Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

معدے میں تیزابیت اور سینے کی جلن

معدے میں تیزابیت اور سینے کی جلن
اب یہ مرض ہر انسان کا مسئلہ بن چکا ہے جسکی اہم وجہ چٹ پٹے اور مصالحہ دار کھانے ہیں سینے میں کبھی کبھار جلن کا ہوجانا زیادہ پریشانی کا باعث نہیں ہے کیوں کہ اکثر اوقات ہمیں شادی یادوسری تقریبات میں مرچ مسا لے سے بھرپور یا چٹ پٹی اور تلی ہوئی اشیا کھانی پڑجاتی ہیں تاہم جب یہ تیزابیت مسلسل رہنے لگے تو متعدد پیچید گیوں کاباعث بن جاتی ہے غذاکی نالی میں ورم خراش اور پھر زخم بن سکتے ہیں اور سینے میں جلن اورمستقل درد سرطان کو بھی جنم دے سکتا ہے
سینے کی جلن یاسوزش کی شکایت ہمارے ہاں بڑھتی جا رہی ہے فاسٹ فوڈ کا کثرت سے استعمال اور ورزش کا فقدان انسان کی صحت کو بری طرح تباہ کر رہا ہے۔ خاص طور پر نظام انہضام پر اس کا بہت برا اثر پڑ رہا ہے، اسی وجہ سے معدے میں جلن، گیس اور تیزابیت کے مسائل میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
تیزابیت کے سبب سینے میں پیدا ہونے والی جلن ہرشخص کے کبھی نا کبھی اور بعض کو عموماً درپیش رہتی ہے اس لیے آج کل ڈاکٹروں اور حکیموں سے جو سوال سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ سینے میں جلن کیوں ہوتی ہے معدہ کیسے بہتر کام کرسکتا ہے تیزابیت کو کیسے ختم کیا جائے وغیرہ شامل ہیں
جلن کی وجوہات
سینے کی جلن کا سبب معدے کی خرابی یعنی اس میں تیزابیت کا ہونا ہے یوں تو ہم سب کے معدے میں تیزا بیت کی ایک خاص مقدار ہوتی ہے جو ضروری بھی ہے، لیکن تلی ہوئی اشیاء مرچ مسالے اور روغنی اشیا تیزا بیت کو بڑھادیتی ہیں۔ یہ جلن اس وقت ہوتی ہے جب تیزابی مادے اور ہاضمے میں مددینے والے رفیق مادے واپس غذا کی نالی کی طرف آتے ہیں آپ جو کچھ خوراک کھاتے ہیں یا نگلتے ہیں وہ ایک لمبی ٹیوب کے ذریعے معدے تک جاتی ہے۔ اس ٹیوب کو ایسوفیگس کہتے ہیں
قدرت نے ایسو فیگس پر ایک والو لگایا ہوتا ہے جو کسی بھی غذا کو یا معدے میں ہضم کرنے والے تیزابی مادے کو واپس ایسوفیگس میں آنے سے روکتا ہے لیکن جب کبھی اس والو کو ریسٹ نہ ملی ہو تو یہ اچھے طریقے سے کام نہیں کرپاتا اور نتیجتاً خوراک یا غذا ایسوفیگس میں واپس آجاتی ہے جس سے سینے میں جلن پیدا ہوتی ہے سینے کی تیزا بیت دراصل کینسراورہیپا ٹائٹس بی جیسے مہلک امراض کی بھی علامت ہے، ایسی صورت میں غذا متناسب طریقے سے ہضم ہونے کی بجائے تیزابیت کی شکل میں دوبارہ غذا کی نالی میں پہنچ جاتی ہے، جو سینے میں شدید جلن کا با عث بنتی ہے
معدے کی تیزابیت سے لاحق ہونی والی بیماریاں
ہم جو خوارک کھاتے ہیں وہ دانتوں سے چبانے کے بعد خوراک کی نالی کے ذریعے معدے میں داخل ہوتی ہے ۔ یہاں معدہ اس خوراک کی تیزابی رطوبتوں کے ساتھ مکس کرتا ہے اور پیس دیتا ہے ۔ زیادہ سخت خوراک ہونے کی صورت میں معدہ زیادہ تیزاب بناتا ہے تاکہ سخت خوراک کو نرم کیا جا سکے زیادہ سخت خوراک کی وجہ سے معدہ بعض اوقات تھک بھی جاتا ہے اور درد بھی کرتا ہے اور بعض اوقات کام کرنا چھوڑ دیتا ہے
ایسے میں تیزابی رطوبتیں معدے کے اوپر والے حصے کا رخ کرتی ہیں۔اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو جلاتی جاتی ہیں۔ معدے کی تیزابی رطوبتوں کے اوپر گلے میں آنے کی وجہ سے گلے کی خراش ،سینے کی جلن ، سینے کا درد، سانس میں مشکل ، گلا بیٹھ جانا یا آواز کا بھاری ہونا ،متلی ، قے آنا ، ڈکار ، ہچکی ، کھانسی ، چکر آنا ، سر درد، ناک سے پانی آنا چھینکیں آنا ، ناک میں غدودوں کا بننا ، بلغم کا گلے میں گرنا  منہ یا زبان میں چھالے ہونا ، زبان جلنا ، منہ میں زیادہ لعاب آنا، مسوڑھوں سے خون آنا ، دانتوں میں کیڑا لگنا، اور ٹوٹنا ان ساری علامات کی سب سے بڑی وجہ معدے کی تیزابی رطوبتوں کا اوپر گلے میں آنا ہے
جب گلے میں یہ تیزابیت پہنچتی ہے تو گیس بن جاتی ہے جب یہ کان کی نالی میں پہنچتی ہے تو کان میں خارش ہوتی ہے اور بعض اوقات چکر آتے ہیں ۔ جب یہ گلے کی دیواروں سے ہوتی ہوئی ناک میں پہنچتی ہے تو چھینکیں ، ناک سے پانی کا اخراج جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جب یہ تیزابی رطوبتیں منہ میں داخل ہوتی ہیں تو منہ کی جلن ، زبان کی جلن ، زبان اور منہ کے چھالے ، منہ کا ذائقہ خراب ہونا ، دانتوں کو کیڑا لگنا اور مسوڑھوں سے خون آنا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں ۔پس معلوم ہوا کہ معدہ کے کام میں رکاوٹ سے بہت سے بیماریاں لگ سکتی ہیں
جلن کا سبب بننے والے عوامل
جو عوامل سینے کی جلن کا موجب بنتے ہیں ان میں چٹ پٹے کھانے ،تمباکو نوشی، رات کو سونے سے پہلے زیادہ کھالینا ،وزن کی زیادتی اور کمر کے گرد تنگ لباس پہن کر زیادہ جھکنا شامل ہیں جن لوگوں کو سینے میں جلن کی شکایت ہے ،انہیں اپنی غذا میں تبدیلی کرنی چاہیئے ۔ورزش کی طرف توجہ دینی چاہیئے ،اگر معد ے پر بوجھ ہو اور تمباکو نوشی کی جائے تو سینے کی جلن کا خطرہ بڑھ جاتاہے کھانے کے بعد کمر کے بل اس طرح جھکنے سے گریز کیجئے کہ معدے پر بوجھ پڑتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More