Poly Cystic Ovary Syndrome (PCOS)________________ سب لڑکیاں، عورتیں پلیز پوری پوسٹ پڑھیں
Poly Cystic Ovary Syndrome (PCOS)
سب لڑکیاں، عورتیں پلیز پوری پوسٹ پڑھیں
پولی سسٹک اووری سینڈروم
تعریف PCOS وہ مرض ہے جس میں عورتوں کا ایسٹروجن اور پروجیسٹرون ہارمون کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ اور خواتین کی بیضہ دانیوں میں سسٹ بننے لگتے ہیں۔ PCOS کی وجہ سے خواتین کے ماہانہ نظام۔ حمل کی صلاحیت۔ دل کے فعل اور ظاہری حسن و جمال پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اور علاج نہ ہونے کی صورت ذیابیطس۔ امراض قلب اور بے اولادی جیسے گھمبیر مسائل جنم لیتے ہیں۔
ہارمون کیا ہیں۔ اور PCOS میں کیا واقع ہوتاہے۔ ہارمون ہمارے اینڈوکرائین سسٹم سے اخراج پانے والی کیمیائی رطوبات ہیں جو بشمول جسمانی گروتھ اور توانائی پیدا کرنے کے دیگر بہت سے جسمانی عوامل کو چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ بعض ہارمون دیگر ہارمونز کے اجراء کا باعث بھی ہوتے ہیں۔ سائنسدان ابھی تک ہارمونز کے غیر متوازن ہونے کے اسباب سے کلی آگاھی حاصل نہیں کر پائے۔ ایک ہارمون کی کمی بیشی دوسرے ہارمون کی پیدائش پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اور دوسرا ہارمون کسی تیسرے ہارمون کی پیدائش پر اثرانداز ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر جنسی ہارمون کا غیر متوازن ہونا اس میں زنانہ بیضہ دانی عموما معمولی مقدار میں مردانہ ہارمون اینڈروجن پیدا کرتی ہے۔ لیکن PCOS میں رفتہ رفتہ اووری سے مردانہ ہارمون کی پیدائش بڑھ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر ماہ بیضوں کا اخراج متاثر ہوتا ہے۔ چہرے پر ایکنی اور جسم پر بالوں کی پیدائش غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے۔
مزید پڑھیں