فاسٹ فوڈ سے شریانوں کی تنگی
فاسٹ فوڈ کے کھانے جھٹ پٹ تیار ملتے ہیں لیکن ان میں موجود چکنائی کھانے والوں کی شریانوں کو روغنی مادوں سے بھر دیتی ہے۔ الٹرا ساﺅنڈ سے ایسا کھانا کھانے والوں اور کم چکنائی والا کھانا کھانے والوں کی شریانوں کے جائزے سے ظاہر ہوا کہ پہلے گروپ کے خون میں چکنائی کی مقدار 50 گرام اور بغیر بالائی کا دودھ، پھل اور کم چکنائی والی روٹی کھانے والوں کے خون میںچکنائی کی مقدار محض 6 گرام تھی۔ پہلے گروپ کو بالائی والا آئس کریم، زیادہ چربی والا گوشت اور پنیر کے سینڈوچ
کھلائے گئے تھے۔
شریانوں میں چکنائی کھانے کے بعد صرف 3 سے 6گھنٹوں میں جمع ہو گئی اور خون کی روانی میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ اثر اگرچہ چند گھنٹوں تک رہا، لیکن اس سے یہ ضرور ثابت ہو گیا کہ ایسی روغنی غذائیں کھاتے رہنے سے شریانوں کی تنگی ہائی بلڈ پریشر اور حملہ قلب کا یقینی سبب بن سکتی ہے۔