یورک ایسڈ، علامات احتیاط اور علاج
یورک ایسڈ، علامات احتیاط اور علاج
یورک ایسڈ کاربن سے بنا ہوا ایک کمپاؤنڈ ہے، نائٹروجن، آکسیجن اور ہائیڈروجن ہیں یورک ایسڈ ایک کیمکل کی قسم ہے جو ہمارے جسم میں خون میں موجود فضلہ کی مصنوعات کو نکا ل دیتی ہے، یہ فضلہ مواد تب پیدا ہوتا ہے جب ہمارا معدہ خوراک کو توانائی میں تبدیل کر رہا ہوتا ہے پیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے جسم میں یورک ایسڈ بنتا ہے جو خون سے گردوں تک پہنچتا ہے اور گردوں سے پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکلتا ہے، جب یورک ایسڈ جسم سے باہر نہ نکلے تو یہ جسم کے اندر چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی شکل میں جوڑوں میں جمع ہونے لگتا ہے، اس کی وجہ سے جوڑ بے کار ہو جاتے ہیں اور مریض کا چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، یورک ایسڈ بڑھنے کا تعلق صرف غیر صحت بخش غذا کھانے سے نہیں ہے بلکہ یورک ایسڈ ذہنی امراض اور دل کے جملہ امراض ہونے کے باعث بڑھ سکتا ہے، یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے چند عادات کو ترک کرنا پڑتا ہے اور چند غذائی عادات کو اپنی روز مرہ زند گی میں شامل کرنا پڑتا ہے
یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات
جوڑوں میں درد ہونا
گانٹھے پڑنا
پیر کے انگوٹھوں میں سوجن
جوڑوں میں سوجن
احتیاط : یورک ایسڈ بڑھنے پر گائے، بھینس کا گوزت کھانا بند کر دیں، کھانے کو زیتون کے تیل کے علاوہ گھی یا دیگر تیلوں میں مت پکائیں کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں شراب اور تمباکو نوشی ہر گز نہ کریں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ زیادہ استعمال نہ کریں سرکہ ایک قدرتی کلینسر اور ڈٹوکسفائر ہے سرکہ ہمارے جسم سے فاضل مادہ جس میں یورک ایسڈ شامل ہے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے بلکہ اس میں موجو د میلک ایسڈ یورک ایسڈ کو ٹوڑ کر پیشاب کے ذریعے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے ایک گلاس پانی میں ایک چمچ خالص رگینک سرکہ حل کر کے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے یہ محلول 4 ہفتہ تک دن میں دو دفعہ استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے
لیموں
لیموں وٹامن سی اور الکلائن سے بھر پور ہوتا ہے لیموں کا عرق بظاہر تیزابی خصوصیات رکھتا ہے لیکن اس میں موجود وٹامن سی یورک ایسڈ کو فوری کنٹرول کرتا ہے ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے اس محلول میں حسب ذائقہ شہد یا چینی بھی ملائی جا سکتی ہے۔اس محلول کو صبح نہار منہ چار ہفتہ تک پینے سے جلد فائدہ ہوتا ہے ا سکے علاوہ وٹامن سی لینے کے لئے ڈکٹر کے مشورے کے مطابق وٹامن سی سپلیمنٹ بھی لئے جا سکتے ہیں
سبز چائے
روزانہ رات کھانے کے بعد سبز چائے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے اور گنٹھیا کا درد نہیں بڑھتا
فائبر
ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے جیسے اسپغول ،دلیہ ،جو باجرہ ،بروکلی ،سیب ،کینو ،ناشپاتی ،اسٹرابیریز ،بلو بیریز ،کھیرا ،گاجر اور کیلا یہ وہ غذا ہیں جو قبض دور کرتی ہیں جن کے کھانے سے پیشان کھل کر آتا ہے جس سے یورک ایسڈ کا اخراج ہوتاہے
سبزیوں کا جو س
عام طور پر ذیابطیس کے مریضوں کا یورک ایسڈ جلد بڑھ جاتا ہے اور وہ ایسی غذا نہیں کھا پاتے جس سے یورک ایسڈ کنٹرول میں آتا ہے لہذا ایسے مریض جو ہر پھل اور ہر سبزی نہیں کھا پاتے انھیں روزانہ ایک گاجر اور تین کھیروں کا رس نکال کر پینا چاہئے۔اس جوس سے شوگر بھی کنٹرول ہو گی اور یورک ایسڈ بھی کنٹرول ہو گا چیری اور اسٹرابیری
چیری میں اینتھو سائنس نامی ایک جز پایا جاتا ہے جو یورک ایسڈ کو کنٹرول کرتا ہے۔چیری اور بریز ( اسٹرابیریز اور بلو بیریز ) یورک ایسڈ کو کرسٹل کی شکل بننے سے روکتی ہے کیوں کہ یہ ہی کرسٹلز جوڑوں میں جمع ہو کر گنٹھیا کا درد پیدا کرتے ہیں
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا جسے بائی کاربونیٹ آف سوڈا بھی کہا جاتا ہے یورک ایسڈ کو کم کرنے اور جوڑوں کا درد کم کرنے میں انتہائی مفید ہوتا ہے۔ بیکنگ سوڈا یورک ایسڈ کو پگھلانے اور گردوں کے ذریعے نکالنے میں مدد کرتا ہے آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک گلاس پانی میں حل کر کے دن میں ایک دفعہ پئیں ہائی بلڈ پریشر اور60 سال کی عمر سے زائد افراد اپنے معالج کے مشورے سے اس ٹوٹکے پر عمل کریں
آسان ٹوٹکے
اخروٹ
خالی پیٹ دو سے تین اخروٹ کھانے سے ہائی یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے
ایلو ویرا جیل میں آنولے کا رس ملا کر پینے سے بھی یورک ایسڈ کی زیادتی کے باعث ہونے والا جوڑوں کا درد دور ہوجاتا ہے
ناریل
ناریل پانی یورک ایسڈ کے لیول کو کنٹرول کرنے میں بڑا ثر دار ہوتا ہے
شہد اور اسگندھ
ایک چمچ شہد اور ایک چمچ اسگندھ پاؤڈر ملا کر ایک گلاس نیم گرم پانی یا دودھ میں ملا کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے
السی
کھانے کے بعد دو سے تین چمچ السی کے بیج چبا چبا کر کھانے سے بھی یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے
بتھوے کا جو س
اگر یورک ایسڈ بڑھنے سے گھٹنےکا درد ہو تو بتھوے کے پتوں کا جو س صبح خالی پیٹ پئیں اور دو گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں پئیں
کھانوں میں اجوائن کا استعمال کریں
ایک درمیانے سائز کے کچے پپیتے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے بیج الگ کر لیں ان ٹکڑوں کو دو لیٹر پانی میں 5 سے7 منٹ تک پکائیں اس پانی میں ایک چمچ گرین ٹی کے پتے بھی ڈال دیں پانی دن میں دو سے تین بار چائے کی طرح استعمال کریں
یورک ایسڈ (نقرس) کا دیسی علاج
اگر اس کا صحیح تدراک نہ کیا جاۓ تو مریض کے گردوں میں یورک ایسڈ کی پتھری بن جاتی ہے جو انتہائی اذیت کے ساتھ جسم سے خارج ہوتی ہے
نسخہ الشفاء : ہڑڑ جلاپہ 10 گرام، سناء مکی 50 گرام، املتاس کا گودہ 50 گرام، سورنجان شریں 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر مولی کے پانی ایک پاٶ سے کھرل کرکے کالے چنے کے برابر گولیاں بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک سے دو گولیاں صبح دوپہر شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : یورک ایسڈ، اور جوڑوں کے دردوں کا مکمل علاج ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal