کرم تولید، برائے مخصوص حکماء
کرم تولید، برائے مخصوص حکماء
الشفاء : انسانی جسم میں تین قسم کے زہر ہوتے ہیں، سورا ، سفلس اور سیکوسس یعنی سوزاک، آتشک، اور بواسیر کا زہر، سوزاکی زہر کا تعلق جگر اور غدد ناقلہ کے ساتھ ، آتشی زہر کا تعلق دماغ و اعصاب کے ساتھ جبکہ بواسیری زہر کا تعلق قلب و عضلات و غدد جاذبہ کے ساتھ ہے ۔
ان تینوں زہروں میں سے کسی ایک زہر کی وجہ سے کرم تولید کم یا ختم ہو سکتے ہیں جن کرموں کا سر نہ ہھو وہ آتشکی اور جن کی دم نہ ہو وہ بواسیری اور جو پژمردہ ہوں وہ سوزاکی زہر کا مظہر ہوتے ہیں ایک صورت پس سیلز کی بھی ہوتی ہے وہ بھی ان میں سے کسی زہر کی اکالیت و لذع یا قرح سے مدافعتی طور پر دموی رطوبت پس کی صورت میں خارج ہو رہی ہوتی ہے ۔ایسا زیادہ تر سوزاکی زہر کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اصول علاج
متعلقہ زہر سے متعلق مصفیات استعمال کروا کے زہر کو بذریعہ مدرات خارج کروائیں بعد از تعدیل مزاج مناسب ادویہ استعمال کروائیں
ایک اہم نکتہ ۔ حرارت اصل حیات جبکہ رطوبت ذریعہ حیات ہے ۔ ہر بیماری صرف جسمانی لطیف و کثیف موادین پر حرارت کی کمی یا بیشی سے وقوع پذیر ہوتی ہے ۔ بالفاظ دیگر مادی جسم پر حرارت کا ضرورت کے مطابق بالعدول اثر صحت جبکہ حرارت کی کمی و بیشی مرض ہے ۔ ( ماسوائے ضربی و سقطی وغیرہ امراض کے ) گل دوپہری سورج نکلنے پر کھلتا اور غروب پر مرجھا جاتا ہے ۔ سورج مکھی کا پھول اپنا منہ سورج کی حرکت کے ساتھ گھماتا ہے ۔۔ گویا وہ اپنے عمل سے بتا رہے ہیں کہ حرارت میں زندگی ہے ۔ پانی کے متعلق فرمان ربی ہے ۔ ( وجعلنا من الماء كل شيء حي ) ( ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ رکھا ہے ) آب میں سے دیہات کے رہنے والے اکثر لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ گوبر ( روڑی) اوپر سے تر لیکن اسکے اندر بہت گرمی ہوتی ہے ( جو بوجہ حبس کیمیاوی عمل سے پیدا ہوتی ہے) اس میں آپ کو بے شمار کیڑے مکوڑے نظر آئیں گے۔ پس معلوم ہوا کہ حرارت و رطوبت کا نسبتی حسن توازن صحت جبکہ ان کا عدم و توازن بیماری ہے اسی کے حسن توازن سے صحت مند کرم تولید پیدا ہوتے ہیں ۔ اگر مزید غور کریں تو صرف حرارت ہی فاعل اصلی نظر آتی ہے ۔ یا رہے تمام کیفیات حرارت کے مادے پر مختلف درجاتی عمل کا نتیجہ ہیں ۔ جما مادہ حرارت سے پگھل کر رطوبت ، تری و پانی بنتا ہے ۔ اس دوران اس سے اٹھنے والی گیسز ( ہوا ، خشکی) اور جب حرارت خارج ہو جائے تو دوبارہ انجماد و سردی
علاج ۔ سبب دور کریں اور رطوبت کو متحبس کریں ۔ کیمیائی عمل سے حرارت و عفونت پیدا ہو کر کرم تولید پیدا ہو جائیں گے ۔
ادویہ، پس سیلز کیلئے کبودیہ قشر بندق والا ہمراہ دودھ گھی، اس کے علاوہ سفوف شرما 2 گرام تین مرتبہ یومیہ،چاندی و مرجان مکلسہ، لبوب کبیر،جوھر خصیتین موصلی والا، روغن ماہی، ابلی لسی،کنجد، عجوہ کھجور، بسنت کسمارکر رس وغیرہ حسب ضرورت استعمال کروائیں اللہ تعالٰی کرم فرمائے گا ۔
اس پر تو پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے ۔ لیکن بوجہ نزول الماء اسی کو کافی سمجھا جائے ۔
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal