Alshifa Natural Herbal Pharma

الرجی کا یہ نسخہ

الرجی
الرجی کا یہ نسخہ کتنے لوگوں کو بتایا اور خود بنا کر تقسیم کیا ۔۔لا تعداد لوگ اس نسخے سے مختلف قسم کی الرجی(خارش والی بغیر خارش والی) سے شفا یاب ہو چکے ہیں۔
ھوالشافی: پودینہ اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں‘ خشک ہونے پر وزن کر لیں۔ جتنا بھی ہو اتنی ہی ہموزن اجوائن لے لیں۔ دونوں کو کوٹ کر سفوف بنا لیں۔ صبح ‘ دوپہر ‘رات کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے چھوٹا چمچ پانی سے لیں ‘ بھول جائیں تو کھانے کے ایک گھنٹے بعد دوا لے لیں ۔ یہ سادہ الرجی کیلئے اور اگر خارش والی الرجی ہو تو اس نسخے کے ساتھ رات کو ایک گلاس پانی ابال کر اس میں گیارہ دانے عناب ڈال کر رکھ دیں اور صبح عناب کو پانی میں اچھی طرح کچل کر کپڑے میں چھان لیں اور اس پانی سے یہ دوا کھا لیں۔ بار بار کا تجربہ ہے کہ سات دن سے زیادہ عناب پینے کی نوبت نہیں آئی۔ اس الرجی کے نسخے سے لا تعداد لوگ شفا یاب ہو چکے ہیں آج کے اس خود غرضی کے دور میں ایک بندہ ایسا بھی ہے کہ جو پریشان حال مریضوں اور حالات کے مارے لوگوں کی خدمت کے ذریعے رضائے الٰہی میں مصروف ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حکیم صاحب کی کوششوں کو قبول فرمائیں اور اپنے خاص مقرب بندوں میں انکار شمار کریں۔

2 thoughts on “الرجی کا یہ نسخہ”

  1. خارش والی الرجی لیے جو آپ نے بتایا وہ عناب کا پانی نهار ساته دوا کهانی اور دوپہر شام کیا پانی ساته سففوف استمال کرنا یا نہیں
    نوازش ہو گی

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top