خواص لودھ پٹھانی
Lodh Tree
Lodh Pathani
دیگرنام : گجراتی میں لودھ، بنگالی میں لودھرا، تلیگو میں لڈوکا، اور انگریزی میں لودھ ٹری، کہتے ہیں
ماہیت : لودھ پٹھانی جس کو لودھ گجراتی بھی کہتے ہیں ۔اس کا درخت تیس یا چالیس فٹ کے قریب بلند ہوتاہے۔اس کا تنا دو تین انچ لمبا ایک یا ڈیڈھ انچ چوڑا کنارے کٹے ہوئے آگے سے نوکدار ہوتاہے۔پھول سفیداور خوشبودار ہوتے ہیں ۔جس کی خوشبو دور دور تک ہوا میں پھیلی ہوتی ہے پھل لمبوتر اور گول ہوتاہے۔اس درخت کا پوست بطوردواء مستعمل ہے۔اس کی لکڑی سفید رنگ کی ہوتی ہے۔چھال بھورے رنگ کی لیکن اندر سے سرخ سفیدی مائل ہوتی ہے
مقام پیدائش : ہمالیہ کے دامن میں آٹھ سے نو ہزار فٹ کی بلندی اور دریا سندھ کے کنارے کے علاوہ بنگال آسام برما میں پائے جاتے ہیں
مزاج : سرد وخشک ،درجہ دوم
افعال : قابض الیاف ،مغلظ منی ،مسکن درداور حابس الدم
استعمال بیرونی : لودھ پٹھانی زیادہ تر آشوب چشم میں تسکین درد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ چنانچہ اس کا ضماد آنکھ کے ارد گرد کیا جاتا ہے یا دیگر ادویہ کے ہمراہ پوٹلی میں باندھ کر پانی یا عرق میں بھگو کر آنکھ کے ارد گرد پھراتے ہیں دانتوں کو مضبوط بنانے کیلئے اس کو سنونات میں شامل کرتے ہیں اورنرم مسوڑھوں کے سیلان خون میں اس کے جوشاندہ سے غرغرے کراتے ہیں باریک پیس کر کان میں ڈالنے سے بہنے کو مفیدہے
استعمال اندرونی : رحم کے ریشے ڈھیلے پڑجانے کی وجہ سے کثرت حیض کی شکایت ہوتو کھانڈ کے ہمراہ اس کا سفوف بناکر دن میں دوتین مرتبہ چارروز تک کھلانا بہت مفیدہے۔اسہال خون ،اسہال بواسیری اور سیلان الرحم میں بھی سفوفاً استعمال کرتے ہیں ۔قابض ہونے کی وجہ سے اوعیہ منی کو تقویت دیتاہے۔مغلظ منی و حابس ہونے کی وجہ سے جریان تقویت باہ میں استعمال کرتے ہیں دودھیہ پیشاب اور مرض فیل پاء میں بہت مفیدہے۔پیپ کو بندکرتاہے
مصلح : آب مکوما یا آب کانسی مروق
بدل : ہلیلہ زرد
مقدارخوراک : ایک سے تین گرام
مشہور مرکب : سفو ف سیلان الرحم
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.