سرعت انزال کیا ہے
سرعت انزال کیا ہے
حکیم محمد عرفان
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سرعت معنی، جلدی،اور انزال معنی،خارج ہوجانا،نکل جانا،باہر نکل آنا،وغیرہ
جماع کے وقت عضومخصوص کے داخل کرنے سے پیشتر یا داخل کرنے کے فوری بعد منی کاخارج ہو جانا سرعت انزال کہلاتا ہے
اگر کسی خوبصورت شکل کے دیکھنے یا اس کے چھیڑ چھاڑ یا اس کے تصورہی سے انزال ہو جائے تواس حالت کا شمار
ذکاوت حس،میں کیا جائے گا گویا ذکاوت حس کی شکایت سرعت انزال کی ترقی یافتہ صورت ہے
جماع کی حالت میںمنی کا اپنے مسکن میںٹھرا رہنا طبی اصطلاح میںامساک کہلاتا ہے واضح ہوکہ قوت امساک ہر شخص
میں مزاج کے اعتبارسے بلکل مختلف ہوا کرتی ہے طبعی امساک کی قوت کے بیان کرنے میں ماہرین میں بھی اختلاف ہے
چناچہ ایک گروہ کا کہنا ہے کہ قوت امساک قریب ایک منٹ سے پانچ منٹ تک قائم رہتی ہے،دوسراگروہ
اس بات کا قائل ہے
کہ قوت امساک مختلف طبا ئع کے لحاط سے نصف منٹ سے لے کرپندرہ منٹ تک قائم رہ سکتی ہے ،گویا نصف منٹ یا ایک
منٹ سے بھی کم مدت میںاگر قوت امساک جواب دیدے تو اسکا شمار،،سرعت انزال میں ہوتا ہے
سرعت انزال ایک مرض کی کیفیت ہے جس کا علاج ہر ممکن طور پر نہایت ضروری ہے اورعلاج سے قوت امساک کو طبعی
حالت میں لانا یہی سرعت انزال کا علاج ہے اور یہی نہیں بلکہ علاج اور مختلف طریقوں سے قوت امساک کو طبعی حالت سے
بھی کہیں ذیادہ دیر تک قائم رکھا جا سکتا ہے
اگر سرعت انزال کی شکایت حد سےتجاوزکر جائے تو اس کو ذکاوت حس کہتے ہیں لہذا معلوم ہونا چاہیے کہ ذکاوت حس کی شکایت ہے تو سب سے پہلے اس کا علاج کیا جائے اور اس کے بعد سرعت انزال کو دور کیا جائے بعض اوقات تو ایسا ہو تا ہے کہ ذکاوت حس کے موقوف ہو جانے کے بعد بھی سروت انزال کی شکایت باقی رہ جائے تو پھر سرعت انزال کا علاج کیا جائے
واضح رہے کہ جس طرح ذکاوت حس کی موجودگی میںسرعت انزال کودور کرنے والی دواؤں کا استعمال ذیادہ مفید نہیں ثابت
ہوتا بالکل اسی طرح سرعت انزال کی موجودگی میں قوت امساک کو طبعی حالت سے ذیادہ دیر تک قائم رکھنے والی دوائیں
،جو ممسک کہلاتی ہیں،قطعی بے کار ثابت ہوتی ہیں،یعنی جو لوگ سرعت انزال کا شکارہوں ان کو ممسک ادویہ سے قطعی
کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا
سرعت انزال کے اسباب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
منی کے نقائص،مثلا،منی کی حدت،منی کا پتلا پن،اور منی کا ذیادہ پیدا ہونا،،،،ضعف قوت ماسکہ،یعنی منی کی تھلیوں کا ایسا
ضعف جس کے سبب سے وہ منی روکنے پر قادر نہ ہوں،ایسی صورت میںدخول سے پہلے یا فوری بعد بغیر اُچھلے ہوے
خارج ہو جا تی ہے
مباشرت کے غیر فطری طریقے،مثلا،جلق،اغلام،کثرت جماع،غیر اصولی جماع،
شوق مباشرت،اگر جماع کا عادی عرصہ درازتک جماع نہ کرے اور اس کوشوق مباشرت بے چین کئے ہوئے ہواور پھر اس کو جماع کرنے کا موقع ملے تو وفور شوق اور بے خودی میں اس کی منی فوری خارج ہو جاتی ہے
دیگر خرابیاں
1پیٹ بھرکھانا کھانے کے بعد فوری جماع کرنا،سرعت کا باعث بنتا ہے،2بغیرانتشار کامل کے مباشرت کرنےسے عموما جلد
انزال ہو جاتا ہے،3،حرکات جماعی میں عضو مخصوص کے زریں حصہ کو ذیادہ رگڑلگنے سے بھی جلد منی خارج ہو جاتی ہے
bhi app k marz k hwaly sa bohat sary nuskha jat web site pr hin jo app ko asan lagy bna lin sab nuskha jat mujran hin allah k fzal sa