Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

دانتوں سے خون آنا کا علاج

دانتوں سے خون آنا کا علاج
دانتوں سے خون آنا آج کل عام مسئلہ ہوتا جارہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے دانتوں کی صفائی کی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے پیارے نبی اکرم صلی اللە علیە وسلم کا فرمان ہے صفائی نصف ایمان ہے اور دانتوں کی صفائی ہماریے ایمان کا حصہ بھی ہے
مسوڑھوں سے خون نکل کر ہمارے معدے میں جاتا ہے۔جو کئی دوسری بیماریوں کا باعث بنتا ہے زیل میں دانتوں سے خون آنا کے علاج کا نسخہ لکھا ہے۔امید
ہے کہ دانتوں سے خون آنا بند ھوجائیگا آپ اس نسخہ کو بنا کر اس مرض کا علاج کریں کے اور مجھے دعاوں میں یاد رکھیں گے۔
دانتوں سے خون آنا کے علاج کا نسخہ
نسخہ الشفاء : پھٹکری برياں 20 گرام، چھوٹي ہڑہڑ 10 گرام، مرچ سياہ 30 گرام، نمک لاہوری 5 گرام، گيرو 5 گرام، عقرقرحا ڈھائي گرام، گل سوختہ 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
طریقہ استعمال : بوقت ضرورت تھوڑا سا سفوف لے کر مسواک / برش یا انگلی سے پانچ منٹ دانتوں پر صبح شام مليں
دانتوں کے درد ميں مفيد،دانتوں سے خون بہنے کو روکتا ہے
دیگر : کچھ گھریلو نسخے بھی موجود ہیں جنھیں مسوڑوں سے خون رسنے کے معتدل کیسز کے دوران استعمال کرسکتے ہیں۔
گرم نمکین پانی سے غرارے
مسوڑوں میں خون آنے کی صورت میں سب سے سستا اور آسان ترین گھریلو نسخہ گرم نمکین پانی سے غرارے کرنا ہے۔ اس سے بیکٹریا کو ختم کرنے میں مدد کے ساتھ مسوڑوں کی سوجن میں ریلیف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آپ نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک مکس کرنا ہے اور اس سے غرارے کرنے ہیں۔ یہ عمل دن میں 3 بار دہرانا چاہئے۔
بیکنگ سوڈا سے برش
ایک اور آسان طریقہ بیکنگ سوڈا کو پیسٹ کی جگہ برش پر استعمال کرنا ہے۔ یہ سفید سفوف ننھے جراثیموں کے خاتمے کے لیے بہت اچھی چیز ہے۔ چونکہ بیکنگ سوڈا کھرچن والا ہوتا ہے لہذا نرم ریشوں والا ٹوتھ برش کا استعمال ہی بہتر ثابت ہوتا ہے۔ اور ہاں یہ یاد رکھیں کہ سوڈا کے ساتھ دانتوں پر برش نرمی کے ساتھ کریں۔
ٹی ٹری آئل
زبردست جراثیم کش خوبیوں کے باعث ٹی ٹری آئل مسوڑوں سے خون رسنے کے عمل کی روک تھام کے لیے اچھا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے تیل کے چند قطرے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملائیں اور پھر اس مکسچر سے غرارے کریں، اس کے علاوہ آپ تیل کا ایک قطرہ ٹوتھ برش پر ڈال کر بھی اسے دانتوں پر مل سکتے ہیں۔
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو سوجن کے شکار مسوڑوں کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں شامل نباتاتی اجزاءسوجن کا باعث بننے والے بیکٹریا کا خاتمہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ کو ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اپنے منہ میں ڈال کر کچھ سیکنڈ تک گھمانا ہے اور پھر تھوک دینا ہے۔
لونگ
اگر تو آپ کے مصالحے کی بوتل میں لونگیں موجود ہیں تو متاثرہ مسوڑوں کا موثر گھریلو نسخہ تو آپ کے لیے پہلے سے دستیاب ہے۔ صدیوں سے اس مصالحے کو دانتوں کے ہر طرح کے مسائل کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، بس چند خشک لونگوں کو چبائیں اور کچھ دیر تک منہ میں رہنے دیں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔
روغن پودینہ
روغن پودینہ یا پودینہ کے تیل کا ایک قطرہ نرم ریشوں والے ٹوتھ برش پر پیسٹ کے ساتھ ٹپکائیں اور پھر دانتوں کو صاف کرلیں۔ اس تیل کی خوشبو اور ذائقہ منٹ جیسا ہوتا ہے جو کہ منہ کے بیکٹریا کے خاتمے کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر ٹوتھ پیسٹس اور ماﺅتھ واش میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
سرخ مرچ پاﺅڈر
آپ ایک چٹکی سرخ مرچ پاﺅڈر کو ہر بار اپنے دانتوں پر برش کرنے کے وقت ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ مصالحہ زبردست جراثیم کش اور سوجن میں کمی کی خوبیاں رکھتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے پر آپ کو ڈنک لگنے جیسا احساس ہو تو یہ اس کے کام کرنے کی نشانی ہوتی ہے
لیموں کے پانی میں نمک ملا کر دانتوں پر ملنا مفید ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More