Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

گنجے پن کا علاج

گنج پر آنکھ میں لگانے والا سرمہ لگائیں اس سے بھی بال اگ آتے ہیںجو حضرات جووں کی وجہ سے پریشان رہتے ہوں ان کو چاہیے کہ وہ سر میں پیاز کا رس تیل کی طرح ڈالیں اس سے جووں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ جو بال جھڑ چکے ہونگے وہ دوبارہ اگ آئینگے۔

کھانسی کا علاج

کھانسی کا علاج

دو کپ پانی میں دو کھانے کے چمچے پسی ھوئی ادرک ڈال کر ابال لیں اور گرم گرم پیئیں ۔

یہ پھیپھڑوں میں ھوا کی نالیوں میں تنگی ، دمہ ، کالی کھانسی اور تپ دق میں فائدہ مند ھے

.بلغمی امراض میں ادرک کے تازہ رس میں تھوڑا شہد ملا کر چاٹنے سے سینہ اور گلا بلغم سے صاف ہو جاتا ہے ۔

.اسی مرکب کو گرم پانی میں ملا کر پینے سے بھی نزلہ ، کھانسی، گلے کی خراش اور درد کو آرام ہو جاتا ہے۔

 

شوگر کا خاتمہ صرف تین خوراکوں سے

شوگر کا خاتمہ صرف تین خوراکوں سے

شوگر کا خاتمہ صرف تین خوراکوں سے

خالص دیسی انڈالیں پہلے انڈے کو مکمل ابا ل کر اس کا چھلکا اتار لیں۔بر تن میں ایک کلونمک دیسی کا ن والا (آئیو ڈین یا مصنوعی سمندری نمک نہ ہو بلکہ عام دیسی کان والا نمک جو صدیوں سے مروج اور کھیوڑہ کی کا نوں سے نکلتا ہے ) لیکر انڈا اس میں دبا دیں۔ آدھا نمک اوپراتنا ہی نیچے۔ اس پر تا ریخ لکھ دیں۔ پھر اس کے چو تھے دن دوسرا انڈا ترکیب سابق کی طر ح نئے نمک میں دبا دیں۔ پھر اس کے چو تھے دن تیسرا انڈا ترکیب سابق کی طر ح نئے نمک میں دبا دیں۔ ہر دفعہ نمک نیا اور ایک کلو ہو۔ جب پہلے انڈے کو ٹھیک 15 دن گزر جا ئیں تو اسے نمک،جو سخت ہو چکا ہو گا۔ اس میں سے نکال لیں اور انڈے پر سے سفید ی اتار لیں ا و ر صرف صبح نہا ر منہ زردی نکال کر ٹکڑے کر کے دودھ سے لیں پھر دوسرا راﺅنڈ اسی طر ح 3 دن کے بعد چو تھے دن صبح دودھ سے لیں۔اس طر ح تیسرا راﺅنڈ 3 دن کے وقفے کے بعد چوتھے دن صبح دودھ سے لیں۔ یا د رکھیں آپ ہر 3دن کے بعد ا یک ایک انڈہ دباتے جائیں جب ہر انڈے کو 15 دن گزر جا ئیں تو سولہو یں دن انڈا کھا لیں۔ اسی طر ح 3 انڈے یا پھر مسلسل 15 انڈے استعما ل کر یں۔
اسی ترکیب میں دو احتیاطیں ہیں : ایک انڈہ خالص دیسی ہو۔ صرف دیہی علا قے یا گھر کی مر غی کا ہو کیو نکہ آج کل بازار میں ایک فارمی انڈہ، دیسی شکل میں بکِ رہا ہے۔ دوسرا تاریخ کی احتیا ط بہت لازم ہے۔کھانے میں تا ریخ اوپر نیچے نہ ہو ورنہ فوائد میں کمی آ جائے گی۔ دورانِ علا ج ڈاکٹری ادویا ت فوراً نہ چھوڑیں۔ آہستہ آہستہ خود بخود چھوٹ جائیں گی اور انڈے نمک کو دیکھ کر ہمیں یہ پریشانی نہ ہو کہ بلڈ پریشر ہائی ہو گا۔ اس سے بلڈ پریشر ہر گز ہا ئی نہ ہوگا۔ ہاں اگر بلڈپریشر کی دوائی کھا رہے ہیں تو کھا تے رہیں۔ یہ نمک بعد میں بھی قابلِ استعمال ہے۔ ایک بار پھر درخواست کر وں گا کہ انڈا خالص ہو، نمک ایک کلو ہو، ہر با ر نیا نمک ہو، بر تن علیحدہ ہوا ور گہرا ہو۔ 3دن کے بعد چوتھے دن دوسرا انڈہ دبائیں۔ سولہویں دن انڈا کھا ئیں۔ یہ نسخہ ہر موسم میں قابلِ استعمال ہے اگر 15 انڈے استعمال کرلیں تو زندگی بھر کے لیے ایک لاجوا ب طاقت اور شوگر کا انشاءاللہ تعالیٰ مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ اگراس طرح چاہیں تو 15 انڈوں کے تین کو رس کر لیں اور زندگی خوشحال گزاریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ

اعصابی دردوں کا علاج

اعصابی دردوں کا علاج

میتھرے کے بیج 10 گرام
کلونجی 10 گرام
اجوائن 10 گرام
تمام ادویات کو کوٹ چھان کر سفوف تیار کریں۔
2/ 1 چمچہ دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کچھ عرصہ مستقل استعمال کریں انشاءاللہ عزوجل بدن کے بے شمار امراض میں حاکم بدن ہے۔
تمام اعصابی دردوں، کمزوری، ریح بادی کے امراض، گیس، تبخیر اور جوڑوں کے درد وغیرہ کیلئے اکسیر لاجواب ہے۔

مرہم کا نسخہ

کلونجی 50 گرام
روغن زیتون 50 گرام
شہد 200 گرام
کلونجی پیس کر باکل میدہ کر دیں اور پھر اس کو شہد اور زیتون میں ملا کر مرہم تیار کریں اور محفوظ رکھیں۔
فوائد :۔ تمام قسم کے پھوڑے، پھنسی، داد، زخم چوٹ اور اعصابی کھچاؤ کیلئے مفید ہے۔ (دو وقت مرہم لگائیں۔)
یہ نسخہ جوڑوں کے دردوں کے مریضوں کیلئے آزمایا جا چکا ہے ایسے مریض ایک چمچ اسی مرہم کا کھائیں دن میں تین بار پانی یا نیم گرم دودھ کے ہمراہ مستقل۔
فالج، لقوہ اور پرانے کمر، جوڑوں کے دردوں کیلئے لاجواب دوا ہے۔
ایسے مریض اسی مرہم کی مالش یا لیپ کرکے اور اوپر کپڑا یا پلاسٹک کا لفافہ باندھ لیں۔ نسخہ کی قدر کریں بہت لاجواب فارمولہ ہے۔ حتٰی کہ اسے معدے، گیس اور تبخیر کے مریضوں میں اکسیر پایا ہے۔
سو فیصد مکمل علاج کیلیے رابطہ کریں حکیم محمد عرفان

03040506070

دل کی بند شر یا نو ں کا شافی علاج

دل کی بند شر یا نو ں کا شافی علاج

سُرو کے پودے کے پتے ۔ اتولہ صبح نہار تازہ پتے لیکر دھونے کے بعد انکو دوری ڈنڈے میں رگڑ کر ملائم کریں ۔ اور ایک گلاس پانی ڈال کر حسبِ ذائقہ چینی یا نمک ملا کر انکو نتھار کر پی لیں ۔ روزانہ صبح ایک گلاس کا فی ہے۔ دو سے تین مہینے پی لیں۔ اللہ کے فضل سے دل کی 3 بند شریانیں تک کھل گئی ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے معدے میں خشکی بھی ہو جاتی ہے۔ اس کے واسطے رات کو سوتے وقت ایک چمچ کھانے والا روغن زیتون پی لیا کریں

جڑی بوٹیوں سے دبلے پن کا علاج

جڑی بوٹیوں سے دبلے پن کا علاج

مرض کا تعارف
دبلا پن سے مراد جسم کے وزن میں کمی واقع ہونا ہے۔ اس کی وجہ سے متاثرہ شخص کے وزن میں نمایاں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ مریض بے حد دبلا پتلا اور کمزور نظر آنے لگتا ہے۔ اس کمزوری کے باعث اس کے تمام اعضاءکی کارکردگی متاثر ہوجاتی ہے۔ دل کے تمام عضلات کمزور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے خون کی حرکت کا نظام بہت بری طرح متاثر ہوجاتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ معدہ اور آنتوں کی مخاطی جھلی لاغر و کمزور ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے غذا صحیح طرح سے ہضم نہیں ہوپاتی اور تمام جسم کی نشوونما متاثر ہوجاتی ہے۔ دماغ و اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں۔ چہرہ بے رونق سانظر آتا ہے۔اور انسان کی شخصیت ماند پڑجاتی ہے
دبلے پن کے اسباب
ضعف دماغ و اعصاب، امراض معدہ، امراض جگر، پیٹ کے کیڑے، بھوک نہ لگنا، ناقص غذاءکااستعمال، متوازن غذا ءکا استعمال نہ کرنا، خون میں سیرم البیومن (پروٹین) اور ہیموگلوبن کی کمی کا واقع ہونا، کثرت جماع، خون کی کمی ،جریان کی کثرت، احتلام کی زیادتی، اختناق الرحم، کثرت حیض، لیکوریا، قوت مدافعت کی کمزوری، رنج و غم فکر و تردداور بہت زیادہ سوچ وبچار۔

دبلے پن کا علاج
.1رات کے وقت چار عدد چھوہارے ایک پاﺅ گرم دودھ میں بھگودیں اور صبح نہار منہ اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ آیت وَلَقَد خَلَقنَا الاِنسَانَ مِن سُلٰلَةٍ مِّن طِینO (سورة المومنون آیت نمبر 12) گیارہ مرتبہ پڑھ کر چھوہاروں پر دم کرکے اچھی طرح چباکر کھالیں اور اوپر سے دودھ پی لیں۔
رات کو سونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے یا بعد نماز عصر چار عدد کیلے کھاکر ایک پاﺅ دودھ پی لیا کریں۔ کم از کم 40 دن اس پر عمل کریں۔
.2تل سیاہ ایک پاﺅ + مغز بادام شیریں ایک چھٹانک + ناریل آدھ پاﺅ + مصری آدھ پاﺅ۔
تمام ادویہ کا سفوف تیار کرلیں۔ رات کو دو چمچ بڑے ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کرنے سے جسم طاقتور ہوتا ہے اورجسم میںنشاط وپھرتی پیداہوتی ہے۔دل، دماغ،جگر اور اعصاب کو طاقت پہنچتی ہے۔ چہرہ ہشاش بشاش ہوجاتا ہے
یہ نسخہ کچھ عرصہ تک مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
.3مغز بادام شیریں + نشاستہ + کتیرا سفید + شکر یا مصری
تمام ادویہ ہموزن لے کر سفوف تیار کرلیں۔ دو دانے انجیر ڈیڑھ پاﺅ دودھ میں جوش دے کر کسی کھلی جگہ ڈھانپ کر رکھ دیں صبح ایک چمچ سفوف کھا کر دودھ پی لیں اور انجیر کھالیں۔
جسم کو طاقتور، مضبوط اورفربہ کرنے کی یہ دوا چاند کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک استعمال کرنی چاہئے۔ اس کے بعد دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک۔

برائے نسوانی حسن
مندرجہ بالا نسخہ نسوانی حسن کے لئے بھی بہتر ہے جو عورتیں نسوانی حسن میں اضافے کی خواہش مند ہوں وہ مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں۔ انشاءاللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔حسن میں نکھار آجائے گا۔
صبح کو دی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں اور رات کو سفوف کا ایک چمچ ہمراہ سادہ دودھ استعمال کریں مسلسل ایک ماہ تک یہ عمل کریں پھر چاند کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک دی ہوئی ترکیب کے مطابق صرف صبح کو استعمال کریں۔
.2ماذو + خراطین مصفی+ بیربہوٹی ہموزن لے کر باریک سفوف بناکر روغن زیتون کی مدد سے مرہم سی بنالیں۔ دن میں دو سے تین بار پستانوں پر ہلکی ہلکی مالش کریں کم از کم ایک ماہ سے تین ماہ تک۔
رات کو سوتے وقت سورة التین کی پہلی آیت وَالتِّینِ وَالَزَّیتُونِ ایک بار تلاوت کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

