اس نسخہ دماغی یعنی اکسیر دماغ کے نسخے کی طرف آتے ہیں۔ اس نسخہ کو ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بعض افراد کو دائمی نزلہ کی وجہ سے بھی نسیان اور ضعف دماغ ہوتا ہے۔ اگر وہ روشن دماغ دو گولی صبح و شام ایک ماہ تک استعمال کریں اور پھر یہ نسخہ استعمال کریں تو قدرت کا مشاہدہ ہوگا۔ نسخہ
مغز بادام شیریں 250 گرام‘ مغز کدو‘ مغز خربوزہ‘ مغز خیار‘ مغز تربوز ہر ایک 30 گرام ہلیلہ سیاہ 20 گرام‘ پوست آملہ خشک 20 گرام‘ پوست بلیلہ 20 گرام‘ خشخاش 85 گرام‘ سونف 120 گرام‘ مرچ سفید دکنی 30 گرام تمام اجزا کوٹ پیس کر مصری آدھا کلو ملا کر کشتہ مرجان جواہردار 3 گرام اچھی طرح حل کرکے محفوظ رکھیں اور 20 گرام روزانہ صبح و شام نہار منہ استعمال کریں۔
کشتہ مرجان کسی اچھے دواخانہ سے لیں اور مغزیات پرانے نہ ہوں۔ اس کے استعمال میں بادی اور گرم غذاوں سے پرہیز کریں۔ نیز دماغی سکون اور نیند پوری کریں۔