Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

ذکاوت حس کا طبی علاج

ذکاوت حس کا طبی علاج
نسخہ الشفاء : دانہ الائچی خورد: دانہ الائچی کلاں: بنسلوچن: اجوائن خراسانی: گلنار:تخم سنبھالو: تخم کاہو: تج کلمی:
اقاقیا: مازو بے سوراخ: مائیں کلاں: گوند ببول بریاں: کتیرا: تخم خشخاش سیاہ :سبوس اسپعغول: گل سرخ :سبوس اسپعغول:
سب دوائیں، ہموزن لے کر اچھی طرح صاف کرکے سفوف تیار کریں اور سبوس اسپعغول بعد میں ملائیں
طریقہ استعمال
ـــــــــــــــــــــ
سفوف 2گرام صبح شام نہارمنہ ہمراہ آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ
فوائد
تین ہفتہ تک استعمال کرنے سے ذکاوت حس کی شکایت دور ہو جاتی ہے کثرت احتلام کیلیے بھی یہ نسخہ نہایت مفید ہے

بہترین لاجواب دانتوں کا منجن


بہترین لاجواب دانتوں کا منجن
بانس کے پتے حسب ضرورت لیکر سایہ میں خشک کرکے جلالیں اور راکھ کسی ڈبیہ میں محفوظ کرلیں دانتوں کیلئے بہترین منجن تیار ہے۔
2 بانس کے پتے ایک تولہ لے کر آدھا لیٹر پانی میں ابال لیں یہاں تک کہ پانی پک کر آدھا رہ جائے۔ نیم گرم پانی ہونے پر پانی کو چھان کر اس پانی سے کلیاں کریں۔ دانت کے درد میں افاقہ ہوگا دن میں دو مرتبہ ایسا کریں۔

علاج : عصبی دردوں کا

علاج : عصبی دردوں کا
عصبی درد سے مراد وہ درد ہے جس کا ظاہری سبب معلوم نہ ہو۔ مقامی سوزش اور ورم نہ ہو‘ عصب مائوف اور اس کی شاخوں کے محاذی درد کی شکایت ہو اس میں عصبی قوت کے زائل ہوجانے کی وجہ سے عصبی کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔ عصبی افعال میں فتور سے قوائے حیات میں ضعف پیدا ہوجاتا ہے۔
نسخہ:۔ ھوالشافی۔ کیماس 6 ماشہ‘ لملک 6 ماشہ‘ زنجبیل‘ ہلیلہ‘(عود صلیب) ایک ایک تولہ اور مرجان 2 تولہ تمام اشیاءکو پیس کر پانی کی مدد سے دانہ ماش کے برابر گولیاں بنالیں اور سایہ میں خشک کرلیں۔ طریقہ استعمال: ایک گولی صبح ایک گولی رات ہمراہ نیم گرم دودھ کیساتھ کھائیں (مکمل آرام آنے تک)
نسخہ بہت مجرب اور جامع ہیں  بے شمار لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے شفاءدی ہے

علاج، و،نسخہ: دل کے بندوالوکھولنے کا

پیاز کا کرشمہ
علاج، و،نسخہ: دل کے بندوالوکھولنے کا
اگر آپ کے دل کے وال کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے بند ہیں
صرف پندرہ دن کے اندر یہ مسئلہ حل ہوجائے ۔ انشاءاللہ آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے پیاز کی شکل میں ہمیں ایک ایسی نعمت عنایت فرمائی ہے جو دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ چربی کو بھی جلد خارج کردیتی ہے۔ آپ نے سفید پیاز دیکھی ہے؟ سفید رنگ کی پیاز یہی پیاز آپ کے مرض کا شافی علاج ہے طریقہ استعمال ایک عدد بڑا پیاز لے لیں جس کا وزن 100 گرام سے 150 تک ہو‘ اس کو کوٹ کر اس کا پانی نکال لیں‘ اس پانی کو صبح نہار منہ پی لیں اللہ کے حکم سے پندرہ دن کے اندر اندر وال بالکل صاف ہوجائیں گے۔ میں نے بے شمارمریضوں کو یہ نسخہ استعمال کروایا اور پندرہ دن کے بعد دوبارہ چیک اپ کروایا تو دل کے وال بالکل صاف ہوگئے (نوٹ: پیاز کا رس پینے کے تقریباً ایک گھنٹہ کچھ کھانا پینا منع ہے) اس کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی کی جائے اور اگر سفید پیاز نہ ملے تو سرخ پیاز بھی استعمال کروائی جاسکتی ہے۔

