Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نسخہ:خاص مقوی شباب

نسخہ خاص مقوی شباب
مقوی حریرے
یو ں تو مغزیا ت کے تقریباً تمام حریر ے مقوی ہو تے ہیں ، لیکن یہ حریرہ خاص طور پر مقوی شباب ہے۔ میٹھے چھلے ہو ئے با دام 20 عدد، مغز اخروٹ ثابت 20 عدد، 20 چلغو زوں کا مغز اور نشا ستہ 20 گرام ، ان سب کو  گرینڈر  میں پانی کے ساتھ باریک کر لیں اور نرم آنچ پر پکائیں ۔ اسی میں تھوڑا سا مکھن اور چینی پسند کے مطابق ملا کر ثعلب مصری 2 گرام ، بہمن سفید 2 گرام اور شقاقل مصری 2 گرا م کا باریک سفوف ملا کر استعمال کریں ۔ اوپر سے دودھ بھی پی سکتے ہیں یا مغز یا ت دودھ ہی میں پیس لیں ۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

مقوی باہ: پیا ز کا حلوہ

مقوی باہ: پیا ز کا حلوہ
سر خ چھلکے والی پیا ز ایک کلو ، دودھ دو کلو ، گھی اصلی ایک کلو ، چینی یا دیسی شکر ایک کلو ، خشخا ش250 گرام ، دار چینی 50 گرام ، مغزِ با دام شیریں 50 گرام ، پستہ 50 گرام ، مغزِ چلغو زہ 50 گرام ، اخروٹ کی گری 50 گرام ، سفید تل ہلکی آنچ پر بھنے ہوئے 50 گرام ، پیا ز کو چھیل کر باریک کا ٹ کر اسٹین لیس اسٹیل یا قلعی دار بر تن میں دودھ ، شکر اور دار چینی کے ٹکڑوں کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔ دودھ خشک ہونے پر دار چینی کے ٹکڑے نکا ل کر پھینک دیں اور اب اس میں گھی ڈال کر بھونیں ۔ جب حلوا سا بن جائے تو خشخاش باریک پیس کر اور دیگرمیوہ باریک کتر کر شامل کر کے ٹھنڈا ہونے پر مرتبان میں احتیا ط سے رکھ لیں ۔ صبح و شا م 20-20 گرام یہ حلوا استعمال کریں ۔

‎ اکسیری سادہ مقوی نسخے

اکسیری سادہ مقوی نسخے
رات کے کھا نے کے بعد کھجو ر یا چھو ہا رے ( پانچ چھے ) خوب چبا کر کھائیں اور اوپر سے دودھ پی لیں ۔ ٭کالے چنے آدھی مٹھی ، گرم دودھ میں بھگو کر صبح خو ب چبا کر کھائیں اور دودھ بھی پی لیں اس میں تھوڑے گڑ کا اضا فہ بھی کر سکتے ہیں ۔ ٭سفید تِل ہلکے بھون کر رکھ لیں ۔ دو چائے کے چمچے اس تِل کے برا بر شکر ملا کر کھانے سے شبا ب کی فصل پر بہار آتی ہے ۔ اسی میںبا دام شیریں کا اضا فہ بھی کر سکتے ہیں ۔ ٭ مو صلی سفید کا سفو ف اور شکر چھ چھ گرا م کھا کر دودھ پی لیں ۔ اسی طر ح ثعلب مصری اور ستا ور کا سفوف بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ ٭سینبھل کی جڑکا سفوف 6 گرام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ ٭کچھ عرصے تک روزانہ مو لی کے بیج 6 گرام کھا نے سے بھی طاقت میں اضا فہ ہو تا ہے ۔

ایک بہترین مقوی ناشتہ

ایک بہترین مقوی ناشتہ

خالص بیسن (چنے کا آٹا) 50 گرام‘ دیسی یا فارمی انڈے 3 عدد‘ چینی اور دیسی گھی حسب ضرورت۔

ترکیب
بیسن کو گھی میں بریاں کرکے یعنی جب بیسن ہلکا سرخ ہوجائے اور اس کی خوشبو آنے لگے تو چولہے سے اتار کر اس میں انڈے توڑ کر ڈال دیں اور مرک کو اچھی طرح یکجا کرلیں اور پھر دوبارہ چولہے پر رکھ دیں اور چمچ ہلاتے رہیں اور ساتھ ہی حسب ضرورت چینی بھی ڈال دیں یہ مرکب آہستہ آہستہ گاڑھا ہونا شروع ہوجائے گا جب دیکھیں حلوے کے قوام جیسا گاڑھا ہوگیا ہے تو اسے اتار لیں مزید گاڑھا کرنا چاہیں تو کچھ دیر اور چولہے پر رہنے دیں اور تیار ہوجانے پر چولہے سے اتار کر اس میں مغز پستہ 20 گرم‘ مغز اخروٹ 20 گرام مغز چلغوزہ 10 گرام مغز بادام 10 گرام ملادیں مگر یہ یاد رہے کہ ان مغزیات کا استعمال لازمی ہے ۔ دیسی گھی اور دیسی انڈے نہ ملنے کی صورت میں فارمی انڈے اور عام گھی بھی استعمال کرسکتے ہیں اور مرکب کو ہلاتے وقت اس بات کاخاص خیال رکھیں تاکہ جل نہ جائے۔ بہترین مقوی ناشتہ تیار ہے اور ناشتے کے بعد حسب ضرورت چائے یا نیم گرم دودھ پی لیں