Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

یورک ایسڈ کے اخراج گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات

یورک ایسڈ کے اخراج گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات
یورک ایسڈ کے اخراج اور گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات کےلیے یہ نسخہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔آپ کےلیے درج ذیل ہے

نسخہ الشفاء   : سونٹھ 50گرام, سورنجان شیریں 50گرام, اسگند ناگوری 50گرام

تمام چیزوں کو کوٹ چھان کریا گرائنڈرسے باریک پاوڈر بنا لیں
اور صبح و شام کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا نیم گرم دودھ سے استعمال کریں،انشاء اللہ جلد شفا یابی ہو گی۔ بڑاگوشت کا استعمال نہ کریں پالک، سبز پتوں والی ترکاریاں،چاول،گوبھی،بینگن ، چنے اور دالیں استعمال نہ کریں کم از کم پندرہ دن استعمال کریں

پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات

پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات
دو عدد بڑی الائچیوں کے دانے نکال کر منہ میں رکھیں ساتھ ہی ایک چمچ چینی ڈالیں اور انہیں اس طرح چوسیں جس طرح چیونگم چباتے ہیں اور چوس چوس کر رس پیتے رہیں پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات مل جائے گی چند دن کے استعمال سے مکمل طور پر سر کا درد ختم ہو جائےگا میں نے یہ نسخہ کئی مریضوں کو بتایا جن کے سر میں اکثر درد رہتا تھا اس ٹوٹکے کی وجہ سے آرام مل گیا

نایاب نسخہ کمردرد سے فوری نجات

 نایاب نسخہ کمردرد سے فوری نجات

نایاب نسخہ میں نے بنایا اور بانٹاجس کے درج ذیل فوائد سامنے آئے گھٹنوں میں درد تھا سجدے سے اٹھتے وقت درد ۔ کمردرد جھکتا ہوں تو جھکا نہیں جاتا ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تمہارے مہرے ہل گئے ہیں ۔میں نے یہ نسخہ دیااور مالش کا بھی کہا۔ سر میں دانے تیل بالوں میں لگالیا دانے ڈھونڈنے سے نہیں ملتے۔کندھوں اور جسم کی مالش کرنے کے بعد نہانے سے جسم تروتازہ ہوجاتا ہے جلد کی مالش
نسخہ درج ذیل ہے
ھو الشافی: کھٹہ تلخ 100 گرام، پھٹکڑی سرخ 100 گرام، آنبہ ہلدی 100 گرام، السی 10 گرام، سب کو کوٹ چھان کراس میں ایک کلو خالص تل کاتیل ڈال کر بالکل ہلکی بلکہ نہایت ہلکی آنچ میں جلائیں دو دن تک جلاتے رہیں جب پانی جل جائے تو اتارکر اس میں50گرام رتن جوت ڈال کر3دن رکھ چھوڑیں۔رتن جوت گرم گرم تیل میںڈالیں۔ 3دن کے بعد چھان کر محفوظ کرلیں‘اب کراماتی تیل تیار ہے۔

 

