ مریض جنہیں عام غذائیں نہیں دی جا سکتیں انار کا جوس ان کیلئے غذائیت بخش صحت کا خزانہ ہے۔ انار سے لطیف خون پیدا ہوتا ہے موٹاپے پر قابو پانے کیلئے انار کا جوس نہایت آسان اور سستا نسخہ ہے جلد سے بار بار خون نکل رہا ہو تو انار کے دانے اس کیلئے مفید ہیں۔

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top