درد سر کا مجرب نسخہ

درد سر کا مجرب نسخہ

کوئی ایک بھی مریض نہیں اس جس نے یہ معجون استعمال کی ہو اور اس کا سردرد ختم نہ ہوا ہو کیا بوڑھے کیا‘ جوان مرد ہو یا خواتین جس نے بھی استعمال کی‘ اس کو شفاءملی۔ دعائوں کی درخواست کے ساتھ نسخہ حاضر خدمت ہے۔
نسخہ
گل سرخ بادر نجبویہ‘ برگ گائو زبان‘ گل بنفشہ اصل السوس ہر ایک ایک تولہ‘ انجیر زرد دس دانہ‘ مویز منقیٰ‘ عناب ہر ایک بیس دانہ سپستان سودانہ‘ سب دوائوں کو رات کے وقت تین پائو پانی میں بھگوئیں۔صبح کو جوش دیکر چھان کرقند سفید پائو سیر داخل کرکے قوام بنائیں اوور آخر قوام میں کشمش ایک پائو پیس کر شامل کردیں۔ بعدازاںبرگ سناءمکی سات تولہ‘ ہلیلہ زرد تین تولہ‘ ان تینوں دوائوں کو خوب باریک سفوف کرکے روغن بادام شیریں میں چرب کرکے قوام میں ملادیں۔ صبح کو ایک ماشہ سے تین ماشہ تک عرق بادیان بارہ تولہ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔چندماہ۔

سنا مکی کا کمال جھریاں مٹ جائیں

سنا مکی کا کمال جھریاں مٹ جائیں
جوانی عود کر آئے، قبل از وقت پڑی جھریاں مٹ جائیں
8 سنا کی پتیاں چن لیں اس میں پھلی یا اس کی ڈنڈیاں اور تنکے نہ آنے دیں اور ان کو حسب ضرورت لے کر چار گنا پانی ڈال کر ہلکی آگ پر پکائیں کہ پانی اس میںجذب ہو جائے۔ اس وقت نکال کر گھوٹنا شروع کر دیں اور گولیوں کے قوام پر آنے کے بعد دو، دو رتی کی گولیاں بنا لیں ۔ایک ایک گولی صبح و شام کسی بھی چیز سے لیں، اس سے قبل از وقت پڑی ہوئی جھریاں مٹ جاتی ہیں اور قبل از وقت آیا ہو بڑھاپا دور ہو کر جوانی عود کر آتی ہے

مولی اور لیموں سے یورک ایسڈ کا علا ج

مولی اور لیموں سے یورک ایسڈ کا علا ج
مولی باریک کاٹ کر اس پر ایک عدد لیموں چھڑک دیں اور کچھ نہیں ڈالنا اس کو صبح نہار منہ کھالیں ایک گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ مولی درمیانی ہو۔ انشاءاللہ یورک ایسڈ نارمل ہوجائے گا۔ یہ عمل 7 دن کرنا ہے۔

جریان- احتلام – کمردرد- کا علاج

جریان- احتلام – کمردرد- کا علاج
گو کھرو 30 گرا م کو تین بار دودھ میں بھگو کر خشک کرلیں اور سفوف بنا کر رکھ لیں ۔ سفید خشخاش 10 گرا م ، مغز با دام شیریں 6 گرام ، عرق گلا ب نصف پیا لی ، ثعلب مصری 6 گرا م ، بہمن سفید 6 گرام ، تخم شلجم، پان کی جڑ ، شقاقل مصری ایک ایک گرا م پیس لیں ۔ گوکھرو کا سفو ف 5 گرام تمام دواﺅ ں کے ساتھ دودھ میں شامل کر کے خوب پھینٹیں اور چینی بقدر ذائقہ ملا کر ایک دو جوش دے کرحریرہ بنا کر پیئں ۔ صبح نہار منہ- 5- دن لگاتار