Alshifa Natural Herbal Pharma

الشفاء : اینٹی بائیوٹک ادویات کے نقصانات، معلومات

الشفاء : اینٹی بائیوٹک ادویات کے نقصانات، معلومات
قارئین محترم خالق کائنات نے انسانی جسم میں ان جراثیم کامقابلہ کرنے کے لیے بے مثال مدافعاتی نظام پیداکیاہوا ہے
جو بقول ایلوپیتھک حضرات کے بیماریاں پھیلاتے ہیں جب بھی کوئی مرض انسانی جسم پر حملہ آور ہوتا ہے تو یہ مدافعاتی نظام اس مرض کے خاتمے کے لیے بھر پور مزحمت کرتا ہے اور زیادہ تر امراض کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہو جاتا ہے ۔ بہت کم امراض ایسے ہوتے ہیں جو مدافعاتی نظام کو شکست دے کر جسم انسانی کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوتے ہیں ان کے خاتمے کے لیے دوا کا استعمال کرناپڑتا ہے اصولی طور پرتودواایسی ہونی چاہیے جو جسم کے مدافعاتی نظام کو طاقتور بنائے تاکہ وہ حملہ آور جراثیم یا وائرس کامقابلہ کرے اور ان کو شکست دے سکے۔
لیکن طب کے سب سے مشہورطریقہ علاج کا باواآدم ہی نرالا ہے جس میں جراثیم کا علاج اینٹی بائیوٹک ادویات سے کیا جاتاہے جو نقصان دہ اجسام کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فائدہ مند بیکٹریا و اجسام کو بھی نقصان پہنچانی کا باعث بنتی ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف بیماری پھیلانے والے جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں۔ بلکہ مدافعاتی نظام بھی تباہ ہوجاتا ہے ہمارا مدافعاتی نظام ہر چیز کے اثرات کو روکنے کی کوشش کرتا، لیکن اینٹی بائیوٹک دوا طاقت کی وجہ سے وہ اس کے اثرات کو روک نہیں پاتا اور ناکام ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بیماری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم میں بیماری کے قوت مدافعت بھی کم ہو جاتی ہے دوبارہ جب کبھی بیماری کی شدت کہیں زیادہ ہوتی ہے جس کے علاج کے لیے زیادہ طاقتور اثرات کی حامل اینٹی بائیو ٹک دوا کا استعمال زیادہ کرنا پڑتا ہے جو جسم کے مفید بیکٹریا کو نقصان پہنچا کر مدافعاتی نظام کو تباہ کر دیتی ہے جس کی وجہ سے مرض کا مقابلہ کرنا آسان نہیں رہتا۔
جو نسل انسانی کے لیے زیادہ خطرناک امراض پیدا کرنے کا سبب بنے گی اور ان کے خاتمہ کے لیے ایلو پیتھک طریقہ کا کے مطابق کو نئی اینٹی بائوٹک دوا تیار کرنا پڑے گی- آیا پھر نئ نسل نئ دوا واہ ڈاکٹر تیری عجب بہار
قارئین طبی اصولوں میں صرف اتنا کرنا پڑتا ہے کہ ان کی افزائش کے موافق غذاکو بند کر دیاجاۓ اور وہ غذا شروع کروادی جاۓ جومرض پیدا کرنے والے جراثیم کی زندگی کے لیے ناموافق ہو لیکن بیکٹریا کے لیے نشونما میں معاون ہو تاکہ مدافعاتی نظام طاقتور ہوکر نقصان دہ بیکٹریاوجراثیم وغیرہ کا خاتمہ کردے۔
اس طریقہ علاج سے پیچس میں ہریڑ آملہ اور ہیضہ میں سرخ مرچ یرقان میں مولی شلغم جیسی غذاؤں کے استعمال سے شفا کے معجزاتی نتائج عام دیکھے جا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top