Read More

Healing of ulcers and tyzabyt, تیزابیت اورالسر سے مکمل نجات

Healing of ulcers and tyzabyt, تیزابیت  اورالسر سے مکمل نجات

بات تو سبھی جا نتے ہیں پُر تعیش زندگی نے جہا ں مزاجو ں میں بگاڑ پیدا کیا وہا ں انسانی صحت بھی زوال پذیرہوئی ہے۔ یہ بات تو سبھی جا نتے ہیں کہ ہم جب بھی فطری زندگی سے روح گردانی کر ینگے اور فطر ت سے بغاوت دن رات اوڑھنا بچھونا بن جا ئے گا تو پھر ایسی لاعلا ج بیما ریا ں جن سے معا لج اور فریقین دونوں عا جز آچکے ہیں، پیدا ہونگی۔ آپ یقین جانئے ایسی غذائیں جن کا ذائقہ تو بہت اچھا اور خوشنمائی میں دلفریبی لذت ایسی کہ دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آئے ۔ لیکن ان غذاﺅ ں کا کیا کریں جوہمارے جسم کو مریض اورمعدہ کو چھلنی کر دے ۔ آنتیں بالکل کمزور ہو جائیں اور ان کے اندر قوت ہا ضمہ نا قص ہو جائے توایسے شخص کی زندگی کے شب و روز کیسے ہو نگے ۔ پھر ا سکے چہرے کا کیا حال ہو گا ۔ چاہے وہ ظاہر میک اپ سے اپنی رونق بحال کرنے کی کو شش کرے ۔ دولت جمع کرنے کی دوڑ دھوپ، سرمایہ کاری میں سبقت لے جا نے کا مزاج اور پھر اس میں نفع و نقصان کی ہر وقت سوچیں ۔ راتوں کابے چین شخص جو سو چو ں میں سو یا، فکر و ں میں کھو یا اور یو ں صحت سے ہا تھ دھویا ۔ جی ہا ں ایسے لوگ ایک ایسی تکلیف میں مبتلا ہو تے ہیں جسے معدے کا السر یا آنتو ں کا زخم بھی کہتے ہیں ۔پھریہی لو گ ہوتے ہیں کہ جو ذائقوں کی لذت سے محروم ہو جا تے ہیںکیونکہ پھر انہیں ساری عمر چٹخارے دار غذائیں اور زیا دہ سو چ و فکر سے پرہیز کرنا پڑتا ہے ۔ ابھی زیا دہ عرصہ ہی نہیں گزرا ایک شخص اپنی داستان غم بیا ن کر تے ہوئے آبدیدہ ہو گیا کہ میرے پاس دنیا کی ہر نعمت ہے، وہ فوج کے ایک بڑے ریٹا ئرڈ آفیسرتھے ۔ کہنے لگے میں جب بھی چا ہوں اور جتنا چاہو ں کوئی بھی چیز خرید سکتا ہو ں لیکن کیا کرو ں سا ری لذتیں اور سارے فائدے مجھ سے روٹھ گئے ہیں ۔ میں کوئی بھی چیز کھا تے ہوئے کئی بار سوچتا ہو ں کہ نا معلوم کہ میرے معدے اور آتنو ں میں اس کا رد عمل کیا ہو گا ، ہضم ہو گی ، جزو بدن بنے گی یا مصیبت کا ذریعہ بن جا ئے گی ۔ ٹھنڈی آہ بھر کر کہنے لگے کیا وقت تھا کہ لا ہو ر کی ہر کھانے پینے والی دکان سے میری شناسائی تھی اور ہر چیز ہضم بھی ہو جا تی تھی۔ کبھی مجھے کھٹے ڈکا ر تک نہیں آئے تھے ۔ لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ تمام ٹیسٹ اور رپو رٹیں مجھے السر بتاتی ہیں ۔ میرے لیے چند غذائیں باقی رہ گئی ہیں اورمیں انہی پر گزارہ کر کے زندگی کے شب و روز کا ٹ رہا ہوں۔ جب تک ادویا ت کھا تا رہو ںاور السر کے لیے سخت پرہیز کر تا رہوں تو فا ئدہ رہتا ہے ۔ اگر پھر پرہیز یا دوائی(کی صرف ایک خوراک )بھی چھوڑ دو ں تو سخت تکلیف کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ میں نے انہیں السرکے لیے یہ بار بار کا آزمو دہ، بلا مبالغہ ہزاروں مریضو ں پر اس استعمال کے بعد کا میا ب نسخہ انہیں دیا اور چند ہفتے استعما ل کرنے کی ترغیب دی ۔شان کریمی سے بہت جلد صحت یا ب ہو گئے ۔ ایک خاتو ن اپنے جوان سالہ بیٹے کو ہمراہ لائیں۔ رنگ بالکل پیلا ۔پہلی نظر میں محسو س یہی ہوا کہ شاید اُس کو یر قان ہے ۔ لیکن جب حا لا ت سنے تو معلو م ہو اکہ معدے کا السر ہے۔ آنتیں بہت زیا دہ متا ثر ہیں۔ حیرانگی اس با ت کی ہوئی کہ آخر ا س پھو ل پر خزاں اتنی جلد کیو ں آگئی؟ تحقیق حال کے بعد معلوم ہو اکہ غلط صحبت کی وجہ سے شراب ،چرغہ، کڑاہی اور تیز چبھتا ہو اکو لڈ ڈرنک اس کی بیماری کا سبب ہیں۔ اس کی زندگی سے یہ تمام چیزیں ختم کر ا کر جو کا دلیہ ، کسی وقت انار کا رس اور یہی نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ کچھ ہی عرصہ میں جوان وا قعی جوان ہو گیا اور چہرے کی سرخی اس کی حقیقی عمر کی نشا ندہی کر رہی تھی ۔ قارئین کتنے ایسے وا قعات ہیں کہ جن میں مریضو ں کے پا س السر کے لیے مہنگی دوائیں خریدنے کی استعداد نہیں ہو تی تھی ۔ لیکن جب انہو ںنے یہ نسخہ استعمال کیا تو سالوں کی بیما ری حتیٰ کہ معدے کی تیزابیت، جلن، کھٹے ڈکا ر، کھانا منہ کو آنا، کھا نا کھانے کے فوراً بعد درد یاخالی پیٹ سخت تکلیف ، یہ تمام بیماریاں بالکل ختم ہو گئیں ۔ ایک اور فا ئدہ جو بار با رکے تجربا ت سے سامنے آیا وہ یہ ہے کہ ایسے لو گ جن کے اندر خون کی کمی تھی، چہرے کا رنگ سیا ہ یا پیلا پڑ گیا تھا۔ جب انہو ں نے اس دوا کو مستقل استعمال کیا تو بہت ہی اچھی تبدیلی رونما ہوئی اور خون کی کمی بالکل ختم ہو گئی۔ ایسے لوگو ں کو بھی فا ئدہ ہوا جن کے خون میں سرخ ذرا ت کی کمی تھی یا ان کی ہیمو گلو بین بالکل کم تھی ۔ انہیں بھی اس کا بہت ہی زیا دہ فائد ہ ہوا ۔ میرا ایک دفعہ کا نہیں بلکہ با ر با ر کا تجر بہ ہے۔ کہ ایسے مریضو ں کا جن کے لیے سرجری تجو یز ہوئی اور یہ مشورہ دیاگیا کہ ان کا وہ حصہ جو السر کی وجہ سے بہت ہی متاثر ہو گیا تھا ،کا ٹ دیا جائے لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل و کر م کہ یہ دوائی جو مجھے ایک مخلص دوست کے ذریعے سے ملی اور میں نے بے شما ر لوگو ں پر آزمائی، آج بغیر کسی بخل کے قارئین کی نذر کر تا ہو ں۔ لوگ کہتے ہیں کہ حکیم نسخہ چھپا تے ہیں کیا ایک شخص کے عمل کا اطلا ق سبھی پر ہو تا ہے ؟نہیں سب نہیں چھپاتے ۔

