دیگر :۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے کرب و غم کو دور کرنے کے لئے یہ دعاء تعلیم فرمائی۔
اَللٰھُمَ رَحمَتِکَ اَرجُوا فَلاَ تَکِلنِی اِلٰی نَفسِی طَرفَتَ وَاَصلِح لِی شَافِی کُلہ لاَ اِلٰہَ اِلاَ اَنتَ (مدارج النبوۃ، سن سنن ابی داؤد)
جامع دعاء
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ “بلا شبہ اور بالیقین میں ایسے کلمہ کو جانتا ہوں کہ اگر کوئی بھی مصیبت زدہ اسے پڑھے تو اللہ تعالٰی اسے اس مصیبت سے نجات عطا فرما دیتا ہے۔ وہ کلمہ میرے بھائی حضرت یونس علیہ السلام کا ہے جس سے انہوں نے تاریکیوں میں ندائی تھی۔
لاَ اِلٰہَ اِلاَ اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِی کُنتُ مِنَ الظٰلِمِینَ ہ (مدارج النبوۃ)
ترمذی شریف میں ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسے پڑھنے والے کی دعاء کو اللہ تعالٰی شرف قبولیت بخشا ہے۔ (ترمذی شریف)