لہسن
استعمالی حصہ : جڑ (بلب) کا اوپری حصہ ۔ لہسن کی پوتھی ۔
کیفیت؛ لہسن تازہ ، پاوڈر اور تیل کی صورت میں دستیاب ہے۔تازہ لہسن کی خوشبو زوردار اور مخصوص ہوتی ہے ۔ لہسن کی حدت اور تیزی پکنے کےبعد کم ہوجاتی ہے۔ لہسن کی شروعات ایشا وسط سےہوئ ۔یہ خود رو صورت میں نہیں پایا جاتا۔ اس کی بشمارقسمیں ہیں۔
انڈین اور پاکستانی کھانوں میں لہسن کو پیاز کےساتھ دیرتک بھوناجاتا ہے۔ اگرلہسن کوبہت دیرتک بُھوناجائےتو کڑواہوجاتاہے۔ یہ بنیادی مسلہ کا ایک اہم جزہے۔ باقی مسالوں میں مل کر اسکی تیزی کی پہچان مشکل ہوجاتی ہے۔ انڈونشی اورچینی کھانوں کی اسٹرفرائ کم وقت لیتی ہے اسلئے ان کھانوں میں لہسن کی ہلکی بوموجود رہتی ہے۔ تھائ کھانوں میں لہسن کوبہت گرم تیل میں کرکرے ہونےتک تلتےہیں۔اور پھراس کودوسرے کھانوں کےسجانے کےلیےاستعمال کرتےہیں۔ دوسری تھائی ڈیشوں میں میں لہسن کو ہلکا تل کرسوپ اور شوربوں میں ڈالتےہیں ۔ آسٹریا ، چین اور بحیرہء روم کےارگرد کے ممالک میں کچا لہسن سلاد اور سرکہ کےساتھ استعمال ہوتا ہے۔ چین میں تازہ اورتلے ہوئے لہسن کی تیزی اور مزہ مختلف ہوتاہے۔ جنوبی انڈیا میں ھندو جین اور براھمن ذات میں لہسن کھانا منع ہے۔ کہا جاتاہے کہ لہسن کےاستعمال سےاکساہٹ اورترغیب پیدا ہوتی ہے۔