Terms & Conditions
شرائط و ضوابط
طبی مشورہ کے وقت اردویا انگریزی میں اپنا نام اور مکمل ایڈریس ہاوس نمبر، ایریا اور شہر کانام اور رابطہ کیلئے موبائل ، نمبر یا ای میل ضرور لکھیں۔
طبی مشورہ طلب فرماتے وقت مرض کی ابتدا،موجودہ کیفیت ،سابقہ علاج اور زیر استعمال ادویہ ،پرہیزو احتیاطیں واضح تحریر فرمائیے۔ مشورے کے ساتھ اگرتجویز کی گئی ادویہ منگوانا ہوں تو (دوا ایک ماہ سے کم نہیں ملے گی) تجویزکی گئی ادویہ دوبارہ منگوانے کی ضرورت محسوس ہو توسابقہ نسخہ ضرور بتائیں اور جو ہم سے منگوائی گئی ادویہ استعمال کی گئی ہیں ان کے پیداشدہ نتائج کا ذکر ضرور کریں تاکہ دوبارہ بھیجنے والی ادویہ میں تبدیلی یا اضافہ کیا جا سکے۔
دوا کی پرانی قیمتیں منسوخ تصور فرمائیں کیونکہ کسی وقت بھی مارکیٹ ریٹ بڑھ سکتے ہیں الشفاء نیچرل ہربل دوا خانہ کا ادویہ کی قیمتوں کا بڑھانا انتہائی مجبوری کی حالت میں کرے گا۔ اس سلسلے میں ہم پر اعتماد فرمائیں یا بذریعہ فون قیمتوں کی تصدیق کر لیں اگر مطلوبہ ادویہ غلطی سے کم بھیج دی گئی ہوں تو ہم بقایا ادویہ روانہ کرنے کے پابند ہوں گے ادویہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فروخت شدہ ادویہ واپس یا تبدیل نہ کی جائیں گی۔ ان شاء اللہ جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
نوٹ؟ ادویہ کی قیمت کمپنی بینک اکاونٹ یا جاز کیش ایڈوانس جمع کروانا ہو گی ہم کیش آن ڈلیوری نہیں کرتے
ادویہ بذریعہ کوریئر (ٹی سی ایس) پارسل بھجی جاتی ہیں، پارسل نہایت احتیاط سے پیک کیے جاتے ہیں، الشفاء نیچرل ہربل دوا خانہ ادویہ پارسل بُکنگ کے بعد کمی، ٹوٹ پھوٹ اور لیکیج وپیکنگ کی خرابی سے بری الذمہ ہوگا۔ پارسل ملنے کے بعد اگرادویہ سے متعلق کوئی شکایت ہو تو براہ کرم پارسل واپس نہ بھجوائیں الشفاء نیچرل ہربل دوا خانہ کے نمبر پر رابطہ کریں۔ پارسل وصول ہونے کے پانچ روز بعد شکایات تسلیم نہ کی جائیں گی یاد رہے کہ ہمارا مقررکردہ کوئی نمائندہ، فرنچائز، برانچ یاسیلز ایجنسی نہیں ہے۔
ادویہ کا آڈروصول ہونے کے بعد تین روز میں (ٹی سی ایس) پارسل روانہ کر دیا جاتا ہے۔ اندرون ملک ڈلیوری دو دن کے اندر ہوتی ہے۔ انٹرنیشنل بیرون ممالک پارسل ڈلیوری پندرہ سے بیس دن میں ہوتی ہے کوریئر کی طرف سے تاخیریاگمشدگی کیلئے ہم ذمہ دار نہ ہوں گے
ادویہ کی قیمت ایڈوانس ادا کرنی ہوگی وی پی پارسل نہیں بھیجیں گے
ادویہ ہمیشہ مستند معالج کے مشورے ،تجویز کردہ مقداراور ہدایات پرہیز و غذا کے مطابق استعمال کریں، دوران علاج مضر اثرات کی صورت میں معالج سے رجوع کریں۔ازالہ مرض کی کوشش معالج کا فرض ہے، طبی مشورہ نہایت ذمہ داری اور پیشہ ورانہ دیانتداری کیساتھ دیا جاتا ہے۔ تاہم شفا دینے والا قادر مطلق ہے۔ادویہ کے کسی قسم کے غلط استعمال/ری ایکشن/سائیڈ ایفکٹس کے باعث جانی ومالی نقصان کا الشفاء نیچرل ہربل دوا خانہ اسکے مالکان، انتظامیہ یا اسٹاف ذمہ دار نہ ہوگا۔ ادویہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
موجود ادویہ کے علاوہ مرکبات اور دیسی ادویات آپکی خصوصی فرمائش پر تیار کروا کے روانہ کر سکتے ہیں