ھوالشا فی
مغز کشنیز ۔ گو ند کیکر ۔ رال سفید ۔ ملٹھی (ہر ایک 50 گرام) چینی 40 گرام کو ٹ پیس کر کے ملا لیں۔ ایک چائے کا چمچ پانی کے ہمراہ دن میں تین بار استعمال کریں ۔
انشا ءاللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا ۔

جوڑوں کے درد سے مکمل نجات

جوڑوں کے درد سے مکمل نجات

یہ نسخہ میں نے سینکڑوں مریضوں کو استعمال کروایا ہے اوروہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے شفاء سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ نسخہ مذکورہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔ ھوالشافی: اَک کی جڑ کا خشک چھلکا 250گرام، کلونجی 250 گرام، اجوائن دیسی 250 گرام تمام اجزاءکی سفوف بنائیں۔
خوراک: ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کیساتھ لیں۔

شوگر
اکثر ڈاکٹر اور اطبا سے سنا ہے کہ میرے پاس شوگر کا مایہ ناز نسخہ ہے نتائج کے لحاظ سے جتنے فوائد اس نسخہ میں پائے جاتے ہیں کسی اور نسخہ میں کم ہونگے۔ مریضوںکو نہیں حکیموں کو بھی استعمال کرا چکا ہوں۔ کبھی ناکامی نہیں ہوئی بارہا کاآزمودہ ہے۔ نسخہ ذیل ہے۔ ھوالشافی: کلونجی ، تخم سرس، گوند کیکر، تمہ خشک، ہموزن لیکر سفوف بنائیں اور فل سائز کیپسول ہمراہ پانی‘ بعض اوقات بھیانک حد تک شوگر آﺅٹ آف کنٹرول ہو جاتی ہے۔ ان تمام حالات کیلئے یہ نسخہ بہت ہی مفید ہے۔ اس کے استعمال سے لبلبہ بھی دوبارہ کام کرنے لگتا ہے یہ نسخہ ایک اکسیری اور لاجواب تحفہ ہے

آپ بُہت سی تکلیفوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں

معدے کے امراض میں

 

 

 

 

 

آپ بُہت سی تکلیفوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں

معدے کے امراض میں

شہد ،دارچینی کے ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور معدے کے السر کو بھی یہ جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔

دل کی بیماری

شہد اور دارچینی کا پیسٹ بنایئں اور اسے روٹی یا ڈبل روٹی پر جام ،جیلی کی بجائے لگایئں اور روزانہ کھایئں۔یہ کلسٹرول کو کم کرتا ہے شریانوں میں سے اور دل کے دورے سے بچاتا ہے۔جنھیں دل کا دورہ پہلے بھی پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ لیں تو یہ انہیں اگلے دورے سے دور رکھے گا۔اسکا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے۔امریکہ اور کینیڈا کے مختلف نرسنگ ہومز میں مریضوں کو بہت کامیابی کے ساتھ اس طریقے سے ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔شہد اور دارچینی سے شریانوں کی قوت کو دوبارہ بحال ہوتی ہے۔

بڑھے ہوئے کولیسٹرول میں

دو کھانے کے چمچے شہد اور تین چائے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کو ١٦ اونس چائے کے پانی میں ملایئں۔اور کلسٹرول کے مریض کو دیں۔اس سے ١٠٪ کلسٹرول صرف دو گھنٹوں میں کم ہو جاتا ہے۔اگر اسے روزانہ دن میں تین مرتبہ لیا جائے تو پرانے سے پرانا مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے اور اگر خالص شہد روزانہ کھانے کے ساتھ لیا جائے تو اس مرض میں بہت مفید ہے۔

اگر ٹھنڈ لگ جائے تو

ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دارچینی روزانہ دن میں تین مرتبہ لیں تو پرانے سے پرانا بلغم ،ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سائنس کو صاف کرتا ہے۔

آنکھوں کی کمزوری سے نجات

eye

آنکھوں کی کمزوری سے نجات

آنکھوں کی کمزوری سے نجات کیلئے
آنکھوں کی کمزوری کیلئے شلجم کے سبز پتوں کا رس اور گاجر کا رس دونوں ملا کر شام کے وقت پئیں اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے تو ان کا رس نہایت مفید اور صحت بخش ہے۔

عینک سے نجات سوفیصد

نیم کے پتوں کا عرق مخالف کان میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرام آجاتا ہے‘دکھتی آنکھ کے دوران کھجور نہ کھائیں

دکھتی آنکھ : مخالف پاﺅں کے انگوٹھے میں شیر مدار ٹپکائیں۔
نظر کی درستگی: سونف 250 گرام، دھنیا 250 گرام، خشخاش 500 گرام، مصری 300 گرام، مغزبادام 500 گرام ، چاروں مغز 500 گرام ان سب کو کوٹ کر چھان لیں اور پھکی بنائیں صبح و شام ایک چمچہ دودھ کے ساتھ استعمال کرلیا کریں۔

عینک سے بے نیازی: مٹی کا کورا حقہ 3/4 کلو روغن گاﺅ پانی کی جگہ ڈالیں نیچے سے بند دو کلو تمباکو کوشید کیا جائے تمام تمباکوختم ہونے پر تونٹری توڑ کر اندرونی جوہر اتار کر شیشی میں اتار لیں۔ سوتے وقت آنکھوں میں لگائیں۔ یہ سرمہ ایک ہفتے کے استعمال کے بعد عینک سے بے نیاز کردے گا۔

بینائی لوٹانا: بسکھپرا بوٹی کوٹ کر رس نکال لیں۔ اس میں سرمہ سیاہ کھرل کریں۔ سرمہ خشک ہو جائے تو شیشی میں ڈال دیں۔ روزانہ کے استعمال سے بینائی تیز ہوجائے گی۔

 آنکھ دکھنا: منڈی (گورکھ منڈی) کے پھول جتنی تعداد میں کھائیں، اتنے سال آنکھ نہیں دکھے گی۔ یہ پھول منہ نہار نگل جائیں۔ انہیں چبانا نہیں۔

نظر تیز کرنا: مال کنگنی کے تیل کی مالش ہتھیلیوں اور پاﺅں کے تلوﺅں پر کریں اور یہ عمل 40 روز متواتر کریں۔

گھی کوار کے پتے چیر کر تین ماشے سفوف ہلدی چھڑک کر گرم کرکے مریض کی دکھنے والی آنکھ کی جانب پاﺅں کے نیچے باندھیں۔

نیم کے پتوں کا عرق مخالف کان میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرام آجاتا ہے۔

آنکھوں کی سرخی زائل کرنا: برگ انار تازہ کوٹ کر نغدہ بنا کر آنکھوں پر باندھ دیا کریں 4-3 روز استعمال کریں۔
نوٹ: دکھتی آنکھ کے دوران کھجور نہ کھائیں

پاﺅں دھوئیں ٹینشن سے نجات پائیں

پاﺅں دھوئیں ٹینشن سے نجات پائیں
عید کی خریداری کا موقع ہو یا شادی بیاہ کی تیاریاں ہو رہی ہوں۔ بازاروں میں پسند کی چیزیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے‘ دکانداروں سے مول بھاﺅ کرتے کرتے جب ہم گھر واپس آتے ہیں تو تھک کر نڈھال ہو جاتے ہیں۔ کبھی سردرد کی شکایت ہوتی ہے اور کبھی شدید اضمحلال طاری ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال سے نجات کیلئے ہم سوائے اسپرین کی گولیاں نگلنے کے اور کر بھی کیا سکتے ہیں لیکن چین میں ایسا نہیں ہوتا‘ وہاں کے لوگ خواہ وہ امیر ہوں یا غریب ‘جب زندگی کے ہنگاموں اور بھاگ دوڑ سے بہت زیادہ تھک جاتے ہیں اور سکون کے متلاشی ہوتی ہیں تو وہ ” پاﺅں دھونے والوں“ کے پاس چلے جاتے ہیں ۔ چین میں ذہنی یا جسمانی دباﺅ سے نجات کا یہ تیر بہدف علاج سمجھا جاتا ہے۔
اگر آپ کبھی چین جائیں اور وہاں کی مصروفیات سے اسٹریس محسوس کرنے لگیں تو ” فٹ واش کی کوئی دکان یا پارلر تلاش کریں۔ یہاں پاﺅں دھونے والا نوجوان آپ کے پاﺅں کو ہاتھوںمیں لے کر ہولے ہولے مساج کرے گا۔ گاہے بگاہے چھوٹی بادامی آنکھوں سے آپ کی طرف دیکھتے ہوئے آپ سے یہ بھی پوچھے گا کہ ” میری مالش سے آپ آرام محسوس کر رہے ہیں؟ زیادہ بھاری تو نہیں لگ رہا؟ بہت ہلکا تو نہیں ہے؟ “ پاﺅں دھونے کے بعد جب وہ اس پر مساج کے ساتھ مرہم ملتے ہوئے ہلکے ہاتھوں سے پاﺅں کو تھپتھپائے گا تو آپ کو ایسا لگے گا جیسے آپ ہر قسم کی ٹینشن سے نجات پا چکے ہیں۔ مساج کے دوران پاﺅں کے ایک حصے کو دبا کر وہ آپ کو یہ بھی بتا سکتا ہے کہ یہ پیٹ ہے اور ایڑی کی طرف دباﺅ ڈال کر اسے گردے کی جگہ قرار دے گا۔ غرضیکہ جسم کے تمام حصوں میں درد اور بے آرامی کا مداوا پاﺅں کی اس مالش میں پنہاں ہے۔ ایک ڈیڑھ گھنٹہ کے اس پر کیف تجربے سے آپ کے جسم کو اتنی راحت محسوس ہو گی کہ شاید وہاں سے اٹھنا بھی نہ چاہیں۔
پاﺅں دھونے کا یہ فن چین میں ایک انتہائی مقبول تفریحی سرگرمی سمجھی جاتی ہے ۔ دوسرے لوگوں کے پاﺅں دھو کر اور مساج کر کے روزی کمانے والے فٹ پاتھوں پر بھی مل جائیں گے اور فائیو اسٹار لگژری ہوٹلوں کے پارلرز میں بھی وہ دستیاب ہوتے ہیں لیکن چارجز میں اسی طرح کا فرق ہوتا ہے جس طرح ہمارے ہاں کے فٹ پاتھ پر بیٹھے حجاموں اور ایئر کنڈیشنڈ سیلو ن کے خوش پوش‘ مہذب ہیئر ڈریسرز کے معاوضے میں ہوتا ہے۔ ہوٹلوں میں ” فٹ واشنگ“ کے مخصوص کمرے ہوتے ہیں ۔ چینی خاتون لکڑی کے ایک تسلے میں گرم پانی لے کر آتی ہیں۔ جس میں خوشبو دار جڑی بوٹیاں بھی پڑی ہوتی ہیں اور کمرہ اس کی خوشبو سے معطر ہو رہا ہوتا ہے۔ پہلے وہ پاﺅں کو تسلے میں بھگوتی ہیں‘ اسے آہستہ آہستہ رگڑکر صاف کرتی ہیں‘ مختلف زاوئیے سے ہاتھوں میں لے کر دباتی ہیں اور اتنی یکسانیت کے ساتھ تھپتھپاتی اور سہلاتی ہیں کہ پاﺅں دھلوانے والے کو نیند آنے لگتی ہے۔ اس کمرے میں آنے والے مہمانوں کی جڑی بوٹیوں والی چائے سے تواضع بھی کی جاتی ہے۔
آج آپ کو جین کے ہر شہر میں XI‘YUکے اشتہارات والے نیون سائز نظر آئیں گے جو ” پاﺅں کی دھلائی“ کے چینی متبادل الفاظ ہیں۔ یہ نیون سائن اوربورڈز بوسیدہ تہہ خانوں کی کوٹھڑیوں اور کھوکھوں کے علاوہ پرائیویٹ میڈیکل کلینک کے اوپر بھی جگمگاتے نظر آتے ہیں۔ فٹ واشنگ کیلئے سینما گھروں کی طرح وسیع ہال بھی موجود ہیں جہاں آپ پاﺅں پر مساج کے ساتھ آرام کرسی پر بیٹھ کر تازہ ترین فلم سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ پر تکلف جگہوں پر ڈیڑھ گھنٹے پاﺅں کی مالش اور دھلائی کیلئے پانچ سے دس پاﺅنڈ تک معاوضہ وصول کیا جاتا ہے اور سستی جگہوں پر ایک سے دو پاﺅنڈ میں کام ہو جاتا ہے ۔
چین میںپاﺅں دھو کر گز ربسر کرنیوالوں کی اکثریت ان لوگوں پر مشتمل ہے جو دور دراز کے پسماندہ دیہی علاقوں سے ہجرت کر کے شہروں میں اس امید کیساتھ آئے ہیں کہ یہاں اپنا معیار زندگی بلند کرینگے یا جن لوگوں کو اپنے پیچھے گھر چھوڑ کر آئے ہیں ان کیلئے پیٹ بھر نے کا سامان مہیا کرسکیں گے۔

ہائی بلڈپریشر سے نجات

نسخہ: خالص شہد لے کر صبح نہار منہ پانی ابال لیں اس سے آدھا گلاس لے کر نیم گرم ہونے دیں۔ دو چمچ شہد (یاحسب ذائقہ) حل کرکے آدھا لیموں درمیانی سائز کا نچوڑ لیں اور نوش فرمائیں کھانا دو گھنٹے بعد کھائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ نیم گرم حسب ذائقہ شہد (دوچمچ) حل کرکے پئیں تقریبا دو ہفتہ استعمال کریں انشاءاللہ ہائی بلڈپریشر نہیں ہوگا۔