گرتے بالوں کا علاج اسبغول

گرتے بالوں کا علاج اسبغول

آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں قدرتی لچک پیدا کرنے میں اسبغول بے مثل دوا اور غذا ہے آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں لچک پیدا کر کے ان کی جلن خارش اور اینٹھن (تشنج ) رفع کر کے دائمی قبض توڑنے کے لئے دنیا بھر کی کوئی دوا بھی شاید ہی اس کا مقابلہ کر سکے ۔ یونانی حکیموں نے صدیوں سے اس پر ریسرچ کر کے اسے ہماری گھریلوں دوائی بنا دیا ہوا ہے ۔

آج بھی آپ کو گرم خشک ممالک اور پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں صبح لاکھوں اشخاص دودھ لسی یا شکر کے شربت کے ساتھ اسبغول کا ناشتہ کرتے نظر آئیں گے جب غذا کی نالی میں خراش اور زخم ہو جائیں تو صبح ایک تولہ سے ایک چھٹانک تک اسبغول پاؤ دو پاؤ نیم گرم دودھ میں ملا کر اسے چینی یا شربت انار سے میٹھا کر کے گھونٹ گھونٹ پینے سے دو چار روز میں خدا کے فضل سے خراش بند اور نالی صاف ہو جاتی ہے
Read More

گرتے بالوں کا علاج اسبغول میں

گرتے بالوں کا علاج اسبغول میں

ہمارے ملک میں خشکی گردو غبار اور سگریٹ زیادہ استعمال کرنے سے بعض بھائی خشک دمہ کے مرض میں گرفتار ہوجاتے ہیں جب کھانسی ہر وقت رہے بلغم مشکل سے خارج ہو زبان میلی اور قبض کی شکایت ہو وقت بے وقت سانس اکھڑنے اور دمہ کا دورہ تنگ کرنے لگے تو صبح کے وقت روزانہ شربت بنفشہ یا دودھ کے ساتھ ایک تولہ سے ایک چھٹانک تک سالم اسبغول پھانک لیں اور شام چار پانچ بجے کشتہ ابرک سیاہ ایک دو رتی خمیرہ گاؤ زبان سادہ ایک تولہ میں ملا کر چند دنوں سے چند ماہ اس گھریلوں دوا کا استعمال کر ے دمے سے خلاصی حاصل کر سکتے ہیں ۔

آج کل رہن سہن کے طور طریقوں سارا سارا دن پڑھتے رہنے اور زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کی فکر میں ہمارے نوجوان لڑکے ، لڑکیوں اور جوانوں میں بال کمزور ، خشکی سے بال پھٹنے اور گرنے شروع ہو رہے ہیں ۔
مطب میں آنے والے چالیس فیصد طالب علم بال سفید ہونے کی شکایت بھی کرتے ہیں ۔ اس بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے اور بالوں کی خوبصورتی اور سیاہی قائم رکھنے کے لئے تولہ دو تولے اسبغول کا لعاب نکال کر بالوں کو اس کی ہلکی ہلکی مالش کر کے کم از کم دو گھنٹے لگا رہنے دیں ۔ بالوں کو نہ دھوئیں مہینہ دو مہینے یہ عمل جاری رکھنے اور کھوپڑی اور بدن کے دوسرے حصوں میں روغنی تہہ کا قائم رکھنے کیلئے کشتہ چاندی ایک آدھ رتی یا جواہر مہرہ دو چار چاول گیارہ عدد مغز بادام چھ ماشے سے ایک تولہ تک چار مغز اور سات دانے منقی کے پانی یا دودھ میں رگڑ کر اسکا شیزہ نکال کر میٹھا کر کے چند ہفتے لگاتار استعال کرنے سے خدا کےفضل سے صحت ہوجاتی ہے