بدہضمی کا، دیسی علاج
بدہضمی کا، دیسی علاج
اس مرض میں معدے کے فعل ہضم میں فرق واقع ہو جاتا ہے مگر بناوٹ میں کسی قسم کی خرابی واقع نہیں ہوتی
بدہضمی پیدا ہونے کے اسباب
کھانے پینےمیں لاپرواہی غذا اچھی طرح نہ چبانا عرصہ تک ایک ہی قسم کی غذا کا استعمال کثرت مصالحہ جات کا استعمال جگر آنتوں یا لبلبہ کی رطوبات کی خرابی ،قبض ناقص غذا کا استعمال صفرا وغیرہ کی زیادتی رنج و غم خرابی خون آلات ہضم کی قوتوں کی کمزوری عصبی خرابی یا عضلاتی خرابی یا سوزش کے باعث عارضہ لاحق ہو جاتا ہے وغیرہ وغیرہ
بد ہضمی کی علامات
معدے کی ہضم میں فرق آ جاتا ہے درد گرانی ،بے چینی ،ترش ڈکاریں کبھی دست کبھی قبض بدبودار ڈکار ہتھیلیاں جلنا تلوے جلنا وغیرہ علامات پیدا ہوتی ہیں پرانی بد ہضمی میں مقام معدہ پر ہلکا ہلکا درد شروع ہو جاتا ہے دم کشی ،کھٹے ڈکار آتے ہیں پیشاب میں مادے بیٹھ جاتے ہیں سستی کاہلی پلے پڑ جاتی ہے شدید کمزوری آنا شروع ہو جاتی ہے بے چینی گھبراہٹ ہاتھوں اور پاؤں میں کھجلی شروع ہو جاتی ہے ۔
بدہضمی کا، دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء : کاسنی 50 گرام، افسنطین 50 گرام، پاپڑا 50 گرام، گل سرخ 50 گرام، تخم خربوزہ 50 گرام، ترپھلا 100 گرام، چرائتہ 40 گرام، زرشک 40 گرام، گل گاؤزبان 30 گرام، کوزہ مصری 1 کلو
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو چار کلو پانی میں بھگو دیں صبح خوب اُبالیں آدھا رہنے پر چھان لیں اور چھانے ہوئے پانی میں کوزہ مصری ایک کلو ملا کر شربت کا قوام بنا لیں اور محفوظ رکھیں
مقدار خوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا روزانہ دن میں تین مرتبہ پانی کیساتھ استعمال کریں ایک ماہ
فوائد : بد ہضمی ،ضعف معدہ ،قبض و گیس میں مفید ہے یرقان کا خاتمہ کرتا ہے اور جگر کو فعال کرتا ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal