Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

درود شریف سے ہر لاعلاج مرض کا علاج

Benefits of Durood Shareef

درود شریف سے ہر لاعلاج مرض کا علاج

ہر لمحہ دل میں کوئی چھوٹا سا درود شریف پڑھتے رہیں۔ آپ انشاءاللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں میں شامل رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے سارے تفکرات کی کفایت کرے گا اور آپ کی تمام حاجات پوری کرے گا۔

حضور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو ہر روز یا ہر شب مجھ پر درود بھیجا کرے۔ مجھ پراس کی شفاعت کرنا واجب ہوگی۔

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ حضورپرنور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جہاں کہیں بھی ہو مجھ پر درود شریف پڑھتے رہا کرو۔ بیشک تمہارا درود شریف مجھ تک پہنچتا رہتا ہے۔

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کہ جو شخص

فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد مجھ پر ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھے گا اللہ تبارک و تعالیٰ اس کی 100حاجات پوری کریگا۔

درود شریف دلوں کا نور ہے‘ گناہوں کا کفارہ ہے۔ زندہ اور مردوں دونوں کیلئے رحمت ہے۔ درود دعا بھی ہے اور دوا بھی۔ درود سوغات بھی ہے۔ درود اللہ اور ملائکہ کی سنت بھی اور قبولیت دعا کا سبب بھی۔ (ہر دعا کے اوّل و آخر درود شریف پڑھنا چاہیے) چند آسان مگر عظیم برکات کے حامل درود شریف درج ذیل ہیں۔

روحانی ترقی کے لیے

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی کُلِّ لَمحَةٍ وَّ نَفَسٍ بِعَدَدِ کُلِّ مَعلُومٍ لَّکَ۔

اس درود شریف کا کثرت سے ورد کرنے والا بہت جلد روحانی ترقی حاصل کرے گا اور غیب سے اصلاح ہوگی۔

ہر مشکل کا حل

کوئی بھی ایسی مشکل جس سے چھٹکارا ناممکن نظر آرہا ہو ایسی حالت میں روزانہ ایک ہزار دفعہ اس درود کو پڑھنا مشکلات میں کفایت کرتا ہے۔

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی سَیَّدِنَا مُحَمَّدٍ قَدضَاقَت حَیلَتِی اَدرِکنِی رَسُول اللّٰہ

برائے کشادگی رزق

جو کوئی اپنے رزق میں برکت‘ فراخی اور کشادگی چاہتا ہو اور صدقہ دینے کیلئے اس کے پاس کوئی چیز نہ ہو تو اس درود کو پڑھے اس سے رزق میں وسعت اور برکت ہوتی ہے اور یہ صدقہ کا نعم البدل بن جاتا ہے۔

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ وَصَلِّ عَلٰی المُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَالمُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِo

ہر لاعلاج مرض کے لیے

کسی بھی قسم کا مرض ہوجو ٹھیک ہونے میں نہ آرہا ہوتو اس درود پاک کا شفاءہونے تک کثرت سے ورد کرنا انتہائی مجرب ہے

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَدَوَائِہَا وَعَافِیةِ الاَبدَانِ وَ شِفَائِہَا وَنُورِالاَبصَارِ وَضِیَائِہَا وَعَلٰی اٰلِہ وَ اَصحَابِہ وَ بَارِک وِسَلِّمo

گناہوں کی معافی کے لیے

(بروز جمعة المبارک بعد نماز عصر80 باریہ پڑھیں تو80 سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَاٰلِہ وَ اَصحَابِہ وَسَلِّمo

چوری، خوف، حادثات سے حفاظت کے لیے

جس شخص کو چوری کا ڈر ہویا کسی قسم کا خوف ہوتو اس درود کو ورد زبان رکھیں انشاءاللہ حفاظت ہوگی۔

صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا کَمَا یَنبَغِی الصَّلٰوةُ عَلَیہِo

درود خضری کے بھی بے شمار فوائد ہیں اور اسی طرح خوف و حادثات سے حفاظت کیلئے بہت مجرب ہے۔

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہ وَ اَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّم o

درود دیدار

مزارع الحسنات میں درج ہے کہ اگر کوئی شخص اس درود شریف کو پڑھے تو ستر ہزار فرشتے ایک ہزار دن تک اس شخص کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھتے رہتے ہیں۔ پہلی امتوں کی عمریں ہزار ہزار سال ہوتی تھیں اس لیے وہ عبادت بھی زیادہ کرتے تھے۔

اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی عمریں تو کم کردیں لیکن عبادت کاثواب ہزار گناہ کردیا۔ جذب القلوب میں لکھا ہے کہ ”جو شخص محبت اور پاکیزگی کے ساتھ ہمیشہ پڑھے گا وہ دیدار نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہوگا۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَاتُحِبُّ وَتَرضٰی لَہ

درود الطاہر

حضرت شیخ عبدالکریم الشرابانی رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب میں لکھا ہے کہ ”درود شریف پڑھنے سے منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے شرط یہ ہے کہ ایک ہی سانس میں گیارہ بار پڑھا جائے۔

شیخ شرابانی رحمتہ اللہ علیہ اور دوسروں نے کئی مرتبہ آزمایا ہے اور یہ طلوع سحر کی مانند سچا ثابت ہوا۔

درود شریف: اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلَی النَّبِیِّ الطَّاہِرِ

درود خاص

اس درود پاک کی رحمتیں اور برکتیں اور فوائد لکھنا ناممکن ہے اس درود پاک کو پڑھنے والا ولی اللہ بن جاتا ہے۔ جب بھی کبھی رنج و غم یا اچانک مصیبت نازل ہوجائے تو اس درود شریف کاورد کریں انشاءاللہ تعالیٰ تمام مشکلات حل ہوجائینگی۔درود خاص یہ ہے:

صَلَّی اللّٰہُ عَلَیکَ یَامُحَمَّدُ نُورمِّن نُورِ اللّٰہ

benefits of fig- انجیر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

benefits of fig-انجیر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
قرآن مجید میں انجیر کے بارے میں
انجیر کی افادیت
مفسرین کا خیال ہے کہ زمین پر انسان کی آمد کے بعد اس کی افادیت کے لئے سب سے پہلا درخت جو معرض وجود میں آیا، وہ انجیر کا تھا۔ اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرکے کھانا ہے۔قرآن مجید میں انجیر کے بارے میں ارشاد
قرآن مجید میں انجیر کا ذکر صرف ایک ہی جگہ آیا ہے مگر بھرپور ہے۔
والتین والزیتون ہ وطور سینین ہ وھذا البلد الامین ہ لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم ہ (التین: 4-1)
ترجمہ: “قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی اور اس دارالامن شہر کی کہ انسان کو ایک بہترین ترتیب سے تخلیق کیا گیا۔“حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت فرماتے ہیں کہ سفر کے دوران کی نمازوں میں نبی اکرم نور مجسم ایک رکعت میں سورہ التین ضرور تلاوت فرماتے تھے۔ تفسیری اشارات کے طور پر دیکھیں تو اللہ عزوجل نے انجیر کو اتنی اہمیت عطا فرمائی کہ اس کی قسم اردشاد فرمائی
جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ اس کے فوائد کا کوئی شمار نہیں۔
انجیر کے بارے میں ارشادات نبوی
حضرت ابوالدرداء روایت فرماتے ہیں کہ نبی کی خدمت بابرکت میں کہیں سے انجیر سے بھرا ہوا تھال آیا۔ انہوں نے ہمیں فرمایا کہ “کھاؤ“۔ ہم نے اس میں سے کھایا اور پھر ارشاد فرمایا۔ “اگر کوئی کہے کہ کوئی پھل جنت سے زمین پر آ سکتا ہے تو میں کہوں گا کہ یہی وہ ہے کیونکہ بلاشبہ جنت کا میوہ ہے۔ اس میں سے کھاؤ کہ یہ بواسیر کو ختم کر دیتی ہے اور گنٹھیا (جوڑوں کا درد) میں مفید ہے۔
انجیر کو بطور پھل اللہ تعالٰی نے اہمیت دی اور نبی اکرم، رحمت دو عالم، سرور کائنات، نور مجسم اسے جنت سے آیا ہوا میوہ قرار دینے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ بواسیر کو ختم کر دیتی ہے۔ علمی لحاظ سے یہ ایک بڑا اعلان ہے جو عام طور پر علم طب میں فاضل اطباء بڑی مشکل سے کرتے ہیں مگر جوڑوں کے درد میں اس کو صرف مفید قرار دیا، اس لئے یہ امور انجیر سے فوائد حاصل کرنے کے سلسلے میں پوری توجہ اور اہمیت کے طلبگار ہیں۔انجیر میں پائے جانے والے کیمیائی اجزاء
انجیر میں موجود کیمیائی اجزاء کا تناسب یوں ہے
لحمیات 5. 1
نشاستہ 0 . 15
حدت کے حرارے 66
سوڈیم 6. 24
پوٹاشیم 88. 2
کیلشیم 05. 8
مگنیشیم 2. 26
فولاد 18. 1 تانبہ 07. 0
فاسفورس 26
گندھک 9. 22
کلورین 1. 7
ایک سو گرام خشک انجیر میں عام کیمیائی اجزاء کا یہ تناسب اسے ایک قابل اعتماد غذا بنا دیتا ہے۔ اس میں کھجور کی طرح سوڈیم کی مقدار کم اور پوٹاشیم زیادہ ہے۔ ایک سو گرام کے جلنے سے حرارت 66 حرارے حاصل ہوتے ہیں۔ حراروں کی یہ مقدار عام خیال کی نفی کرتی ہے کہ کھجور یا انجیر تاثیر کے لحاظ سے گرم ہوتے ہیں۔ وٹامن الف۔ ج کافی مقدار میں موجود ہیں اور ب مرکب معمولی مقدار میں ہوتے ہیں۔طبی شعبہ کی تحقیقات کے مطابق یہ پرانی قبض، دمہ، کھانسی اور رنگ نکھارنے کے لئے مفید ہے۔ پرانی قبض کے لئے روزانہ پانچ دانے کھانے چاہئیں جبکہ موٹاپا کم کرنے کے لئے تین دانے بھی کافی ہیں۔ اطباء نے چیچک کے علاج میں بھی انجیر کا ذکر کیا ہے۔ چیچک یا دوسری متعدی بیماریوں میں انجیر چونکہ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتی ہے اور سوزشوں کے ورم کو کرتی ہے۔ اس لئے سوزش خواہ کوئی بھی ہو، انجیر کے استعمال کا جواز موجود ہے۔

دماغ پر انجیر کے اثرات
افسنتین جو کا آٹا اور انجیر ملا کر کھانے سے متعدد دماغی امراض میں فائدہ ہوتا ہے۔ انجیر میں کیونکہ فاسفورس بھی پایا جاتا ہے اور فاسفورس چونکہ دماغ کی غذا ہے، اس لئے انجیر دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ ضعف دماغ میں بادام کے ساتھ انجیر ملا کر کھانے سے چند دنوں میں دماغ کی کمزوری ختم ہو جاتی ہے اور یہ کم خرچ اور بالانشین نسخہ ہے۔ انجیر کیونکہ ہر قسم کے درد کے لئے مفید اور مؤثر ہے۔ اس لئے درد سر میں انجیر کو کھانا مفید اور مؤثر ہے۔

انجیر کے دانتوں پر اثرات
کیلشیم کیونکہ دانتوں کی غذا ہے، کیلشیم انجیر میں پایا جاتا ہے۔ اس لئے انجیر کو چبا چبا کر کھانے سے دانت مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں۔

دمہ اور کھانسی میں انجیر کے فوائد
قدرت کی عطا کردہ اس خاص نعمت یعنی انجیر میں نشاستہ بھی موجود ہے اور نشاستہ چونکہ سینہ کی اور حلق کی کھڑکھڑاہٹ کو دور کرتا ہے۔ اس لئے میتھی کے بیج، انجیر اور پانی کا پکا کر خوب گاڑھا کر لیں۔ اس میں شہد ملا کر کھانے سے کھانسی کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔ انجیر کیونکہ مخرج بلغم ہے، اس لئے یہ دمہ میں مفید پائی جاتی ہے۔ دمہ میں چونکہ بلغم گاڑا ہوتا ہے، اس لئے حال ہی میں کیمیا دانوں نے اس میں ایک جوہر Bromelain دریافت کیا ہے جو بلغم کو پتلا کرکے نکالتا ہے اور التہابی سوزش کم کرتا ہے۔

انجیر میں غذا کو ہضم کرنے کی خصوصیت
غذا کو ہضم کرنے والے جوہروں کی تینوں اقسام یعنی نشاستہ کو ہضم کرنے والے لحمیات کو ہضم کرنے والے اور چکنائی کو ہضم کرنے والے اجزاء عمدہ تناسب میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں ان اجزاء کی موجودگی انجیر کو ہر طرح کی خوارک کو ہضم کرنے کے لئے بہترین مددگار بنا دیتی ہے۔

انجیر سے جگر اور پتہ کی سوزش کا کامیاب علاج
انجیر چونکہ محلل اورام ہے۔ اس لئے جگر کا ورم اور سوزش میں بہت کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جگر اور پتہ کو تمام غلیظ مواد سے صاف کرتی ہے۔ انجیر میں چونکہ فولاد بھی پایا جاتا ہے، اس لئے یہ جگر جو طاقت دیتی ہے اور خون صالح پیدا کرتی ہے۔

انجیر سے برص کا مکمل علاج
برص چونکہ بلغمی مرض ہے، اس لئے اس بیامری میں انجیر اندرونی اور بیرونی طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
طب یونانی کے مشہور نسخہ سفوف برص کا خود عامل انجیر ہے۔ پوست انجیر کو عرق گلاب میں کھرل کرکے برص کے داغوں پر لگایا جاتا ہے اور آدھ چھٹانک انجیر اس کے ساتھ کھانے کو بھی دی جاتی ہے جس سے مرض ایک دو ماہ میں مکمل جاتا رہتا ہے

 

Read More

Removal of Kidney Stones گردے کی پتھری کاعلاج



 

 

 

Removal of Kidney Stones گردے کی پتھری کاعلاج
12 گھنٹے کے اندر گردے کی پتھری بالکل ختم۔ نسخہ یہ ہے: 20 گرام کالی مرچ‘ باٹکی گول نوشادر ‘ لیموں دیسی 4عدد‘ پانی آدھا کلو‘ کالی مرچ اور نوشادر کو باریک پیس لیں، لیموں کاٹ کر توے پر گرم کریں جب لیموں اچھی طرح گرم ہوجائے تو کالی مرچ ا ور نوشادر سفوف پر رکھ دیں‘ کالی مرچ ا ور نوشادر پر لگے ہوں لیموں آدھا کلو پانی میں نچوڑ دیں۔دن میں 5سے6 دفعہ پئیں‘انشاءاللہ12 گھنٹے کے اندر گردے کی پتھری خارج ہوجائے گی۔ نہایت مجرب نسخہ ہے

ہاتھ کی کلائی کے درد کا علاج

ہاتھ کی کلائی کے درد کا علاج

کارپل ٹنل کے مریض کے ہاتھ کی کلائی کے درد کا گھریلو علاج یہ ہے کہ پہلے نیم گرم پانی سے متاثرہ حصے کی چند منٹ ٹکور کریں اور بعدازاں خشک کر کے روغن زیتون (آلیو آئیل) کا ہلکا مساج کریں ۔یہ سب رات سوتے وقت کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ تھوڑا سا ادرک(3گرام) روزانہ رات سوتے وقت چبا کر کھانے سے فائدہ مزید جلد ہو سکتا ہے۔ آیور ویدک سپورٹس میڈیسن کایہ نسخہ آزمایاہوا ہے

fruit bair ,علاج پھل بیر سے

Treatment of fruit beer,علاج پھل بیر سے

بیر ایک پھل ہے اس میں قدرتی طور پر صحت مند فوائد کا ایک بڑا حصہ موجود ہوتا ہے اس میں وٹامن سی اور گلو کوز کے اجزاء پائے جاتے ہیں اس میں غذائیت کم ہوتی ہے مگر وٹامن بی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے ۔
یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اس لئے گرم مزاج لوگوں کو اس کا استعمال کرنا چاہئیے ۔
اس کے پتے زخم پر باندھنے سے وہاں سے جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے ۔
بیری کے درخت کا گوند خشک کھانسی میں بہت مفید ہوتا ہے ۔
اس کو کھانے سے بے خوابی کی شکایت دور ہو جاتی ھے ۔
بیر خون کو صاف کرتا ہے اور چہرے کو سرخ و تروتازہ بناتا ہے ۔
 گرمی کے اثر سے اگر جسم پر ورم آجائے تو بیری کے پتوں کا لیپ کرنے سےورم دور ہو جائے گا اور آ جائے گا ۔
بیری کے پتوں کو جوشاندے کی طرح پکا کر اس سے سر کے بال دھونے سے بال مضبوط ‘ لمبے ‘ چمکدار اور صحت مند ہو جاتے ہیں گرنے سے رک جاتے ہیں اور خشکی بھی دور ہو جاتی ہے ۔

 

Read More

Zm zm benefits of global,زم زم کے ہمہ گیر فوائد

Zm zm benefits of global,زم زم کے ہمہ گیر فوائد

اذیت ناک بیماریاں ایک گھونٹ سے ختم

محدثین رحمھم اللہ علیہم کے مشاہدا ت
حضرت عبداللہ بن مبارک رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں بیان کر تے ہیں کہ جب انہو ں نے حج کیا اور آب زمزم پر آئے تو یوں دعا کی ۔ ”اے پروردگار ! ابن المو الی کو بن المنکدر نے بتایا اور انہوں نے حضرت جا بر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ آپ کے پیغمبرانے فرمایا ہے کہ زمزم کا پانی جس غر ض سے بھی پیا جائے مفید ہو گا، میں اسے ان اصحاب کے کہنے پر پی کرتیری رحمت کا طلب گا ر ہوں“ ابن الموالی علم حدیث میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں ، اور ان کی روایت ہمیشہ معتبر سمجھی جا تی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ زمزم کا پانی باعث شفا ہے، حضرت امام ابن القیم رحمتہ اللہ علیہ نے کہا کہ میں نے ذاتی مشاہدہ کیا ہے کہ زمزم پینے سے پیٹ میں پانی کے مر ض سے شفا یا ب ہو ۔ا میرا چشم دید واقعہ ہے کہ اس کے علا وہ بڑی اذیت نا ک بیما ریو ں کے مریض اللہ کے فضل سے زمزم شریف پی کر شفا یا ب ہوئے ۔
زم زم کے ہمہ گیر فوائد
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زم زم کا پانی جس نیت اور ارادے سے پیا جائے، اللہ تعالیٰ اسے پورا کر دے گا۔ مسلمانوں کیلئے مزید کسی دلائل و براہین کے بغیر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو بغیر چوں و چراں قبول کر لینا بہتر ہے۔ کیوں کہ حضور نبی انور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بات سچی ہے آپ کا ہر ارشاد درست ہے۔ گویا حضرت جابر رضی اللہ عنہ والی روایت کا مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ اگربیمار انسان مرض سے نجات کیلئے ، پیاسا تسکین پیاس کیلئے، بھوکا احساس بھوک کی دوری کیلئے ، غم زدہ رنج و ملال سے کنارہ کشی کیلئے، اور محتاج حاجت روائی کیلئے اللہ پر یقین رکھتے ہوئے زم زم کا پانی خوب سیر ہو کر پئے گا تو اللہ رب العزت اس کی خواہش کو پورا کر دے گا۔
اس سلسلے میں حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ ،حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمتہ اللہ علیہ ،حافظ بن حجر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم نے جس غرض کیلئے زم زم پیا اللہ تعالیٰ نے مراد پوری کی۔ انہی خصوصیات اور منافع کو سامنے رکھتے ہوئے ایک شاعر نے بھی لب کشائی کچھ اس طرح فرمائی ہے ۔
”دوسرے شہروں کی نہریں اپنی روانی کیلئے بابرکت ہیں لیکن زم زم کا پانی اپنی شیرینی ،مٹھاس ، نمکینی اور ملاحت کیلئے مخصوص ہے۔“آب زم زم کی خصوصیات اور اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کی روشنی میں جدید محققین نے آب زم زم شریف کا تجزیہ کیا، تاکہ اس کے مسکن پیاس مغذی اور شفائی تاثیرات کا سر بستہ راز افشاں ہو سکے چنانچہ سب سے پہلے یہ اہم کا رنامہ ایک مصری ڈاکٹرنے سر انجام دیا اس کے مطابق آب زم زم شریف میں بے شمار طبی فوائد مضمر ہیں جن کی تفصیل آئندہ اوراق میں آئے گی۔ ان شاءاللہ۔

Healing of ulcers and tyzabyt, تیزابیت اورالسر سے مکمل نجات

Healing of ulcers and tyzabyt, تیزابیت  اورالسر سے مکمل نجات

بات تو سبھی جا نتے ہیں پُر تعیش زندگی نے جہا ں مزاجو ں میں بگاڑ پیدا کیا وہا ں انسانی صحت بھی زوال پذیرہوئی ہے۔ یہ بات تو سبھی جا نتے ہیں کہ ہم جب بھی فطری زندگی سے روح گردانی کر ینگے اور فطر ت سے بغاوت دن رات اوڑھنا بچھونا بن جا ئے گا تو پھر ایسی لاعلا ج بیما ریا ں جن سے معا لج اور فریقین دونوں عا جز آچکے ہیں، پیدا ہونگی۔ آپ یقین جانئے ایسی غذائیں جن کا ذائقہ تو بہت اچھا اور خوشنمائی میں دلفریبی لذت ایسی کہ دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آئے ۔ لیکن ان غذاﺅ ں کا کیا کریں جوہمارے جسم کو مریض اورمعدہ کو چھلنی کر دے ۔ آنتیں بالکل کمزور ہو جائیں اور ان کے اندر قوت ہا ضمہ نا قص ہو جائے توایسے شخص کی زندگی کے شب و روز کیسے ہو نگے ۔ پھر ا سکے چہرے کا کیا حال ہو گا ۔ چاہے وہ ظاہر میک اپ سے اپنی رونق بحال کرنے کی کو شش کرے ۔ دولت جمع کرنے کی دوڑ دھوپ، سرمایہ کاری میں سبقت لے جا نے کا مزاج اور پھر اس میں نفع و نقصان کی ہر وقت سوچیں ۔ راتوں کابے چین شخص جو سو چو ں میں سو یا، فکر و ں میں کھو یا اور یو ں صحت سے ہا تھ دھویا ۔ جی ہا ں ایسے لوگ ایک ایسی تکلیف میں مبتلا ہو تے ہیں جسے معدے کا السر یا آنتو ں کا زخم بھی کہتے ہیں ۔پھریہی لو گ ہوتے ہیں کہ جو ذائقوں کی لذت سے محروم ہو جا تے ہیںکیونکہ پھر انہیں ساری عمر چٹخارے دار غذائیں اور زیا دہ سو چ و فکر سے پرہیز کرنا پڑتا ہے ۔ ابھی زیا دہ عرصہ ہی نہیں گزرا ایک شخص اپنی داستان غم بیا ن کر تے ہوئے آبدیدہ ہو گیا کہ میرے پاس دنیا کی ہر نعمت ہے، وہ فوج کے ایک بڑے ریٹا ئرڈ آفیسرتھے ۔ کہنے لگے میں جب بھی چا ہوں اور جتنا چاہو ں کوئی بھی چیز خرید سکتا ہو ں لیکن کیا کرو ں سا ری لذتیں اور سارے فائدے مجھ سے روٹھ گئے ہیں ۔ میں کوئی بھی چیز کھا تے ہوئے کئی بار سوچتا ہو ں کہ نا معلوم کہ میرے معدے اور آتنو ں میں اس کا رد عمل کیا ہو گا ، ہضم ہو گی ، جزو بدن بنے گی یا مصیبت کا ذریعہ بن جا ئے گی ۔ ٹھنڈی آہ بھر کر کہنے لگے کیا وقت تھا کہ لا ہو ر کی ہر کھانے پینے والی دکان سے میری شناسائی تھی اور ہر چیز ہضم بھی ہو جا تی تھی۔ کبھی مجھے کھٹے ڈکا ر تک نہیں آئے تھے ۔ لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ تمام ٹیسٹ اور رپو رٹیں مجھے السر بتاتی ہیں ۔ میرے لیے چند غذائیں باقی رہ گئی ہیں اورمیں انہی پر گزارہ کر کے زندگی کے شب و روز کا ٹ رہا ہوں۔ جب تک ادویا ت کھا تا رہو ںاور السر کے لیے سخت پرہیز کر تا رہوں تو فا ئدہ رہتا ہے ۔ اگر پھر پرہیز یا دوائی(کی صرف ایک خوراک )بھی چھوڑ دو ں تو سخت تکلیف کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ میں نے انہیں السرکے لیے یہ بار بار کا آزمو دہ، بلا مبالغہ ہزاروں مریضو ں پر اس استعمال کے بعد کا میا ب نسخہ انہیں دیا اور چند ہفتے استعما ل کرنے کی ترغیب دی ۔شان کریمی سے بہت جلد صحت یا ب ہو گئے ۔ ایک خاتو ن اپنے جوان سالہ بیٹے کو ہمراہ لائیں۔ رنگ بالکل پیلا ۔پہلی نظر میں محسو س یہی ہوا کہ شاید اُس کو یر قان ہے ۔ لیکن جب حا لا ت سنے تو معلو م ہو اکہ معدے کا السر ہے۔ آنتیں بہت زیا دہ متا ثر ہیں۔ حیرانگی اس با ت کی ہوئی کہ آخر ا س پھو ل پر خزاں اتنی جلد کیو ں آگئی؟ تحقیق حال کے بعد معلوم ہو اکہ غلط صحبت کی وجہ سے شراب ،چرغہ، کڑاہی اور تیز چبھتا ہو اکو لڈ ڈرنک اس کی بیماری کا سبب ہیں۔ اس کی زندگی سے یہ تمام چیزیں ختم کر ا کر جو کا دلیہ ، کسی وقت انار کا رس اور یہی نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ کچھ ہی عرصہ میں جوان وا قعی جوان ہو گیا اور چہرے کی سرخی اس کی حقیقی عمر کی نشا ندہی کر رہی تھی ۔ قارئین کتنے ایسے وا قعات ہیں کہ جن میں مریضو ں کے پا س السر کے لیے مہنگی دوائیں خریدنے کی استعداد نہیں ہو تی تھی ۔ لیکن جب انہو ںنے یہ نسخہ استعمال کیا تو سالوں کی بیما ری حتیٰ کہ معدے کی تیزابیت، جلن، کھٹے ڈکا ر، کھانا منہ کو آنا، کھا نا کھانے کے فوراً بعد درد یاخالی پیٹ سخت تکلیف ، یہ تمام بیماریاں بالکل ختم ہو گئیں ۔ ایک اور فا ئدہ جو بار با رکے تجربا ت سے سامنے آیا وہ یہ ہے کہ ایسے لو گ جن کے اندر خون کی کمی تھی، چہرے کا رنگ سیا ہ یا پیلا پڑ گیا تھا۔ جب انہو ں نے اس دوا کو مستقل استعمال کیا تو بہت ہی اچھی تبدیلی رونما ہوئی اور خون کی کمی بالکل ختم ہو گئی۔ ایسے لوگو ں کو بھی فا ئدہ ہوا جن کے خون میں سرخ ذرا ت کی کمی تھی یا ان کی ہیمو گلو بین بالکل کم تھی ۔ انہیں بھی اس کا بہت ہی زیا دہ فائد ہ ہوا ۔ میرا ایک دفعہ کا نہیں بلکہ با ر با ر کا تجر بہ ہے۔ کہ ایسے مریضو ں کا جن کے لیے سرجری تجو یز ہوئی اور یہ مشورہ دیاگیا کہ ان کا وہ حصہ جو السر کی وجہ سے بہت ہی متاثر ہو گیا تھا ،کا ٹ دیا جائے لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل و کر م کہ یہ دوائی جو مجھے ایک مخلص دوست کے ذریعے سے ملی اور میں نے بے شما ر لوگو ں پر آزمائی، آج بغیر کسی بخل کے قارئین کی نذر کر تا ہو ں۔ لوگ کہتے ہیں کہ حکیم نسخہ چھپا تے ہیں کیا ایک شخص کے عمل کا اطلا ق سبھی پر ہو تا ہے ؟نہیں سب نہیں چھپاتے ۔

ھوالشا فی
مغز کشنیز ۔ گو ند کیکر ۔ رال سفید ۔ ملٹھی (ہر ایک 50 گرام) چینی 40 گرام کو ٹ پیس کر کے ملا لیں۔ ایک چائے کا چمچ پانی کے ہمراہ دن میں تین بار استعمال کریں ۔
انشا ءاللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا ۔

Sleep is very effective head of the oil,سر سوں کا تیل بہت مفید ہے

Sleep is very effective head of the oil,سر سوں کا تیل  بہت مفید ہے

امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سر سوں کا تیل جسم میں کولیسٹرول کو کم کر نے میں بہت مفید ہے۔امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سرسوں کے تیل کا بطور غذا استعمال جسم میں کو لیسٹرول کو کم کر نے میں مفید ہے۔ اسے سلاد میں ڈال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہا رورڈ یونیور سٹی کے حالیہ تحقیق میں مزید بتایا کیا گیا ہے کہ روز مرہ کی خوراک میں سرسوں کے تیل کے تھوڑے سے استعمال سے5 ماہ میں کو لیسٹرول لیو ل29فیصد کم ہو سکتا ہے ۔واضح رہے کہ جسم میں کولیسٹرول کے اضافے سے شریانوں میں Atherosclerosis

زیادہ مقدار میں جمنے لگتا ہے جو دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہےسرسوں کے تیل میں دیگر تیلوں کے مقابلے میں چکنائی کی مقدار نصف ہوتی ہے۔

Medical benefits of papaya,پپیتے کے طبی فوائد

پپیتا

 

 

 

 

 

 

Medical benefits of papaya,پپیتے کے طبی فوائد

پپیتا – مشرق میں پیدا ہونیوالا ایک عام پھل پپیتا مغرب میں بہت زیادہ اہمیت حاصل کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پھل میں انٹی کیسز خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ محققین نے افزودہ رسولیوں کے خلاف پپیتا کی سرطان کش خصوصیات کے بارے میں دستاویزات مجمع کی ہیں۔ ان میں رحم، چھاتی، جگر، پھیپھڑے اور لبلبے کے سرطان خلیات سے بننے والی رسولیاں بھی شامل تھیں۔ اس سلسلے میں پپیتے کے خشک پتوں کو جوش دیکر حاصل شدہ عرق سرطانی خلیات پر ڈالا گیا جس سے رسولی کو ختم کرنے والے سالموں کی پیداوار بڑھ گئی تھی اور جسم کے مدافعتی نظام کی مدد سے ٹیومرز کا انسداد ممکن ہو گیا تھا۔ یہ بھی معلوم پوٹا کہ عرق سے نارمل خلیات سے زہریلے اثرات سے محفوظ تھے۔ یہ بھی ایک بڑی کامیابی تھی کیونکہ اب تک کیسز کے جیتنے علاج دریافت کئے گئے ان میں میں صحت مند خلیات پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔ تحقیق کے دوران کیسز کے خلیات کے دس مختلف کلچرز پر پپیتے کے پتوں کے چار مختلف قوتوں والے عروق آزمائے گئے 24 گھنٹے بعد حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ تمام کلچرز میں پپیتے کے پتے کے عرق نے
پٹومر ز کی افزائش کی رفتار سست کر دی۔ پپیتے کے پتے ہی باکمال نہیں ہیں اس کا پھل بھی طبی لحاظ
سے بے شمار خوبیوں کا حامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکہ دریافت کرنیوالے کرسٹوفر کولمبس نے پپیتے کو فرشتوں کے پھل قرار دیا تھا۔ بحریہ کرپئین کے آس پاس قبائلی افراد کھانے کے بعد پپیتا کھا لیا کرتے تھے۔ جس کے نتیجے میں انہیں کبھی بد ہضمی کی شکائت نہیں ہوتی تھی۔ پپیتے کی اہم ترین غذائی خصوصیت ہے جسے پاپیین کہتے ہیں پپیتے میں موجود یہ فامرہ ہمارے جس میں تیار ہونیوالے دیگر خامروں کے ساتھ مل کر کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اس سے تیز ابیت اور سینے کی جلن کا خاتمہ ہوتا ہے کچے پپیتے میں پاپیین اس وقت دودھ کی صورت میں نظر آتا ہے جب چھلکے کو کاٹا جاتا ہے اس دودھ کو براہ راست زخم، دانوں، مہاسوں، چہرے کے داغ دھبوں پر لگایا جا سکتا ہے اس پھل میں انٹی آکسیڈنٹ غذائی اجزاءکی بھرمار ہوتی ہے جن میں بیٹا کیروٹین، وٹامن اے، سی اور فلیوو نونڈز، وٹامنز بی، فولیٹ اور ینیٹو تھینک ایسڈ شامل ہیں۔ اس پھل میں کیلشیم، کلورین، آئرن فاسفورس، یوٹا شیم، سیلیکون اور سوڈیم کی بھی معمولی مقدار موجود ہوتی ہے کچے پپیتے کی مٹھاس انتہائی درجہ لذت بخش ہے اس پھل کی واضع سوزش خصوصیات کی وجہ سے گنٹھیا، جوڑوں کے درد اور دیر کے مریضوں کی سوزش دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ قبض اور بواسیر سے محفوظ رکھتا ہے۔

دودھ تمام غذائوں کا شہنشاہ ہے

دودھ

دودھ تمام غذائوں کا شہنشاہ ہے

آج سے چودہ سو سال پہلے ہمارے نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ کے بارے میں ارشاد فرمایاتھا۔
”دودھ تمام غذائوں کا شہنشاہ ہے”
بلاشبہ نبی آخر الزماںۖ کا یہ فرمان چودہ سو سال پہلے بھی درست تھا اور آج تک درست چلا آ رہا ہے۔ انسان ہو کہ جانور جس جاندار پر نظر ڈالتے ہیں تو یہی نظر آتا ہے کہ ہر پیدا ہونے والا بچہ جیسے بھوکا پیدا ہوتا ہے اور وہ اپنی پہلی ہی چیخ میں ”دودھ” کا مطالبہ کرتا ہے۔ پھر جب تک ماں کا دودھ اسکے منہ سے نہیں لگ جاتا وہ چیختا چلاتا رہتا ہے اور جب تک قدرت کا یہ عطیہ اور یہ مکمل غذا اور سب سے زیادہ زود اثر ٹانک اس کے حلق سے نہیں اترتا وہ بے قرار اور بے چین رہتا ہے۔
ہمارے نبی کریمۖ نے دودھ کو صرف تمام غذائوں اور دوائوں کا سرتاج اور شہنشاہ ہی نہیں فرمایا بلکہ دودھ پینے کے بعد اس کے ہضم اور مفید ہونے کے لئے ایک دعا بھی تلقین فرمائی جس کا ترجمہ یہ ہے۔
” اے اللہ دودھ میں برکت فرما اور یہی نعمت ہمیں زیادہ سے زیادہ عطا فرما”۔
دودھ میں غذائی اجزائ
دودھ میں غذائی اجزاء اس مناسبت سے ہیں
دودھ میں پانی کا تناسب 89فیصد
روغنی اجزائ 5فیصد
شکر تین چار فیصد
گوشت پیدا کرنے والے اجزاء 3.5%
بھینس کے دودھ میں ”روغنی اجزائ” زیادہ اور بکری کے دودھ میں معدنی نمکیات زیادہ ہوتے ہیں۔ گائے کے دودھ میں چکنائی کم جبکہ اونٹنی کے دودھ میں نوشادر کے اجزاء زیادہ ہوتے ہیں۔
تحقیق بتاتی ہے کہ ایک سیر دودھ اپنی غذائیت میں ایک سیر گوشت کے برابر ہوتا ہے حالانکہ دودھ کی فی سیر قیمت گوشت کی قیمت کا ایک چوتھیائی ہوتا ہے۔
دودھ کی افادیت
ا) دودھ بچوں جوانوں ، دماغی کام کرنے والوں اور سخت محنت کرنے والوں کے لئے اکسیر ہے۔
ب) بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کے لئے مفید ٹانک ہے۔
ج)حاملہ خواتین کے لئے ایک خوش ذائقہ اور زود ہضم غذا کا کام کرتا ہے۔
د)معیادی بخار’ سل دق اور ہڈیوں میں کیلشیم پیدا اور خون بڑھانے کے لئے کار آمد ہوتا ہے۔
دودھ کا مزاج گرم تر ہے۔ یہ قبض کشا’ پسینہ اور پیشاب کے ذریعہ بدن کا زہر خارج کرتا ہے۔ دودھ پینے والوں کی عمر بڑھتی اور بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔دودھ بدن میںرطوبت پیدا کرتا ہے۔ دودھ زود ہضم ہے اور دل ، جگر ، معدہ ، انتڑیوں، چربی غدود اور ہڈیوں کی گرمی اور خشکی دور کرتا ہے۔
دودھ کا فعل اور اثر
دودھ کا ذاتی فعل تو قبض دور کرنا ہے۔ اور تجربہ بھی یہ بتاتا ہے کہ 80%لوگ دودھ کے استعمال سے تندرست و توانا ہوجاتے ہیںمگر ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پندرہ سے بیس لوگ ، دودھ میں فولادی اجزاء کے شامل ہونے سے قبض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
دراصل یہ دودھ کا اثر نہیں بلکہ ایسا دودھ میں ملاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں ”ملاوٹ” کی وجہ عام ہے۔لہذا جو لوگ بازار کا دودھ استعمال کرتے ہیں انہیں عام طور پر قبض ہو جاتا ہے۔ اس لئے جنہیں خالص دودھ نہیں ملتا، انہیں چاہئے کہ وہ دودھ میں ایک چھوارہ ڈال کر گرم کریں اس طرح دودھ ہضم ہونے میں آسانی ہو گی اور قبض کی شکایت پیدا نہ ہو گی۔
تبخیر اور گیس
تبخیر اور گیس کے مریض جن کا پیٹ بڑھ جاتا ہے ہاتھ پیرسوجاتے ہیں اور کمزوری کی وجہ سے جلدتھکن پیدا ہو جاتی ہے اور پانی منہ میں بھر بھر آتا ہے انکا علاج یہ ہے۔
ایک پائو دودھ میں دو کھجوریں ‘ چھ ماشہ بادیاں (سونف) ‘ایک عدد بڑی الائچی صبح کے وقت ناشتہ کے طور پر استعمال کریں اور شام کو چائے کی جگہ بھی یہ استعمال کریں۔
دودھ ہر وقت پیا جا سکتا ہے دن کے کسی حصے میں اس کے پینے کی ممانعت نہیں۔ دودھ ہمیشہ گھونٹ بھر بھر کے پینا چاہئے۔ اس سے آکسیجن ملتی ہے اور دودھ جلد ہضم ہو جاتا ہے جو لوگ سوتے وقت دودھ پیتے ہیں انہیں اس میں فرحت اور لذت حاصل ہوتی ہے۔ ایک تندرست جسم میں دودھ دو گھنٹوں کے اندر اندر ہضم ہو جاتا ہے۔