خواص مکو، عنب الثعلب
خواص مکو، عنب الثعلب
Rubrum ،Solanum Nigrum
دیگرنام : عربی میں عنب الثعلب فارسی میں روباہ تریک بنگالی میں کاک ماچی پشتو میں کرماچوتخنکے اور انگور تورہ، ملتانی میں کڑویلوں سندھی میں پٹ پروں پنجابی میں کانواں کوٹھی یا گاچ ماچ سنسکرت میں کاک ماچی اور لاطینی میں سوے نم نائگرم کہتے ہیں
ماہیت : مکو کا پودا گہرا سبز اور بہت سی شاخوں والاہوتاہے ان میں کانٹے نہیں ہوتے اوریہ جھاڑی نماپودا ایک سے تین فٹ اونچا ہوتاہے پتے لال مرچ کی ایک سے تین انچ تک بیضوی اورلمبے ہوتے ہیں اس کے پتوں کےکناروں پر دندانے یا خم ہوتے ہیں ۔پھول چھوٹے چھوٹے اور سفیدی مائل سرخ پانچ پنکھڑیوں اور ٹوپی پانچ دندانے والی ٹکٹ کی طرح ہوتی ہے
پھل گچھوں میں لگتے ہیں جو سبزیا سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں مکو کا پھل پیلے سبز بعدمیں قدرے زرد اور پک کرسرخ ہو جا تے ہیں ان کے اندر تخم خشخاش کے برابر چھوٹے چھوٹے ہر تخم ایک غلاف کے اندر بندہوتے ہیں خام حالت میں ان کا مزہ تلخ اورپختہ ہونے پر کسی قدرشیریں ہوجاتاہے خام پھل یا خشک شدہ اور سبز پتے دواًء مستعمل ہیں
خاص بات : سیاہ پھل والی مکو زہریلی ہوتی ہے دراصل یہ بیلاڈوناہے اس لئے اس کے داخلی استعمال کی اطباء نے ممانعت کی ہے لیکن یہ یادرکھیں ہومیوپیتھی میں بیلاڈونا بکثرت مستعمل دواء ہے
مقام پیدائش : مکو کی کاشت بھی کی جاتی ہے اور خودورو بھی عموماًموسم برسات میں پیداہوتی ہے یہ پاکستان ہندوستان ترکستان ایران یورپ اور شمالی امریکہ وغیرہ میں پیداہوتی ہے
مزاج : سرد خشک، درجہ دوم
افعال : رادع ،قابض مجفف ملطف مسکن حرارت محلل اورام جگر و اورام حارہ میں
استعمال بیرونی : رادع ہونے کی وجہ سے مفرداًیا مرکباًضماد کرتے ہیں ابتداء میں ضماد کرنے سے یہ رادع اور اس کے بعد محلل ہے ۔تنہا یادیگر ادویہ کے ہمراہ سوختگی آتش زخم آبلہ قروع ساعیہ اور سرطان کے زخم میں اس کا ضماد کیاجاتاہے اگر زبان اور منہ میں ورم ہوجائے تو اس کے جوشاندے سے تنہا یا مغز املتاس شامل کرکے غرغرہ کریں یہ غرغرہ خناق وغیرہ میں مفیدہے۔برگ مکو کا نیم گرم پانی کان ناک اور آنکھ کے ورم میں مفیدہے۔اور ان کے درد کو مسکن کرتاہے رحم کے ورم کو دورکرنے کے لئے اس کو تنہا یا آب مکو سبز مرہم داخلیوں میں ملاکر فرزجہ استعمال کرتے ہیں
استعمال اندرونی : عنب الثعلب خشک کو اورام احثاء خصوصاًورم جگر ورم معدہ اور استسقاء میں اس کے پتوں کا پانی نچوڑ کر پھر اس کو پھاڑ کر پلاتے ہیں استسقاء لحمی میں اس کے تازہ پتوں کی بھجیا پکاکرکھلاتے ہیں جس سے اسہال ہوکر مواد خارج ہوجاتاہے یہ حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے پیشاب لاتی ہے ورم جگر اور احثاء کے ورم کے لئے آب مکو سبز آب کاسنی سبز مروق ملاکر پلانا اطباء کا مشہور پسندیدہ نسخہ ہے ۔مکو کی جڑ کا جوشاندہ تھوڑا سا گڑملاکر پیناخواب آور ہے چیچک کے دانے دفعتاً کم ہونانے کی صورت میں علامات ردیہ مثلاً بے ہوشی وغیرہ پیداہوجائے تو مکو کا جوشاندہ پلانے سے دانے خوب کھل کر نکل آتے ہیں اور بے ہوشی ختم ہوجاتی ہے
فوائد خاص : محلل اورام ، استسقا ء لحمی
مضر : مثانہ کے امراض میں
مصلحَ : شہدخالص
بدل : ک اکنج پایاجاتاہے
مقدارخوراک : مکو خشک پانچ سے سات گرام تک آب مکو سبزمروق 50 گرام تک
مشہور مرکب : عرق مکو
یہ جگر معدہ اور رحم کے ورم کو تحلیل کرتاہے۔جگر اور رحم کے امراض میں بکثرت مستعمل ہے
مقدارخوراک : عرق مکو،ایک کپ عرق صبح نہارمنہ
اضافہ : مکو کو انگریزی میں
S. Nigrum
کہتے ہیں یہ سبزی کم اور بوٹی زیادہ ہے یہ خودرو ہوتی ہے۔ اسے بطور ترکاری بھی استعمال کیا جاتا ہے مگر مکو زیادہ تر ادویات میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا ذائقہ کچے کا تلخ لیکن پختہ کا شیریں ہوتا ہے۔ اس کے اجزا میں وٹامن اے، ای، اور سی کے علاوہ نمکیات، کیلشیم، فاسفورس، فولاد شامل ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج سرد خشک ہے، عام طور پر موسم برسات میں اگتاہے
اسکے فوائد حسب ذیل ہیں : جسم کی اندرونی بیرونی ہر قسم کی سوجن کا کامیاب علاج ہے ورم جگر، ورم معدہ اور استسقا میں مکو کے پتوں کا پانی نچوڑ کر چھان کر پلاتے ہیں۔ پیشاب آور ہے حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے پیٹ کے کیڑے اور پانی پڑ جانے میں بہت مفید ہے جگر اوراحشا کے ورم میں آب مکو سبز، آب کاسنی سبز ملا کر پلایا جاتا ہے رحم کے ورم کو دور کرنے کے لیے اس کے جوشاندہ میں کپڑا بھگو کر پیٹ کے نچلے حصے پر ٹکور کرتے ہیں۔ مکو کی جڑ کا جوشاندہ ہمراہ گُڑ پینا نیند لاتا ہے اسے صرف بیماری کی حالت میں ہی استعمال کیا جائے اور پکاتے وقت گھی، گرم مصالحہ ادرک وغیرہ ڈال کر پکائیں اور مناسب حد تک کھائیں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal